سونیری موبائل بینکنگ ایپ

تعارف

ڈیجیٹل سازی کے اس دور میں موبائل فونز، خصوصاً اسمارٹ فونز کے استعمال میں برق رفتاری سے اضافہ ہورہاہے۔ پہلے موبائل کی سوچ نے لوگوں کو اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے ذریعے ویب سائٹ تک رسائی کے بجائے اسمارٹ فون پر ایپس کے استعمال کا عادی بنادیا ہے۔ کسٹمرز کی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سونیری بینک ہمیشہ جدت آمیز سہولتیں حاصل کرتاہے تاکہ اپنے برانڈ کے اظہار’’روشن ہر قدم‘‘ کے ذریعے اپنے کسٹمر کے ساتھ تعلق مستحکم کیا جاسکے۔ اسی سلسلے میں ایک مکمل بنڈل پیکیجڈموبائل ایپ لانچ کی گئی ہے۔ سونیری ایپ تمام اینڈرائیڈ اورIOSاسمارٹ فونز/ٹیبلیٹس پر استعمال کی جاسکتی ہے۔

اس ایپ پر ٹرانزیکشنز کا ایک مکمل سوئٹ موجود ہے۔ سونیری ایپ جو ٹرانزیکشنل سوئٹ فراہم کرتی ہے اس میں اکاو 191نٹ اور بیلنس کی انکوائری، کارڈ منیجمنٹ اور اسٹیٹمنٹ، فنڈ ٹرانسفر ، مقامی ( یعنی بینک کے اندر) اور سوئچ ممبربنکس یعنی (انٹر بینک ) دونوں، بلوں کی ادائیگیاں مثلاً یوٹیلیٹیز، ٹیلیکام ٹاپ اپس، ایئرلائن اور آن لائن شاپنگ۔ س۔ سونیری ایپ تمام اینڈرائیڈ اورIOSاسمارٹ فونز/ٹیبلیٹس پر استعمال کی جاسکتی ہے۔

gpas

مزید معلومات کے لیے کلک کرکے ہم سے رابطہ کریں
ہم سے رابطہ کریں

خصوصیات

  • اپنے اکاو 191نٹ کا بیلنس دیکھیں
  • اپنے اکاو 191نٹ کی اسٹیٹمنٹ آن لائن دیکھیں یا پرنٹ ایبل فارمیٹ میں انہیں ڈاو 191ن لوڈ کریں
  • کارڈ کی تفصیلات دیکھیں
  • اپنی کارڈ اسٹیٹمنٹ دیکھیں
  • اپنا فارن کرنسی اکاو 191نٹ اپنے VDCسے منسلک کریں اور بیلنس اور اکاو 191نٹ اسٹیٹمنٹ دیکھیں
  • چیک بْک کی درخواست
  • کاغذی شکل میں اکاو 191نٹ اسٹیٹمنٹ کی درخواست
  • اپنا موجودہ ایکٹیو VDC اپنے طور پرعارضی طور پر بلاک کرنااور اسے دوبارہ ایکٹیویٹ کرنا
  • آپ اپنے اور اپنے پیاروں کے یوٹیلیٹی بلز ادا کرسکتے ہیں۔
  • سونیری ایپ کے ذریعے 24/7ٹرانسفر فنڈز
  • آپ اپنے بلوں کی ادائیگیاں اور فنڈز ٹرانسفر شیڈیول کرسکتے ہیں
  • سونیری ایپ کے ذریعے کی جانے والی مالیاتی ٹرانزیکشنز پر ایس ایم ایس الرٹ وصول کریں( ایس ایم ایس الرٹ رجسٹریشن کے لیے ، براہ کرم 111SONERI (766374)پر کال کریں یا اپنی بینک برانچ سے رابطہ کریں)

فنڈ ٹرانسفر:

    • کسی سونیری بینک اکاونٹ کو فنڈز ٹرانسفر کریں
    • ممبر بینک کے اکاونٹ کو فنڈز ٹرانسفر1۔LINKشریک

بل ادائیگی:

    • ٹیلیکام/موبائل : یوفون، موبی لنک ، وارد، ٹیلی نار، زونگ( پوسٹ پیڈ،پری پیڈ)،PTCLنارمل لینڈ لائن، PTCLڈیفالٹر/کارپوریٹ،EVOپوسٹ پیڈ،EVOپری پیڈ، PTCL VFONE
    • الیکٹریسٹی: K۔ELECTRIC, LESCO, GEPCO, HESCO,MEPCO
    • گیس: SSGC,SNGPL
    • واٹر:KWSB
    • آئی ایس پی : وطین، Qubee، Wi۔Tribe
    • دیگر: Daraz.pk،شاہین ائیر لائن

ہسٹری

ہسٹری مینیو استعمال کرتے ہوئے (صرف سونیری ایپ اور انٹرنیٹ بینکنگ استعمال کرتے ہوئے بھیجی گئی درخواستوں کے لیے)سونیری ایپ اور انٹرنیٹ بینکنگ سر گرمیوں کی ہسٹری دیکھنا۔ اس میں درج ذیل شامل ہے:

