استعمال کی شرائط

آن لائن سروسز اور ویب سائٹ استعمال کرنے کے لیے شرائط و ضوابط

نوٹس (Notice)

آن لائن سروس یا یہ ویب سائٹ استعمال کرنے سے پہلے درج ذیل شرائط و ضوابط اور رازداری کی پالیسی کا بغور مطالعہ کریں۔
سونیری بینک لمیٹڈ (SBL)کی ویب سائٹ کا استعمال ان شرائط و ضوابط کے تابع ہے۔ اس ویب سائٹ کو استعمال کرنے سے آپ اِ ن تمام شرائط و ضوابط کو قبول کرتے ہیں۔ اگرآپ کے لیے ہماری شرائط و ضوابط قابلِ قبول نہیں ہیں تو آپ سے التماس ہے کہ ویب سائٹ تک رسائی اور آن لائن سروسز کے استعمال سے اجتناب کریں۔
ہماری اس ویب سائٹ یا SBLکے کسی بھی ذیلی یا وابستہ ادارے کے ویب صفحے پر موجود پروڈکٹ کو فروخت کی پیشکش کی درخواست نہ سمجھا جائے بلکہ اسے محض ہماری دستیاب پروڈکٹ کے بارے میں بطور معلومات برتاجائے ۔

کمپنی کی تفصیلات (Company information)

 سونیری بینک لمیٹڈ ، کمپنیز آرڈیننس 1984کے تحت پاکستان میں باضابطہ قائم شدہ ایک بینکنگ ادارہ ہے اوربینکنگ کا کاروبار کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے باضابطہ لائسنس یافتہ بھی ہے۔

پابندیاں (Restrictions)

اس ویب سائٹ کی دیکھ بھال اور نگرانی سونیری بینک لمیٹڈ کی جانب سے کی جاتی ہے،یہ ویب سائٹ ایسا کوئی دعویٰ نہیں کرتی ہے کہ یہاں دکھایا گیا کوئی بھی مواد اور معلومات دوسرے مقامات یا پاکستان سے باہر کی حدود میں استعمال کے لیے مناسب یا دستیاب یا موزوں ہے۔اس ویب سائٹ کو بیرونِ پاکستان سے استعمال کرتے والے یا بیرونِ پاکستان کسی مقصد کے تحت استعمال کرنے والے فرد کو، اس ویب سائٹ پر موجود معلومات کی اپنے مقصد کے لیے موزوں ہونے کے بارے میں خود سوالات کرنے چاہئیں۔ یہ شرائط وضوابط پاکستانی قوانین کے تابع ہیں اور اس ویب سائٹ کے استعمال سے سامنے آنے والا کوئی بھی تنازع پاکستان میں عدالت کے غیر مخصوص دائرہ اختیار کے تابع ہوگا۔

براہِ مہربانی نوٹ فرمائیں کہ سونیری بینک لمیٹڈ یا اس کے کسی ذیلی یا ملحقہ ادارے کے ساتھ پاکستان کے باہر کی جانے والی کسی ٹرانزیکشن کو ممکن ہے کہ پاکستان میں اتھارٹیز کی طرف سے ضوابط یاکنٹرول کے ذریعے تحفظ حاصل نہ ہو۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہوگی کہ SBLکے ساتھ کسی کاروبار کے لیے مناسب ریگولیٹری اتھارٹی کو چیک اور شناخت کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ ایسا کاروبار ایسی صورتحال میں تحفظ کا اہل ہوجہاں سے یا جس کے لیے ایسے کاروبار کا آغاز کیا گیاہے۔
ایسا ممکن ہے کہ اس ویب سائٹ پر دستیاب کچھ مواد پر بعض ممالک میں قانون کی طرف سے پابندی ہو۔ایسا معلوم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ پر کون سی پابندیاں عائد ہوتی ہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان پابندیوں کا کا احتر ام کیا جائے.

