یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی

تعارف

سونیری بینک ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز سونیری انٹرنیٹ بینکنگ، کال سینٹر اور اے ٹی ایم سروسز استعمال کرکے اپنے بلز ادا کرسکتے ہیں۔

  • بینک کی قطار میں کھڑے ہونے کی کوئی ضرورت نہیں
  • کیش ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں
  • اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے بلز کی ادائیگی کا آسان طریقہ
  • ایک بارادا کردہ بلز ہمارے سسٹم میں رجسٹرڈ ہوجاتے ہیں
  • پاکستان بھریا دنیا کے کسی بھی گوشے سے دن کے چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن دستیاب سہولت

دستیاب خدمات

یہ خدمت اس وقت درج ذیل کی ادائیگی کے لیے دستیاب ہے:

  • KESC, LESCO, GEPCO, HESCO
  • SNGPL, SSGC
  • Warid, Ufone, Telenor, Zong (Prepaid and Postpaid), PTCL Normal Land Line, PTCL Defaulter Corporate, EVO Postpaid, EVO Prepaid, PTCL VFONE

یوٹیل بل بل ادائیگی کے اقدامات

انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگیوں کے لیے آسان مراحل

  • soneribankonline.com.pkپر لاگ آن ہو یا ہماری ویب سائٹ پر دستیاب سونیری ڈائریکٹ لوگو پر کلک کریں
  • سونیری ڈائریکٹ کے لیے یوزر نیم اور پاس ورڈ ڈالیں
  • بل پیمنٹ آپشن پر کلک کریں
  • بلنگ کی قسم کا انتخاب کریں: ٹیلیفون/بجلی/گیس
  • کمپنی کا انتخاب کریں ، اورکنزیومر نمبر یا موبائل نمبر ڈالیں
  • چارہندسوں والی Fپن ڈالیں ( سیکورٹی کے مقصد کے لیے کسی بھی ٹرانزیکشن سے پہلے اپنی Fپن جنریٹ کریں)
  • اپنی ٹرانزیکشن کی تصدیق کریں
  • آپ کو آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس پر تصدیقی ایس ایم ایس اور ای میل بھیجاجائے گا۔

کال سینٹرکے ذریعے یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگیوں کے لیے آسان مراحل

  • ہمارے ریکارڈز میں دستیاب اپنے نمبر سے 111-766-374پر کال کریں
  • تصدیق کے مقصد کے لیے اپنا سونیری ڈیبٹ کارڈ نمبراورTپن داخل کریں
  • فون بینکنگ آفیسر سے بات کرنے کے لیے 0دبائیں
  • فون بینکنگ آفیسر اپنے مطلوبہ یوٹیلیٹی بلز ادا کرنے کے لیے کہیں
  • آپ کو آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبرپر تصدیقی ایس ایم ایس بھیجاجائے گا۔

ATMsکے ذریعے یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگیوں کے لیے آسان مراحل

  • کسی بھی سونیریATMمیں اپنا سونیری ڈیبٹ کارڈ داخل کریں
  • اپناATMپن کوڈ داخل کریں
  • اسمارٹ آپشن یوٹیلیٹی بل پیمنٹ کا انتخاب کریں
  • یوٹیلیٹی کمپنی کا انتخاب کریں اور کنزیومر نمبر یا موبائل نمبر ڈالیں
  • اپنی ٹرانزیکشن کی تصدیق کریں
  • اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ٹرانزیکشن کی رسید اورتصدیقی ایس ایم ایس حاصل کریں۔

ایس ایم ایس الرٹس رجسٹریشن کے لیے اپنے دیے ہوئے نمبر سے 111-766-374پر کال کریں یا اپنی متعلقہ برانچ سے رابطہ کریں