  • فنڈ ٹرانسفر ہسٹری
  • بل پیمنٹ ہسٹری
  • لاگ اِن ہسٹری

معاہدہ

معاہدہ کا مطلب بینک کی طرف سے وقتاً فوقتاً مرتب کردہ فارم(فامز) پر سروس کے درخواست(درخواستیں) ہیں جنہیں ان شرائط و ضوابطکے ساتھ پڑھاجائے۔ ، یہ مرتب کردہ درخواست ، جس میں بینک کی طرف سے وقتاً فوقتاً ترمیم یا ردو بدل کیا جاسکتاہے، انکارپوریشن کے ذریعے لازمی حصہ تصور کی جائے گی، جیسے کہ اسے یہاں منسلک کیا گیا ہے۔

درخواست

درخواست سے مراد بینک کی طرف سیکسی سروس کے لیے مرتب کردہ فارم (فارمز) پر کوئی درخواست(درخواستیں) ہیں ، جن کو بینک کی طرف سے وقتاً فوقتاً مرتب، ترمیم یا تبدیل کیا جاسکتاہے، جو، انکارپوریشن کے ذریعے لازمی حصہ تصور کی جائے گی، جیسے کہ اسے یہاں منسلک کیا گیا ہے۔

بینک

بینک سے مراد سونیری بینک لمیٹڈ اورپاکستان میں اس کی مربوط برانچ ہے۔

بینکنگ سروسز

بینکنگ سروسز سے مراد وہ سروسز، پروڈکٹس اور سہولیات ہیں جو بینک موبائل ایپ (سونیری ایپ) کے ذریعے وقتاً فوقتاً پیش کرتاہے ( جن کو بینک اپنی صوابدید پر واپس لے سکتاہے، اضافہ کرسکتا ہے یا ان میں ترمیم کرسکتاہے) ، لیکن ان میں مالیاتی سہولیات کے حصول کے لیے کوئی رقم نکالنے یا قرض لینے کی حد شامل نہیں کرسکتا۔

شرائط کا اطلاق

یہ شرائط سونیری ایپ کے لیے کسٹمر اور سونیری بینک لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ تشکیل دیتی ہیں۔ کسٹمر سونیری ایپ کے استعمال کے لیے مقررہ فارم پر سونیری بینک لمیٹڈ کو درخواست دے گا۔ سونیری بینک لمیٹڈتنہا اپنی صوابدید پر ایسی درخواستیں قبول یا مسترد کرنے کا حق دار ہوگا۔ پہلی بار سونیری ایپ کے لیے درخواست جمع کرانے کے ذریعے کسٹمر ان شرائط کو تسلیم کرتاہے اور قبول کرتاہے۔

سونیری موبائل ایپ ایڈمشن

سونیری بینک لمیٹڈ کی طرف سے کسٹمر کو ایک ایکٹیویشن کوڈ تفویض کیا جائے گا۔ ایکٹیویٹ کرنے پر کسٹمر کوآئندہ رسا ئی کے لیے ایک پاس ورڈ منتخب کرنا ہوگا۔ کسٹمر کو تسلسل کی بنیاد پر پاس ورڈ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔

پاسورڈ سیکیورٹی

کسٹمر غیر رجعی غیر مشروط طور پر یہ یقینی بنانے کا عہد کرتا ہے کہ پاس ورڈ صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور کسٹمر کے سونیری ایپ تک رسائی کے دوران کسی غیر مجاز شخص کو موبائل تک رسائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اگر کسٹمر

کسٹمر اقرار اور اعتراف کرتا ہے کہ سونیری ایپ تک کسی کی رسائی کے نتیجے میں سونیری بینک کی طرف سے اس کے اکاؤنٹ (اکاؤنٹس) کی معلومات کے انکشاف یا کسٹمر کے نام پر ٹرانزیکشن کی وجہ سے اگر کسٹمر کو کوئی گھاٹا برداشت کرنا پڑے تو سونیری بینک لمیٹڈ کو کسی بھی طرح ذمہ دار یا جواب دہ نہیں ٹھہرایا جائے گا اور کسٹمر ایسی صورت میں سونیری بینک لمیٹڈ پوری طرح بری الذمہ اور بے قصور گردانے گا۔
کسٹمر تمام خفیہ قسم کی معلومات کو صیغہ راز میں رکھے گا اور یقینی بنائے گا کہ رضاکارانہ، اتفاقیہ یا سہواً کسی شخص پر ان کا انکشاف نہ ہونے پائے۔

غیرقانونی رسائی

کسٹمر سونیری ایپ کے غیر مجاز اور قانونی استعمال اور سونیری ایپ کے ذریعے اکاؤنٹس تک غیر قانونی رسائی روکنے کے لیے تمام ضروری احتیاطیں اختیار کرے گا۔

سونیری ایپ کے ذریعے فنڈ ٹرانسفر

سونیری بینک لمیٹڈ وقتاً فوقتاً سونیری ایپ کے ذریعے کیے جانے والے مختلف اقسام کے فنڈز ٹرانسفر یا بل ادائیگی کی لمٹ واضح کرے گا۔ مذکورہ سہولت سونیری بینک لمیٹڈ اور کسٹمر کے مابین انتظامات اور سونیری بینک کی طرف سے وقتاً فوقتاً وضع کردہ شرائط کے مطابق فراہم کی جائے گی۔ سونیری بینک لمیٹڈتمام یا کسی بھی ادائیگی میں بھول چوک یا کسی بھی وجہ سے تاخیرسے ادائیگی کے لیے ذمہ دار نہیں ہوگا۔