مصنوعات اور خدمات(Products & Services)

اس ویب سائٹ، یہاں دستیاب ہماری کسی بھی پروڈکٹ کے بارے میں موجود معلومات کو ہماری طرف سے آپ کوئی پیشکش یا پیشکش کے لیے درخواست،یا سرمایہ کاریوں ، سیکیورٹیز یا کسی اور وثیقہ یا SBLکی بینکنگ پروڈکٹ یا ہماری ویب سائٹ پر شامل کسی اور جاری کنندہ کی پروڈکٹ کی خرید یا فروخت یا ہمارے یا ہمارے کسی ذیلی یا ملحقہ ادارے کے ساتھ کسی ٹرانزیکشن کی دعوت،مشورہ یا سفارش نہ سمجھا جائے۔ممکن ہے کہ اس ویب سائٹ یا اس ویب سائٹ میں شامل خدمات کے استعمال کی کچھ ممالک میں اجازت نہ ہو اور اگر آپ کو ایسا کوئی شبہ ہوتا ہے تو آپ کو چاہئے کہ اپنی مقامی اتھارٹیز سے چیک کروائیں نیز ویب سائٹ میں شامل کوئی بھی ٹرانزیکشن کرنے سے پہلے مزید معلومات حاصل کریں۔ اس ویب سائٹ کوSBLکی طرف سے ایسے ممالک میں مقیم افراد یا اداروں کو فراہمی کی کوئی یقین دہانی
تصور نہیں کیا جانا چا ہئے جہاں مقامی قوانین یا یا ضوابط ان کی فروخت یا استعمال کی اجازت نہیں دیتے ہوں ۔ SBLاس ویب سائٹ میں شامل کسی پروڈکٹ یا سروس کو کسی بھی وقت واپس لینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس ویب سائٹ کو SBLکی طرف سے کسی یقین دہانی پرمحمول نہ کیا جائے کہ یہاں شامل پروڈکٹس اور سروسز دستیاب ہیں یا کسی وقت دستیاب ہوں گی۔ ممکن ہے یہاں شامل تمام سروسز اور پروڈکٹس تمام مواقع پر اور تمام جگہوں پر دستیاب نہ ہوں۔

 

اہم وضاحت (Disclaimer)

SBLاس ویب سائٹ یا اس ویب سائٹ سے متعلق ہرصفحے پر موجود یا حوالہ دیے گئے مواد اور معلومات کا کوئی دعوی یا کسی قسم کی وارنٹی ، اظہار، مفروضہ یا قانونی نہیں کرتا ہے۔ اس ویب سائٹ پر موجود مواد یا معلومات صرف آگاہی کے لیے مہیا کیے گئے ہیں اور کسی کاروباری فیصلوں کے لیے استعمال نہیں کیے جانے چاہئیں۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے موصول شدہ کسی مشورے یا معلومات پر معلومات کے بنیادی یا زیادہ درست یا زیادہ تازہ ذرائع سے مشاورت یا مخصوص پیشہ ورانہ مشورے کے بغیر استعمال نہ کیا جائے ۔ آپ سے سفارش کی جاتی ہے کہ جہاں سے مناسب ہو یہ پیشہ ورانہ مشورہ حاصل کیا جائے ۔

جغرافیائی ، سیاسی، اقتصادی، شماریاتی، مالیا تی اور شرح مبادلہ کا ڈیٹا مخصوص معاملات میں تقریباً یا خلاصہ یا سادہ شکل میں پیش کیا گیا ہے اور وقت کے ساتھ تبدیل ہوسکتاہے۔ ایڈیٹرز کی طرف سے مخصوص بیرونی شماریاتی ڈیٹا پر انحصار کیا گیا ہے جو، اگر یقین کے مطابق درست ہے ، ممکن ہے درحقیقت بالکل درست نہ ہو۔ SBLاس ویب سائٹ پر موجود مٹیریل یا معلومات پر انحصار کرکے کی گئی کسی کارروائی سے ہونے والے کسی براہ راست یا بالواسطہ خسارے یا نقصان کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔ خصوصااقتصادی اطلاعات والا معلوماتی مٹیریل یا ڈیٹا درست، قابل بھروسا یا تازہ ترین ہونے کی کوئی وارنٹی نہیں دی جاتی ۔

