سونیری آسان اکاؤنٹ

تعارف

آپ گھریلو خاتون ہوں یا طالب علم یا پھر کوئی ورکر، سونیری آسان اکاؤنٹ آپ کی بینکاری کی تمام ضروریات پوری کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔سونیری آسان اکاؤنٹ کھلوالنے کے لیے آپ کو زیادہ کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوتی نیز کم سے کم بیلنس کی بھی کوئی شرط نہیں ہے

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں پر کلک کریں۔
رابطہ کریں

خصوصیات

اکاؤنٹ کی قسم کرنٹ اور سیونگز
ابتدائی ڈپازٹ 100/- روپے
ٹوٹل ڈیبٹ 500,000/- روپے ماہانہ
زیادہ سے زیادہ کریڈٹ بیلنس 500,000/- روپے

سہولیات

کرنٹ:

  • مفت سونیری پے پاک ڈیبٹ کارڈ
  • موت یا مستقل معذوری* کی صورت میں مفت حادثاتی بیمہ پالیسی
  • مفت انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ اور ای اسٹیٹمنٹ
  • چیک بک آن ڈیمانڈ
  • آن لائن بینکنگ
  • اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ (حسبِ ضرورت)
  • ایس ایم ایس الرٹس

*شرائط وضوابط سے مشروط

سیونگز:

  • مفت انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ اور ای اسٹیٹمنٹ
  • سونیری پے پاک ڈیبٹ کارڈ
  • چیک بک آن ڈیمانڈ
  • آن لائن بینکنگ
  • ایس ایم ایس الرٹس
  • اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ (حسبِ ضرورت)
  • منافع کا تعین اوسط ماہانہ بیلنس پر جبکہ ادائیگی ششماہی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

*شرائط وضوابط سے مشروط

اکثر پوچھے جانے والے سوال

1-کیا بیرونِ ملک مقیم پاکستا نی یا پاکستان میں مقیم غیر ملکی آسان اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں ؟

نہیں! آسان اکاؤنٹ صرف پاکستانی قومیت کے حامل اور پاکستان میں مقیم افراد کے لیے مرتب کردہ ہے۔
تاہم بینک بیر ونِ ملک مقیم پاکستا نی یا پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کو ریگولر بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے رہنمائی فراہم کرسکتاہے۔

2-کیا آسان اکاؤنٹس پر بیرونِ ملک ٹرانزیکشنز کے لیے کوئی پابندی ہے ؟

ہاں! تاہم بین الاقوامی سطح پر قابلِ قبول کارڈز پر مبنی اکاؤنٹس کی صورت میں بین الاقوامی ٹرانزیکشنز کی اجازت د ی جا سکتی ہے جو کہ قابلِ اطلاق حدود سے مشروط ہوں گی۔

3-کیا مجموعی ماہانہ ڈیبٹ کی حد اور مجموعی کریڈٹ بیلنس کی حد یعنی 500,000روپے سختی سے لاگو کرنا ضروری ہے ؟ کیا کوئی استثنیٰ موجود ہے ؟

ہاں ۔ آسان اکاؤنٹس کے لیے بیان کردہ حدود مناسب سسٹم چینجز کے ذریعے لاگو کی جانی چاہئے۔ تاہم درج ذیل استثنایات دستیاب ہیں:

  • آسان اکاؤنٹ میں اندرون ریمیٹینسز کی صورت میں 500,000روپے کی مجموعی کریڈٹ بیلنس کی حد سے زائد کریڈٹ ٹرانزیکشنزٹرانزیکشن کے درست تجزیے اور خطرے کی تخمینہ کاری سے مشروط ۔
  • آسان اکاؤنٹ میں 500,000روپے کی مجموعی کریڈٹ بیلنس کی حد سے زیادہ ڈپازٹ پرکوئی منافع/رٹرن کریڈٹ کرایا جانا۔
  • بینک چارجز، سرکاری ٹیکسز یا محصولات اور کسی قانون یا عدالت کے تحت جاری کردہ ہدایات 500,000روپے کی مجموعی ماہانہ ڈیبٹ کی حد سے زیادہ ڈیبٹ یا ودڈرال کی پابندیوں سے مشروط نہیں ہوں گے۔
    • 4-کیا کسٹمر کے آسان اکاؤنٹ میں مخصوص حد سے زائد ٹرانزیکشنز کی اجازت ہے اور کیا حدود کی ایسی خلاف ورزی پر جرمانہ لاگو ہوتاہے؟