معلومات کی درستگی

سونیری ایپ کے استعمال کے لیے سونیری بینک لمیٹڈ کو فراہم کردہ معلومات کی درستگی کے لیے کسٹمر ذمہ دارہوگا۔ سونیری بینک لمیٹڈ ایسے کسی نتائج کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا جوکسٹمر کی طرف سے سہواً یا بصورت دیگر فراہم کردہ معلومات کی وجہ سے رونما ہوئے ہوں۔اگر کسٹمر سونیری بینک لمیٹڈ کو رجسٹریشن فارم یا کسی دوسرے رابطے کے ذریعے سونیری بینک لمیٹڈ کو فراہم کردہ کسی معلومات میں کوئی غلطی نوٹ کرے تو وہ فوری طور پر سونیری بینک لمیٹڈ کو تحریری طور پر آگاہ کرے گا تاکہ سونیری بینک لمیٹڈ کو ہر ممکنہ کوشش کی بنیاد پر اس غلطی کی تصحیح کرنے کا موقع مل سکے۔

ہدایات/ٹرانزیکشنز پر عمل درآمد

سونیری ایپ کے تحت تمام ٹرانزیکشنزکسٹمر کی طرف سے سونیری بینک لمیٹڈ کی طرف سے بتائے گئے طریقے کے مطابق موبائل کے ذریعے سرانجام دی جائیں گی اور وہ سونیری ایپ کے ذریعے اس کی طرف سے کی گئی ٹرانزیکشنز کی درستگی اور صداقت کا بھی ذمہ دار ہے۔

سونیری بینک لمیٹڈ سے کسی ٹرانزیکشن کی آزادانہ تصدیق مطلوب نہیں ہوگی ، جیسا کہ ایسی ٹرانزیکشن موبائل پر سرانجام پاتے ہی موثر ہوجاتی ہے۔ سونیری بینک لمیٹڈ اگر ایسی ٹرانزیکشن نہ روکے یا روکنے کے قابل نہ ہو یا کسی ٹرانزیکشن کا اطلاق نہ روک سکے تو اس پر کوئی ذمہ داری نہیں ڈالی جائے گی۔

سونیری بینک لمیٹڈبیان کرتا ہے کہ اس پرٹرانزیکشنز کا ریکارڈ رکھنے ، کسٹمر کو معلومات فراہم کرنے یا کسٹمرز کی ٹرانزیکشز کی تصدیق کی کوئی جواب دہی یا ذمہ داری نہیں ہوگی۔ سونیری بینک لمیٹڈکوئی وجہ ظاہر کیے بغیر ٹرانزیکشن/ہدایات کی تعمیل سے انکار کرسکتا ہے اور کسی ٹرانزیکشن کی عاقبت اندیشی یااس کے متضاد صورتِحال کی جانچ اس کی ذمہ داری نہیں ہوگی اور اگر اس کے پاس یہ یقین کرنے کی وجہ ہوکہ کسٹمر کی ٹرانزیکشنز براہ راست یا بالواسطہ نقصان کا سبب بنٰیں گی تو سونیری ایپ کے ذریعے اآپریشنز معطل کرنے یاسونیری ایپ آپریٹ کرنا جاری رکھنے سے قبل کسٹمر سے ذمہ داری سے بریت طلب کرنے کا حق رکھتاہے
کسٹمر ایسے کسی مقصد کے لیے فنڈزٹرانسفر کرنے کے لیے آزاد ہوگا جسے وہ مناسب سمجھے۔ تاہم کسٹمر ٹرانزیکشنز یا کسی متعلقہ سروسز کو کسی غیر قانونی یا نامناسب مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کااقرار کرتا ہے