SBLاس ویب سائٹ کے آپ کی طرف سے استعمال سے براہ راست یا بالواسطہ رونماہونے والے کسی خسارے یا نقصان( بشمول خصوصی، واقعاتی یا نتیجہ جاتی خسارہ یا نقصان) کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا اور ذمہ دار نہیں ٹھہرای اجائے گا، اس میں ایسا کوئی خسارہ، نقصان یا خرچہ شامل ہے جو اس ویب سائٹ ، اس کے مواد یا متعلقہ خدمات میں کسی نقص، کمی، خرابی، غلطی یا عدم درستگی یا ویب سائٹ یا اس کے کسی حصے یا مواد یا متعلقہ خدمات کی کسی عدم دستیابی کی وجہ سے رونما ہوا ہو۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ اس ویب سائٹ پر موجود کو ئی سوفٹ ویئر خود اپنے رسک پر ڈاؤن لوڈ کریں اور SBLآپ کی طرف سے اس ویب سائٹ کے استعمال کے نتیجے میں کسی کمپیوٹر وائرس ، سافٹ ویئر بم ،
Trojan horses, worms ، سافٹ ویئر یا اسی نوعیت کی اشیایا عوامل کے نتیجے میں ہونے والے کسی خسارے یا نقصان (براہ راست یا بالواسطہ) کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔

اس ویب سائٹ پر موجود ہائپر لنک معلوماتی مقاصد اور صرف آپ کی سہولت کے لیے ہیں اورSBLایسی سائٹس کے صفحات پر موجود مواد یا معلومات کی درستگی یا عدم درستگی سے ہونے والے براہ راست یا بالواسطہ خسارے یا نقصان (بشمول نتیجہ جاتی نقصان) یا ایسی سائٹس کے نقائص سے ہونے والے براہ راست یا بالواسطہ نقصان کی کوئی ذمہ قبول نہیں کرتا۔ SBLکی طرف سے ایسے ہائپر لنکس کی شمولیت کوSBLکی طرف سے ایسی سائٹس پر موجودمٹیریل کی درستگی، یا موزونیت کی تصدیق تصور نہ کیا جائے۔

SBLگارنٹی نہیں دیتا کہ ویب سائٹ کی طرف سے آپ کو بھیجی گئی یاSBLکی طرف وصول کی جانے والی کسی ای میلز کی گارنٹی نہیں دیتا اور نہ ہی SBLانٹرنیٹ پر ترسیل کے دوران ایسی ای میلز کی رازداری اور /تحفظ کی ضمانت نہیں دیتا۔


ذاتی معلومات کا استعمال اور تشہیر (Use and Disclosure of Personal Information)

نافذالعمل قانون کی طرف سے پابندی کے علاوہ SBL،آپ کی جانب سے اس ویب سائٹ پر وقتاً فوقتاً حاصل ہونے والی آپ سے متعلق کسی بھی یا تمام ذاتی معلومات /ڈیٹا کو ایسے مقاصد کے لیے استعمال یا ایسے افراد پر ظاہر کیا جا سکتا ہے جو SBLکی موجودہ رازداری پالیسی کے مطابق ہو۔

SBLکی موجودہ رازداری پالیسی کی ایک کاپی تک یہاں کلک کرکے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

تاوان نامہ(Indemnity)

ہم بذریعہ ہٰذا SBLکو بری الذمہ رکھنے اور ایسی کسی کارروائی ، ذمہ داری، لاگت، دعوے، خسارے، نقصان یا خرچے (بشمول قانونی فیس، لاگتیں اور اخراجات مکمل تلافی کی بنیادپر) کی مکمل اورموثر تلافی کا اقرار کرتے ہیں جو SBL کو آپ کی طرف سے SBLکی ویب سائٹ تک رسائی اور /یاکسی ایسے دیگر فردیا ادارے کی طرف سے اس سروس یا ویب سائٹ کے استعمال کی وجہ سے ،

  • جہاں ایسا فرد یا ادارہ آپ کی user ID اور /یا خفیہ ہندسوں کو استعمال کرنے کے ذریعے سروس یا ویب سائٹ تک رسائی میں کامیاب رہا ہو یا آپ کی طرف سے کسی ایسے فرد یا ادارے کی طرف سے ان شرائط وضوابط کی خلاف ورزی یا عدم احترام کے نتیجے میںSBLکو بھگتنا پڑے ہوں جہاں ایسا فرد یا ادارہ آپ کی یوزر آئی ڈی اور /یا پاسورڈ استعمال کرنے کے ذریعے سروس یا ویب سائٹ تک رسائی میں کامیاب رہا ہو۔
  • SBLیا اس کے کسی ذیلی یا ملحقہ ادارے کی طرف سے آپ کی ہماری آن لائن سروسز یا اس ویب سائٹ پر فراہم کردہ آپ کی ہدایات پر انحصار کرتے ہوئے اور آپ کی طرف سے اپنی آن لائن سروسز استعمال کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کر کے انجام دی جانے والی کسی ٹرانزیکشن پر ۔
  • میں/ہم بذریعہ ہٰذا آپ کو ایسی تمام ٹرانزیکشنز کے لیے میرے /اکاؤنٹ کوڈیبٹ کرنیکا غیر رجعی طور اختیار دیتا ہوں/دیتے ہیں ۔