      نہیں۔

      5-کیا کوئی آسان اکاؤنٹ میں مخصوص حد سے زائد ٹرانزیکشن قبول کرنے سے انکار کرنے پر مجبور ہوتا ہے؟

      ہاں۔ بینک کسٹمر کے ساتھ معاہدے (اکاؤنٹ اوپننگ فارم) میں آسان اکاؤنٹ کے محدود مینڈیٹ کے بارے میں مناسب شق شامل کرسکتاہے ۔

      6-کیا آسان اکاؤنٹس کے لیے مخصوص ٹرانزیکشن /بیلنس کی حد اور کم رسک کیٹیگری ریگولر اکاؤنٹس پر لاگو کی جاسکتی ہے؟

      نہیں۔

      7-اگر کوئی کسٹمر بار بار آسان اکاؤنٹس کے لیے مخصوص حد سے زیادہ ٹرانزیکشنز کے لیے درخواست کرے تو بینک کو کیا کرنا چاہیے ؟

      ایسی صورتِ حال میں بینک کسٹمر کو رہنمائی فراہم کرسکتا ہے کہ وہ اپنے آسان اکاؤنٹ کو گائیڈلائنز کے مطابق ریگولر اکاؤنٹ میں تبدیل کرلے ۔

      8-اگر آسان اکاؤنٹ کے لیے ٹرم ڈپازٹ ریسیپٹ(TDR)جاری کی جانی ہو، تو کیا TDRمیں موجود رقم کو مجموعی کریڈٹ بیلنس کے حساب کے لیے آسان اکاؤنٹ میں دستیاب بیلنس کے ساتھ یکجا کیا جائے گا؟

      ہاں۔

      9-یہ ریگولیٹری تقاضا ہے کہ اکاؤنٹ اوپننگ فارم (AOF)ایک صفحہ سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے اور وہ اردو اور انگلش دونوں میں دستیاب ہونا چاہیے۔اردو اور انگلش میں شرائط و ضوابط (T&Cs)یا کوئی اعلامیہ سادہ ، واضح اور قابل فہم ہونا چاہیے اور AOFکی پشت پر پرنٹ ہونا چاہیے۔ تاہم کیا AOFاور T&Csایک صفحے کے فارم کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں، خصوصاً جوائنٹ اکاؤنٹس کی صورت میں؟

      جوائنٹ اکاؤنٹس کی صورت میں بینک اگر چاہے تو جوائنٹ اکاؤنٹ ہولڈر کی تفصیلات (یعنی صرف ذاتی تفصیلات) ایک الگ صفحے پر درج کرسکتا ہے جو جوائنٹ اکاؤنٹ کی صورت میں AOFکے ساتھ منسلک کیا جاسکتاہے۔ یہ ایک صفحہ تصور کیا جائے گا۔بینک T&Csکو ترجیحی شکل میں ڈھال سکتا ہے اور آسان اکاؤنٹس کے محدود مینڈیٹ کے مطابق ضروری شقیں شامل کرسکتاہے۔ انگلش میں T&CsAOFکی پشت پر تحریر کی جاسکتی ہیں اور اس کا ترجمہ ایک اور صفحے پر فراہم کیا جاسکتاہے جسے محض ترجمہ ہونے کی وجہ سے الگ صفحہ تصور نہیں کیا جائے گا۔

      10-کیا کسٹمر کی طرف سے اکاؤنٹ میں فنڈز/آمدنی کے ذرائع کے حوالے سے فراہم کردہ ایک حلف نامہ پیشے کے ثبوت کے حوالے کافی ہے؟

      ہاں

      11-جب کوئی بینک پاسپورٹ یا پینشن بک کی بنیاد پر آسان اکاؤنٹ کھولتا ہے تو کیا کسٹمر کی تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے گا؟