خطرات

کسٹمر اعتراف کرتا ہے کہ اگر کوئی تیسرا فرد اکاؤنٹ تک رسائی کی معلومات تک رسائی حاصل کرلیتاہے، تو وہ فنڈ ٹرانسفر کرنے یا کسی اور ٹرانزیکشن کے قابل ہوجائے گا۔ کسٹمر یقینی بناتا کہ پاس ورڈ کے استعمال پر لاگو شرائط وضوابط کی ہمہ وقت تعمیل کی جائے گی۔
انٹر نیٹ متعدد اقسام کے فراڈز، غلط استعمال ، ہیکنگ اور دیگر کارروائیوں کے حوالے سے حساس ہے جو ٹرانزیکشن پر اثر انداز ہوسکتی ہیں۔ جہاں بینک ان کو روکنے کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کا نصب العین رکھے گا، ایسے انٹر نیٹ فراڈز، ہیکنگ اور دیگر کارروائیوں سے تحفظ کی کوئی گارنٹی نہیں دی جاسکتی جو فنڈ ٹرانسفر یا کوئی دیگر ادائیگیاں متاثر کرسکتی ہیں۔کسٹمر ایسے وقوع پزیر ہونے والے تمام خطرات کے مقابل بینک کو علیحدہ سے بری الذمہ ٹھہراتا ہے۔
کسی تھرڈ پارٹی اکاؤنٹس کو فنڈز کے ٹرانسفر کے لییموزوں، بالکل درست اور مکمل تفصیلات درکار ہوں گی۔ کسٹمر کو اس فرد کا اکاؤنٹ نمبر پْر کرنا ہوگا جسے فنڈز ٹرانسفر کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے کسی سقم کی صورت میں فنڈز غلط اکاؤنٹس میں منتقل ہوسکتے ہیں۔
فنڈز کیٹرا نسفر کے لیے ٹرانزیکشن (ٹرانزیکشنز) ممکن ہے بعض وجوہات کیباعث مکمل نہ ہوسکے۔ ایسی صورتوں میں ، کسٹمر مزکورہ ٹرانزیکشن (ٹرانزیکشنز) کے معاملے میں بینک کو کسی بھی طرح ذمہ دار نہیں ٹھہرائے گا اور اس حوالے سے کسٹمر کا واحد ذریعہ ٹرابزیکشن سے فائدہ اٹھانے والا ہوگا۔
سونیری بینک لمیٹڈ کی طرف سے فنڈز کے ٹرانسفر اور دیگر سروسز کی انجام دہی کے لیے پیش کردہ ٹیکنالوجی وائرس یا دیگرنقصان دہ ، تباہ کن یا کرپٹ کرنے والے کوڈ ، پروگرام یا میکرو سے متاثر ہوسکتی ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ بینک کی ویب سائٹ کو مینٹیننس درکار ہو اور اس دوران وہ کسٹمرز کی درخواست پروسیس نہ کرسکے۔ اس کا نتیجہ ٹرانزیکشنز کی پروسیسنگ میں تاخیر یا ٹرانزیکشنز کی پروسیسنگ میں ناکامی یا ایسی ہی کسی دیگر ناکامی یا عدم اہلیت کی صورت میں نکل سکتاہے۔
کسٹمر سمجھتا ہے کہ بینک ایسی تمام یا کسی بھی ذمہ داری کو قبول کرنے سے انکار کرتاہے ، خواہ وہ براہ راست ہو یا بالواسطہ، خواہ منافع کے نقصان کی صورت میں ہو یا کسی اور طرح ، جو بینک کی طرف سے کسی بھی وجہ سے کسٹمر کی کسی ٹرانزیکشن کی تعمیل میں کسی ناکامی یا عدم اہلیت کا نتیجہ ہو۔ کسٹمر سمجھتا اورقبول کرتاہے کہ بینک مذکور قبل خطرات میں سے کسی کا بھی ذمہ دار نہیں ہوگا اور بینک مذکورہ خطرات کے حوالے سے تمام ذمہ داریوں کو قبول کرنے سے لاتعلق ہوگا۔

کسٹمر کی ذمہ داری

سونیری بینک سونیری ایپ کے ذریعے رونما ہونے والی کسی غیر مجاز ٹرانزیکشنز کے لیے ذمہ دار نہیں ہوگا اور کسٹمر بذریعہ ہٰذا سونیری بینک کو پوری طرح بری الذمہ ٹھہراتاہے اور اس کے نتیجے میں اس کے خلاف چلائی گئی کسی کارروائی ، مقدمے،قانونی چارہ جوئی سے یا رونما ہونے والے کسی خسارے ، لاگت یا نقصان سے محفوظ رکھنے کا اقرار کرتاہے۔
اگرقدرتی آفات، قانونی پابندیوں ، ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کی خرابی یا نیٹ ورک ناکارہ ہونے یا سونیری بینک لمیٹڈ کے قابو سے باہرکسی دیگر وجہ سمیت کسی وجوہات کے باعث سونیری ایپ حسب خواہش انداز میں دستیاب نہ ہوتو کسٹمر کسی بھی حالت میں سونیری بینک لمیٹڈ کو ذمہ دار نہیں ٹھہرائے گا۔ سونیری بینک لمیٹڈ کسی بھی حالت میں ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا خواہ ایسے نقصانات براہ راست، بالواسطہ ، حادثات کا نتیجہ ہوں ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی دعویٰ آمدنی کے خسارے ، کاروبار میں خلل یا کسی بھی کردار یا قسم کا ہو اور خواہ اسے صارف نے برداشت کیا ہو یا کسی اور شخص نے۔
انٹرنیٹ بینکنگ کا غیر قانونی یا نامناسب استعمال صارف کو یوبی ایل کی طرف سے فیصلہ کردہ مالی جرمانوں کی ادائیگی کا ذمہ دار بنادے گا یا اس کا نتیجہ انٹر نیٹ بینکنگ کے ذریعے آپریشنز کی معطلی کی شکل میں برآمد ہوگا۔
کسٹمراپنے اکاؤنٹ پر لاگو تمام قابلِ اطلاق قوانین اور ضوابط کی تعمیل کا عہد کرتا ہے۔ کسی شبے کو دور کرنے کے لیے واضح کیا جاتاہے کہ لاگو قانون کا مطلب اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اہم اور عملی قوانین ہیں۔

