سونیری اختیار اکاؤنٹ
تعارف
سونیری اختیار اکاؤنٹ ایسے چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کے لیے مثالی ہے جنہیں اپنی روز مرہ بینکاری کی ضروریات پوری کرنے کے لیے آسان اور تمام سہولیات سے لیس بینک اکاؤنٹ کی تلاش ہوتی ہے۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں پر کلک کریں۔
رابطہ کریں
خصوصیات
اکاؤنٹ کی قسم | کرنٹ | |
ابتدائی ڈپازٹ | 1,000/- روپے | |
ماہانہ اوسط بیلنس | 5,000/- روپے | |
ٹرانزیکشنز | لا تعداد |
سہولیات
- مفت سونیری پے پاک ڈیبٹ کارڈ
- مفت چیک بک
- مفت بینکرز چیک کا اجرا
- مفت آن لائن بینکنگ
- مفت انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ اور ای اسٹیٹمنٹ
- مفت اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کی نقل
- اے ٹی ایم سے رقم نکلوالنے پر مفت کوریج ۔سونیری تحفظ*
- دنیا بھر میں مفت حادثاتی بیمہ پالیسی*
- ایس ایم ایس الرٹس
*شرائط و ضوابط سے مشروط
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
1. سونیری اختیار اکاؤنٹ کیا ہے؟
سونیری اختیار اکاؤنٹ ایک کاروباری اکاؤنٹ ہے جس میں ٹرانزیکشنز کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔یہ اکاؤنٹ خاص طور پر کاروباری حضرات کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
2-سونیری اختیار کرنٹ اکاؤنٹ ہے یا سیونگز اکاؤنٹ ؟
یہ ایک کرنٹ اکاؤنٹ ہے۔
3-اس اکاؤنٹ کی منفرد خصوصیت کیا ہے؟
سونیری اختیار اکاؤنٹ آپ کو بینکاری کی متعدد مفت سہولیات فراہم کرتا ہے تاکہ آپ کو ان خدمات کے لیے ادائیگی نہ کرنی پڑے اور آپ کا کاروبار ترقی کرے۔
اس کے علاوہ سونیری اختیار اکاؤنٹ آپ کو دنیا بھر میں مفت حادثاتی بیمہ پالیسی کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے تا کہ آپ کو اپنے پیاروں کا مستقبل محفوظ بنانے میں مدد ملے۔
4-کیا ان مفت سہولیات کو حاصل کرنے کے لیے بیلنس برقرار رکھنے کی کوئی شرط ہے ؟
نہیں، ان سہولیات کو حاصل کرنے کے لیے بیلنس برقرار رکھنے کی کوئی شرط نہیں ہے تاہم اگر اوسط ماہانہ بیلنس 5,000/- روپے سے کم ہو تو 50/-روپے کی کٹوتی کی جائے گی۔
5-سونیری اختیار اکاؤنٹ کی جانب سے کون سی مفت سہولیات پیش کی جاتی ہیں؟
- مفت بینکرز چیک کا اجرا
- مفت ذاتی چیک بک
- مفت سونیری پے پاک ڈیبٹ کارڈ
- مفت آن لائن بینکنگ (سونیری بینک کے ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں فنڈز کی منتقلی /کیش ڈپازٹ/کیش ود ڈرال)
- کسی بھی سونیری بینکATMسے مفت رقم نکلوانا
- سونیری بینک کے اندر مفت فنڈز ٹرانسفر
- اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کی مفت نقل
- اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کوریج ۔سونیری تحفظ *
- دنیا بھر میں مفت حادثاتی بیمہ پالیسی*
* شرائط و ضوابط لاگو
6-دنیا بھر میں مفت حادثاتی بیمہ پالیسی کیا ہے؟
- پرنسپل اکاؤنٹ ہولڈر کی حادثاتی موت کی صورت میں انشورنس کوریج درج ذیل تفصیلات کے مطابق تحفظ فراہم کرے گی:
- نئے اور پرانے انفرادی/مشترکہ اکاؤنٹس پر قابل اطلاق
- کلیمز جوبلی انشورنس کی طرف سے لاگو شرائط و ضوابط کے مطابق قابل ادائیگی ۔
- حادثاتی موت پر زیادہ سے زیادہ قابل ادائیگی کلیم دس لاکھ روپے ہے۔
- عمر کی حد 18تا65سال کے درمیان ہے۔
7-کلیمز کیسے جمع کرائے جاتے ہیں؟
اکاؤنٹ ہولڈر کا قریب ترین رشتے دار (The next of kin)کلیم کی مزید پروسیسنگ کے لیے سونیری بینک برانچ میں مرکزی اکاؤنٹ ہولڈر کی موت کی اطلاع دے گا۔
ورلڈ وائیڈ ایکسیڈنل انشورنس کور میں کونسی صورتحال شامل نہیں ہیں:
- جان بوجھ کر خود کو زخمی کرنا، خودکشی یا خودکشی کی کوشش،خواہ وہ جرمانہ ہو یا نہ ہو۔
- جنگ، حملہ، غیر ملکی دشمن کی کارروائی، جارحیت، خواہ جنگ کا اعلان کیا گیا ہو یا نہ کیا گیا ہو،خانہ جنگی، شورش، بغاوت، انقلاب، خودمختاری کا اعلان، ہڑتال، فسادات، عام بلوا، فوج کی طرف سے اقتدار پر قبضہ۔
- ریڈیو ایکٹیو آلودگی۔
- انشورنس یافتہ شراب یا منشیات کے نشے کے زیر اثر ہو یا اسے رکھا گیا ہو، جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری یا پاگل پن، بچے کی پیدائش یا حمل، اسقاط یا بچہ گرنے یا ان سے رونما ہونے والی پیچیدگیوں میں مبتلا ہو۔
- انشورنس یافتہ ہوابازی یا کسی قسم کے ہوائی سفر میں ( کسی پوری طرح لائسنس یافتہ ملٹی انجن کمرشل پسنجر کیرینگ ایئر کرافٹ اور/یا ہیلی کاپٹر میں بطور ایک مسافرکے علاوہ لیکن ایک کریوممبر کی حیثیت سے نہیں اور نہ ہی کسی ٹریڈ یا ٹیکنیکل آپریشن کے مقصد کے لیے)، پولو، اسٹیپل چیزنگ، بنجی جمپنگ، اسکینگ ڈائیونگ، پاٹ ہولنگ، ہینگ گلائیڈنگ، شکار یا گھڑسواری، اسکائی ڈائیونگ/پیرا شوٹنگ ، پروفیشنل فٹ بال، کوہ پیمائی جس میں رسیوں یا گائیڈز کے استعمال کی ضرورت ہو، ونٹر اسپورٹس، رائیڈنگ یا کسی قسم کی ریس اسپیڈ میں ڈرائیونگ یا ٹیسٹ یا پریکٹس، یاپاور ڈرائیون ووڈ ورکنگ مشینری کے پیشہ ورانہ استعمال میں ملوث رہاہو۔
- انشورنس یافتہ نیول، ملٹری ، ایئر فورس اور لا انفورسمنٹ سروسز یاآپریشنز میں ملوث ہو یا حصہ لے رہا ہو۔
- دانستہ غیر معمولی خطرے کی زد میں آنا(ماسوائے انسانی زندگی بچانے کی ایک کوشش میں) یا انشورنس یافتہ کی خود مجرمانہ کارروائی۔