      پاسپورٹ یا پینشن بک پر موجود CNICنمبر کی NADRAسے تصدیق کرائی جائے گی۔

      12-اگر پاسپورٹ یا پینشن بک بطور شناختی دستاویزاستعمال کی جاتی ہے اور verisys دکھاتا ہے کہ CNICکی معیاد ختم ہوچکی ہے ، توکیا NADRAسلپ اورتجدید شدہ CNICکی فراہمی کے لیے حلف نامہ درکار ہوگا؟

      ہاں

      13-اگر پاسپورٹ کی میعاد ختم ہوچکی ہو تو آسان اکاؤنٹ کے لیے کون سی اضافی دستاویزات درکار ہوں گی؟

      پاسپورٹ پر درج CNICنمبرکی NADRAسے تصدیق کرائی جائے گی۔

      14-اگر کوئی شخص اپنے CNICپرایک آسان اکاؤنٹ کھولتا /کھولتی ہے اور اس کے بعد اپنے پاسپورٹ یا پنشن بک کی بنیاد پر ایک اور آسان اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست کرتا/کرتی ہے ، کیا ایسا اکاؤنٹ کھولا جاسکتاہے؟

      نہیں۔ پاسپورٹ یا پنشن بک کی صورت میں بنیادی شناختی دستاویزCNICہے اور پاسپورٹ یا پنشن بک پر درج نمبر کی NADRAسے تصدیق کروائی جائے گی۔

      15-کیا آسان اکاؤنٹ کے لیے NADRAسے دونوں اقسام کی یعنی Verisysاور بائیومیٹرک تصدیق ضروری ہیں؟

      نہیں ۔ دونوں میں سے کسی ایک طریقے سے کسٹمر کی تصدیق کافی ہوگی بشرطیکہ تصدیق کا ثبوت بینک ریکارڈ میں دستیاب ہو۔

      16-گائیڈ لائنز کے مطابق NADRAتصدیق مکمل ہونے تک آسان اکاؤنٹ ڈیبٹ ٹرانزیکشنز کے لیے ایکٹیویٹ نہیں کیا جائے گا۔ کیا ATMکارڈ کی ایکٹیویشن یا آسان اکاؤنٹ ہولڈر کو چیک بک کے اجرا تک ڈیبٹ بلاک کرنے کی درخواست کی اجازت ہے ؟

      نہیں۔

      -17 SBPگائیڈ لائنز کے مطابق جہاں بینک کی طرف سے کسٹمر کا بائیو میٹرک انگوٹھے کا نشان ( NADRAکی طرف سے تصدیق شدہ) لیا جاتا ہے ، ڈیبٹ اور کریڈٹ ٹرانزیکشنز کے لیے اکاؤنٹ فوری طور پر ایکٹویٹ کیا جاسکتاہے۔ ایسی صورت میں کیا بینک کو کسٹمر سے شناختی دستاویزات لینے کی ضرورت ہے ، جیسا کہ متعلقہ فرد کی NADRAکے ڈیٹا بیس سے پہلے ہی تصدیق کی جاچکی ہوتی ہے۔؟

      ایسی صورت میں جہاں کسٹمر کا بائیو میٹرک انگوٹھے کا نشان ( NADRAکی طرف سے تصدیق شدہ)لیا جاچکا ہو، بینک CNICکی نقل کی صورت میں تصدیق کا ریکارڈ اور ثبوت اپنے پاس رکھ سکتاہے۔

      18-کیا بینک آسان اکاؤنٹ کے لیے 100روپے سے زائد ابتدائی ڈپازٹ کا مطالبہ کرسکتاہے ؟

      نہیں۔ آسان اکاؤنٹس کم ازکم ابتدائی ڈپازٹ یعنی 100روپے سے کھولا جانا چاہیے ۔ تاہم کسٹمر کو صوابدید حاصل ہوگی کہ بینک کو 100روپے سے زائد کوئی بھی رقم ڈپازٹ کرنے کی درخواست کرے ۔