چارجز

کسٹمر بذریعہ ہٰذا سونیری بینک لمیٹڈ کواپنے اکاؤنٹس ڈیبٹ کرنے کے ذریعے سروس چارج ( اگر کوئی ہو) وصول کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ اگر اکاؤنٹ میں فنڈز دستیاب نہ ہو ں تو سونیری بینک لمیٹڈ ایسے انداز میں، جیسے مناسب سمجھے ، مع ایسے سرچارج کے، اگر کوئی ہو، وصول کرے گا اور /یاسونیری بینک لمیٹڈ کوئی ذمہ داری قبول کیے بغیر سو نیری ایپ واپس لے لے گا۔میں، جیسے مناسب سمجھے ، مع ایسے سرچارج کے، اگر کوئی ہو، وصول کرے گا اور /یاسونیری بینک لمیٹڈ کوئی ذمہ داری قبول کیے بغیر سو نیری ایپ واپس لے لے گا۔

مستقبل کے اکاؤنٹس پر اطلاق

سونیری بینک لمیٹڈ اور کسٹمر اقرار کرتے ہیں کہ اگر کسٹمرسونیری بینک لمیٹڈ کے پاس مزید اکاؤنٹس کھولتا ہے اور /یاسونیری بینک لمیٹڈ کی ی پروڈکٹس/سروسزمیں سے کسی کو حاصل کرتاہے ،اور سونیری بینک لمیٹڈ ایسے اکاؤنٹس یا پروڈکٹس یا سروسزپیش کرتاہے اور کسٹمر ان کے استعمال کا انتخاب کرتاہے تو یہ شرائط کسٹمر کی طرف سے سونیری ایپ کے ایسے مزید کسی استعمال پر خود بخود لاگو ہوں گی۔

اظہارِ برأ ت و تلافی

سونیری بینک لمیٹڈ کی طرف سے کسٹمر کو سونیری ایپ کی فراہمی کے پیش نظر کسٹمر حسب معاملہ سونیری بینک لمیٹڈ ، بشمول افسران ، ملازمین اور ایجنٹس کو بری الذمہ ٹھہرائے گا اور سونیری بینک لمیٹڈکے ایسے تمام نقصانات اور اخراجات کی مکمل تلافی کی بنیاد پر ادائیگی اور ایسی تمام کارروائیوں،دعووں، کارروائیوں، خساروں، نقصانات، لاگتوں اور خرچوں کی تلافی اور سونیری بینک لمیٹڈ، اس کے افسران، ملازمین یا ایجنٹس کو بے ضرر ٹھہرانے کا اقرار کرتاہے جو اس کی ہدایت پر عمل درآمد کے نتیجے میں، یا حوالے سے رونماہوئے ہوں، برداشت کرنے پڑے ہوں، یا اس کے خلاف کیے گئے ہوں۔
کسٹمریہ یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری احتیاطیں برتے گا کہ کوئی غلطیاں یا سہو سرزد نہیں ہوئے اور یہ کہ سونیری بینک لمیٹڈ کو دی گئی معلومات یا ہدایات اس موقع پر غلطی سے پاک، بالکل درست، مناسب اور مکمل ہیں۔ دوسری طرف کسی دوسرے شخص کی طرف سے غلطی کے نتیجے میں صارف کے اکاؤنٹ غلط رقم کریڈٹ ہوجانے کی صورت میں سونیری بینک لمیٹڈ کوصارف کی رضامندی کے بغیر کسی بھی غلط کریڈٹ ہونے والی رقم واپس کرنے کا حق حاصل ہے۔کسٹمر ایسی کسی غلطی کے نتیجے میں بینک کو ادائیگی کا پابند اور ذمہ دار ہوگا اور اس طرح حاصل ہونے والے غیر واجب اور غیرمنصفانہ فائدے کے حوالے سے بینک کی ہدایات بغیر کسی سوالات کے قبول کرنے کا اقرار کرتاہے۔

معلومات افشا کرنا

کسٹمراقرار کرتاہے کہ سونیری بینک لمیٹڈ یا ان کے کنٹریکٹر ز اس کی ذاتی معلومات اورسونیری ایپ اور اس کے اکاونٹ (اکاونٹس) سے متعلق دیگر معلومات تخمینہ کاری، کریڈٹ اسکورنگ اور مارکیٹنگ کے لیے کمپیوٹر میں یا کسی اورطرح اپنی تحویل میں رکھ اور پروسیس کرسکتے ہیں۔

شرائط میں تبدیلی

سونیری بینک لمیٹڈ کسی بھی وقت کسی شرائط میں ترمیم یا اضافے یا حذف کرنے کی حتمی صوابدید رکھتا ہے اور جہاں تک قابل عمل ہو،ایسی تبدیلیوں کے لیے سات دن پہلے اطلاع دینے کی کوشش کرے گا۔کسٹمر کو شرائط میں ایسی تبدیلیوں کی اطلاع ویب سائٹ کے ذریعے دی جائے گی۔ سونیری بینک لمیٹڈ کی طرف سے متعارف موجودہ یا نئی خدمات کا استعمال جاری رکھنے کی صورت میں یہ تصور کیا جائے گا کہ صارف نے تبدیل شدہ شرائط تسلیم کرلی ہیں۔

عدم انتقال:

کسٹمر کو سونیری ایپ پیش کرنا اپنی نوعیت کے اعتبار سے خالصتاً ذاتی ہے اور کسی بھی حالت میں ناقابلِ انتقال ہے اور صرف کسٹمر کو، نہ کہ کسی تیسرے فریق استعمال کرنی چاہئیں۔

سونیری موبائل ایپ کی تنسیخ /h3>
کسٹمرسونیری ایپ انٹر فیس سے آپشن کا انتخاب کرکے اور ایپ اکاؤنٹ کی منسوخی کی وجہ فراہم کرکے کسی بھی وقت سونیری ایپ کی تنسیخ کے لیے درخواست دے سکتاہے یا انٹرنیٹ بینکنگ ویب سائٹ کے ذریعے رکنیت ختم کراسکتاہے۔
سونیری بینک لمیٹڈکسٹمر کی طرف سے کسی شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں، یا کسٹمر کی موت، دیوالیہ ہو نے یا قانونی استعداد نہ ہونے کی اطلاع ملنے پر بغیر کسی نوٹس کسی بھی وقت سونیری ایپ یاتو مکمل طور پر یا کسی مخصوص سروس کو واپس یا منسوخ کرسکتاہے۔

نوٹسز:

سونیری بینک لمیٹڈ اخبارات یا اپنی ویب سائٹ کے ذریعے عمومی نوعیت کے نوٹسز کی اشاعت کرسکتا ہے جو تمام کسٹمرز پر قابلِ اطلاق ہیں۔ ایسے نوٹسز اسی طرح موثر ہوں گے ، جیسے ہر کسٹمر کو انفرادی طور پر بھیجا گیا کوئی نوٹس۔

عمومی

ذیل میں دی گئی شقیں صرف سہولت کے لیے ہیں اور ان سے متعلقہ شق کے مفہوم پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ سونیری بینک لمیٹڈاس کنٹریکٹ کے تحت اپنی ذمہ داریوں میں سے کسی کی انجام دہی کے لیے سب کنٹریکٹ کرسکتاہے اور ایجنٹس تعینات کرسکتاہے۔ ٹرانزیکشنز اسی روز یاٹرانزیکشن کی لاگنگ کے مطابق اگلے کاروباری دن مکمل کی جائے گی۔ کسٹمر پر لاگو تمام اخراجات بشمول سونیری ایپ کے استعمال کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن کے اخراجات صارف کو برداشت کرنے ہوں گے۔

ملکیتی حقوق

صارف اقرار کرتاہے کہ سونیری ایپ میں زیر استعمال سوفٹویئر اور اس کے علاوہ انٹر نیٹ سے متعلق دیگر سوفٹویئر جو سونیری ایپ تک رسائی کے لیے درکار ہیں، متعلقہ وینڈرز کی قانونی ملکیت ہیں۔ سونیری بینک لمیٹڈکی طرف سے سونیری ایپ تک رسائی کے لیے دی گئی اجازت ایسے سوفٹویئر میں کسی ملکیتی یا مالکانہ حقوق منتقل نہیں کرے گی۔ صارف سونیری ایپ میں زیر استعمال سوفٹویئر کو تبدیل، ترجمہ، اجزا میں توڑنے، کوڈ کھولنے یا ریورس انجنیئرنگ کرنے یا سوفٹویئر کی بنیاد پر کوئی نئی پروڈکٹ بنانے کی کوشش نہیں کرے گا۔

قانونی دائرہ کار

سونیری بینک لمیٹڈ آن لائن تک رسائی اور استعمال کی ان شرائط و ضوابط پرپاکستان کے قا بلِ اطلاق قوانین لاگو ہوں گے اور اس معاہدے کے دونوں فریق پاکستان میں ایسی عدالتوں کے دائرہ کار کوتسلیم کرنے کا اقرار کرتے ہیں۔
تاہم سونیری بینک لمیٹڈ اپنی کسی قانونی چارہ جوئی کو پاکستان کے اندر یا باہرکسی دوسرے دائرہ اختیار کی عدالتوں میں، جنہیں وہ مناسب سمجھے ، چلانے کا حق رکھتاہے۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

یہ حصہ مفید معلومات اور آپ کے سب سے عام سوالات کے جوابات فراہم کرتاہے ، اگر آپ کو سونیری موبائل ایپ استعمال کرنے میں کسی دشواری کا سامنا ہے تو براہ کرم درج ذیل سے استفادہ کریں:
س: میں سونیری موبائل ایپ استعمال کرنا چاہتا ہوں لیکن سونیری بینک میں اکاؤنٹ نہیں رکھتا؟

سونیری بینک موبائل ایپ استعمال کرنے کے آپ کو سونیری بینک میں اکاؤنٹ درکار ہوگا جو لازماً ڈیبٹ کارڈ سروسزسے منسلک اورایس ایم ایس الرٹ سروس پر رجسٹرڈ ہو،براہ کرم ملک بھر میں پھیلی ہماری برانچز میں سے کسی پر بھی تشریف لائیے۔