برطرفی(Termination)

SBLاس معاہدے، آپ کی اس ویب سائٹ تک رسائی اور آپ کی طرف سے اس کے انٹرنیٹ /آن لائن بینکنگ سروس کے استعمال کو کسی بھی وقت ، کسی وجہ یا نوٹس کی ادائیگی کے ساتھ یا بغیر ختم کرسکتاہے ۔

تبدیلی (Modification)

اپنی مطلق اور غیر محدود صوابدید میں کوئی پیشگی انتباہ یا نوٹس دئیے بغیر اس ویب سائٹ پر موجود معلومات اور مواد اور ان شرائط و ضوابط میں ، جن کے تحت یہ ویب سائٹ یا آن لائن سروسز استعمال کی جاتی ہیں، تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اس ویب سائٹ پر موجود ٹیکسٹ، گرافکس، لنکس اور ساؤنڈز SBLسمیت تمام مواد SBLکا کاپی رائٹ ہیں اور SBLکی پیشگی تحریری اجازت کے بغیرکاپی ، ڈاؤن لوڈ، تقسیم یا شائع نہیں جاسکتے۔

حقو ق دانش(Intellectual Property Rights)

اس ویب سائٹ پر موجود تمام تر مواد ، اگر چہ وہ محض الفاظ، تصاویر، Links، اور آوازوں تک محدود نہیں ہے،ان سب کے جملہ حقوق سونیری بینک لمیٹڈ کے پاس محفوظ ہیں اور اسے سونیری بینک لمیٹڈ کی پیشگی ، تحریری اجازت کے بغیر نقل، ڈاؤن لوڈ، تقسیم یا شائع نہیں جاسکتے۔

سونیری بینک کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک اور سروس مارکس SBLہے اور کسی دوسرے ادارے یا فرد کو SBL کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیرایسے ٹریڈ یا سروس مارکس کو استعمال کرنے کی کوئی اجازت یا لائسنس نہیں دیا جا سکتا ۔اس ویب سائٹ پر استعمال کیے گئے تمام دیگر marks, names اور logos (جب تک دوسری صورت میں نہیں کہا گیا ہو) SBLگروپ کے اندر کمپنیز کی زیر تحویلحقوق دانش (Intellectual Property Rights) ہیں۔

آپ کی جانب سے اس ویب سائٹ یا آن لائن سروسز کااستعمال کرتے ہوئے SBLکو جمع کرائی گئی معلومات یا مواد کے حوالے سے آپ SBLکوکاپی رائٹس اور حقوق دانش کا ایک عالمگیر، رائلٹی سے پاک اور دائمی لائسنس تفویض کرتے ہیں تاکہ ان معلومات یا مواد کو یہ جہاں موزوں سمجھے کسی بھی مقصد کے لیے استعمال کرسکے جس میں کاپی بنانا، ترسیل، تقسیم اور اشاعت شامل ہے، بشرطیکہ لاگو قانون کی طرف سے ایسا کچھ کرنے پر پابندی نہ ہو۔

آپ اقرار کرتے ہیں کہ آپ کی طرف سے اس ویب سائٹ یا آن لائن سروسز کااستعمال کرتے ہوئے SBLکو جمع کرائی گئی ایسی معلومات یا مواد کے حوالے سے SBLپر رازداری کی کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی ۔ ماسوائے اس کے لیے کہ آپ کے اورSBLکے درمیان ایک الگ معاہدے میں اس سے مختلف اقرار کیا گیا ہو یا قانون کی طرف سے درکار ہو۔

آپ اقرار کرتے ہیں کہ پیشگی دستبرداری کے ضوابط کا مواداس ویب سائٹ پر یا اس کے ذریعے پیش کی جانے والی مخصوص پروڈکٹس اورسروسز کی انفرادی شرائط و ضوابط میں طے کردہ کسی مخصوص ضوابط تک محدود نہیں ہوگا۔