س: میں ایک اکاؤنٹ رکھتا ہوں لیکن میرے پاس سونیری ڈیبٹ کارڈ نہیں ہے، کیا میں سونیری موبائل ایپ کی سہولت حاصل کرسکتا ہوں؟
موبائل ایپ کی سہولت حاصل کرنے کے لیے آپ کے پاس ایک کار آمد سونیری ڈیبٹ کارڈ ہونا ضروری ہے، جس کے لیے آپ کو صرف اپنی سونیری برانچ جانااور سونیری ڈیبٹ کارڈ کے لیے ایک درخواست جمع کرانی ہوگی اور بہت مختصر وقت میں وہ آپ کے مراسلتی پتے پر میل کردیا جائے گا۔

س: میرے پاس ایک ڈیبٹ کارڈ ہے لیکن اسے بلاک کردیا گیا ہے یا گم ہوگیا ہے، کیا میں موجودہ ڈیبٹ کارڈ سونیری موبائل ایپ کے لیے استعمال کرسکتاہوں؟
سونیری موبائل ایپ کے لیے ایک کارآمد سونیری ڈیبٹ کارڈ درکار ہے ، جس کے لیے آپ کو صرف اپنی سونیری برانچ جانااور متبادل سونیری ڈیبٹ کارڈ کے لیے ایک درخواست جمع کرانی ہوگی اور بہت مختصر وقت میں وہ آپ کے مراسلتی پتے پر میل کردیا جائے گا۔

س:میں اپنی موبائل ایپ کیسے ایکٹیویٹ کراسکتا ہوں؟
استعمال کرکے اپنی موبائل ایپ ایکٹیویٹ کرائیں22892۔21۔111۔766۔374 کسی بھی سونیری بینک اے ٹی ایم جاکر یا سونیری ٹیلی بینکنگ سروسز
(ابتدائی تصدیق کے لیے اپنی متعلقہ اے ٹی ایم پن یا ٹی پن استعمال کریں)

س: اگر میں اپنا پاس ورڈ بھول جاؤں یا میرا پاس ورڈ چوری ہوجائے تو میں کیا کروں؟
آپ درج ذیل میں سے کوئی آپشن استعمال کرکے اپنے پاس ورڈ دوبارہ جنریٹ کرسکتے ہیں

  • سونیری اے ٹی ایم استعمال کرکے
  • سونیری ٹیلی بینکنگ سروسز استعمال کرکے

س: کیا میں اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ دیکھ سکتا ہوں؟
آپ اکاؤنٹ مینیو سے اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کے استعمال کے ذریعے گزشتہ 6ماہ کی اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ یا گزشتہ 5،10،20ٹرانزیکشنز دیکھ سکتے ہیں۔

س: کیا میں ڈیبٹ کارڈ اسٹیٹ منٹ دیکھ سکتا ہوں؟
آپ اکاؤنٹ مینیو سے کارڈ اسٹیٹمنٹ کے استعمال کے ذریعے گزشتہ 3ماہ کی ڈیبٹ کارڈ اسٹیٹمنٹ دیکھ سکتے ہیں۔

س: کیا میں اپنا ڈیبٹ کارڈ عارضی طور پر بلاک کرسکتاہوں؟
آپ کارڈ مینیو سیچینج کارڈ اسٹیٹس آپشن کے استعمال کے ذریعے اپنا ڈیبٹ کارڈ عارضی طور پر بلاک کرسکتے ہیں۔

س: میں اپنی فنانشل پن کیسے تبدیل کرسکتا ہوں ؟
آپ موبائل ایپ کے ذریعے اپنی ٹرانزیکشن کرنے کے لیے اپنی فنانشل پن جنریٹ کرسکتے ہیں

س: کیا میں کوئی ٹرانزیکشن کرنے کے بعد اپنی فنانشل پن ختم کرسکتا ہوں ؟
اپنی ٹرانزیکشن مکمل کرنے کے بعد آپ اپنی فنانشل پن ختم کرسکتے ہیں۔

س: میں اپنا رجسٹرڈ ای میل ایڈریس تبدیل کرنا چاہتا ہوں، میں یہ کیسے کرسکتا ہوں؟
اگر آپ موبائل ایپ کے ساتھ منسلک نیا ای میل اکاؤنٹ چاہتے ہوں تو ای میل کی تبدیلی کا آپشن استعمال کیا جاتاہے۔

س: کیا میں اپنا خفیہ سوال تبدیل کرسکتاہوں؟
موبائل ایپ کے استعمال کے ذریعے خفیہ سوال تبدیل کیا جاسکتاہے۔

س: میں ٹرانسفرز کے لیے بینیفشری کا کیسے اضافہ کرسکتا ہوں؟
فنڈز ٹرانسفر کے لیے بینیفشری کے اضافے کا طریقہ کار :

  • فنڈز ٹرانسفر مینیومیں جائیں اور “ایڈ بینیفشری” ٹیب پر کلک کریں۔
  • “ایڈ بینیفشری” بٹن پر کلک کرنے کے بعد تفصیلات داخل کرنے کے لیے ایک پیج کھلتا ہے۔

بینیفشری کی قسم کا انتخاب کریں (سونیری بینک ب)سونیری بینک کے بجائے کوئی اور

  • سونیری بینک منتخب کرنے کی صورت میں:
    • اکاؤنٹ کی قسم کا انتخاب کریں (ا) روایتی (ب) آئی بی اے این
    • اکاؤنٹ نمبر داخل کریں
    • بینیفشری کی عرفیت داخل کریں
    • بینیفشری کا ای میل داخل کریں( اختیاری فیلڈ)
  • اگر سونیری بینک کے سوا کوئی اور منتخب کیا گیا ہو:
    • بینیفشری بینک کا نام منتخب کریں (مثلاً یوبی ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی وغیرہ)
    • اکاؤنٹ کی قسم کا انتخاب کریں (ا) روایتی (ب) آئی بی اے این
    • اکاؤنٹ نمبر داخل کریں
    • بینیفشری کی عرفیت داخل کریں
    • بینیفشری کا ای میل داخل کریں( اختیاری فیلڈ)
  • نیکسٹ بٹن پر کلک کریں
  • بینفشری کی تفصیلات کا حامل نیا پیج نمودار ہوگا۔ شرائط وضوابط لائن کے بکس پر() کا نشان لگائیں اور کنفرم بٹن پر کلک کریں۔ جب آپ کنفرم بٹن پر کلک کریں گے تو ایک بار استعمال کا پاس ورڈ (ایس ایم ایس پر 4ہنسوں اور ای میل میں 4ہندسوں کا) موصول ہوگا۔
  • ایک نیا پیج کھلے گا:
  • چار ہندسوں کی موبائل پن( ایس ایم ایس پر موصول شدہ) داخل کریں۔
  • چار ہندسوں کی ای میل پن (رجسٹرڈای میل میں موصو ل شدہ )داخل کریں۔
  • سبمٹ بٹن پر کلک کریں۔

س: میں بل وصول کنندہ کا کیسے اضافہ کروں ؟

بل وصول کنندہ کے اضافے کا طریقہ کار:

  • بل ادائیگی کے مینیو میں جائیں اور”ایڈ بل پے ای ” ٹیب پر کلک کریں
  • “ایڈ بل پے ای ” بٹن پر کلک کرنے کے بعد تفصیلات داخل کرنے کے لیے ایک پیج کھلتا ہے
  • بل وصول کنندہ کی قسم کا انتخاب کریں (ا) ٹیلیفون (ب) بجلی (ج) گیس (د) انٹر نیٹ
  • بل وصول کنندہ کی قسم کے انتخاب کے بعد مذکورہ بل وصول کنندہ کمپنیوں کاایک ڈراپ ڈاؤن مینیو نمودار ہوتا ہے ( یعنی ٹیلیفون کے لیے : پی ٹی سی ایل، وارد وغیرہ بجلی کے لیے: کے ای، لیسکو وغیرہ گیس کے لیے: ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل انٹرنیٹ کے لیے : وطین، ڈبلیو ٹرائب وغیرہ) اور پھر “نیکسٹ” بٹن پر کلک کریں۔
  • بلنگ کمپنی کے نام کا حامل ایک پیج کھلتا ہے، کنزیومر نمبر داخل کریں اور “کنفرم” بٹن پر کلک کریں۔
  • تفصیلات(بلنگ کی قسم، بلنگ کمپنی، کنزیومر نمبر) کا حامل نیا پیج نمودار ہوگا۔ شرائط وضوابط لائن کے بکس پر() کا نشان لگائیں اور کنفرم بٹن پر کلک کریں۔ جب آپ کنفرم بٹن پر کلک کریں گے تو ایک بار استعمال کا پاس ورڈ (ایس ایم ایس پر 4ہنسوں اور ای میل میں 4ہندسوں کا) موصول ہوگا۔
  • ایک نیا پیج کھلے گا:
    • چار ہندسوں کی موبائل پن( ایس ایم ایس پر موصول شدہ) داخل کریں۔
    • چار ہندسوں کی ای میل پن (رجسٹرڈای میل میں موصو ل شدہ )داخل کریں
  • سبمٹ بٹن پر کلک کریں

س: کیا میری بلوں کی ادائیگی فوراً مکمل ہوجاتی ہے؟
ماسوائے اس کے کہ ٹرانزیکشن کرتے ہوئے کسی ایرر کی اطلاع موصول ہوجائے، آپ بلنگ کی رقم فوری طور پر آپ کے منتخب کردہ اکاؤنٹ سے بل کی ادائیگی کے لیے ڈیبٹ ہوجاتی ہے۔

س: کیا فنڈز ٹرانسفر فوری مکمل ہوجاتے ہوجاتے ہیں؟
ماسوائے اس کے کہ ٹرانزیکشن کرتے ہوئے کسی ایرر کی اطلاع موصول ہوجائے، آپ کے فنڈ فوری طور پر آپ کے منتخب کردہ اکاؤنٹ سے وصول کنندہ کے اکاؤنٹ میں ڈیبٹ ہوجاتے ہیں۔

س: موبائل ایپ کے لیے کون سے حفاظتی اقدامات کیے جاتے ہیں؟
موبائل استعمال کرنے کے دوران آپ کے اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنزمحفوظ بنانے کے لیے ، سونیری بینک نے ہارڈ ویئر، سوفٹویئر ، ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ ،
فائر والز اور دیگر سیکیورٹی سوفٹویئرز کے حوالے سے انتہائی بلند سطح کا تحفظ یقینی بنارکھا ہے۔