      19- NADRAکی طرف سے تصدیق نہ ہونے یا کسی وجہ سے اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست مسترد ہونے پر کسٹمر کو ابتدائی ڈپازٹ واپس کرنے کا ترجیحی طریقہ کیا ہے ؟

      بینک کو کسٹمر کو گائیڈ کرنا چاہیے کہ ابتدائی ڈپازٹ کو اسی طریقے سے واپس وصول کرنے کے لیے، جس طریقے سے بینک نے یہ وصول کیا تھا، متعلقہ برانچ جائے ۔

      20-آسان اکاؤنٹ پر کم ازکم سروس چارجز مقرر /لاگو کرنے کے لیے کونسے طریقہ کار کی پیروی کرنی چاہیے؟

      SBPکی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ متعلقہ ہدایات کے پیش نظر سروس چارجز مقرر کیے جاسکتے ہیں۔سروس چارجز کی رہنما اصولوں کی بنیاد پرتصدیق کے لیے CPCسرکلر نمبر1آف2015سے رجوع کیا جاسکتاہے۔

      21-اگر کوئی بینک آسان اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے چارجز کم کرنا چاہے توکیا شیڈیول آف چارجز میں ضمیمے کے ذریعے ایسا کیا جاسکتا ہے ، جیسا کہ نصف سال کے دوران اس میں ترمیم نہیں کی جاسکتی؟

      ہاں۔

      22-ایک جوائنٹ اکاؤنٹ میں اگر ایک شخص غیر مقیم یا غیر ملکی شہری ہے ، کیا بینک درخواست گزاروں کا جوائنٹ اکاؤنٹ کھول سکتا ہے؟

      نہیں۔ ایسی صورت میں بینک غیر مقیم یا غیر ملکی شہریوں کو آسان اکاؤنٹ کے بجائے ریگولر کھولنے کے لیے رہنمائی فراہم کرسکتاہے۔

      23-اگر آسان اکاؤنٹ کے جوائنٹ اکاؤنٹ کا ایک درخواست گزار پہلے ہی اسی بینک میں ایک ریگولر اکاؤنٹ رکھتا ہے، کیا بینک کو اسے بطور جوائنٹ اکاؤنٹ ہولڈر قبول کرلینا چاہیے ؟

      نہیں۔

      24-کیا کسٹمر کی طرف سے لیٹر آف تھینکس/کنفرمیشن کے ایک متبادل کے طور پرAOFکے ایک حصے کی حیثیت سے ایک حلف نامہ حاصل کرنا ضروری ہے؟ کسٹمر کے پتے کی تصدیق کے لیے اور کون سے قدم درکار ہوتے ہیں؟

      ہاں۔ بینک بعدازاں برقی ذرائع /ٹیلیفون نمبرز/موبائل فونز کے ذریعے کسٹمر سے رابطہ کرے گا تاکہ اکاؤنٹ کھولنے کے حوالے سے اس کی تصدیق حاصل کرے گا اور ریکارڈ برقرار رکھنے کے قانونی/ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق اس ریکارڈ کی آرکائیو بھی برقرار کھے گا۔مزید برآں شناختی دستاویز پر دیے گئے کسٹمر کے پتے کی NADRAویریفکیشن کے ذریعے پہلے ہی تصدیق کرلی جائے گی۔

      25-بینکوںDFIs/کے لیے AML/CFTگائیڈلائنز کے مطابق ، بعض مخصوص کسٹمرز مثلاً خاتون خانہ اور ذاتی روزگار والے افراد کی بلند خطرات والا عناصر کی حیثیت سے نشاندہی کی جاتی ہے تاکہ مخصوص اضافی چھان بین والے اقدامات اختیار کیے جاسکیں۔ کیا بینکس ایسے اکاؤنٹس کی صرف ان کے پیشوں کے بجائے مناسب رسک والی کیٹیگری میں ان کی درجہ بندی کرسکتاہے؟

      ہاں۔ آسان اکاؤنٹ کو کم خطرے کے طور پر برتا جاسکتا ہے جیسے کہ ٹرانزیکشن کی مالیت کی لمٹس اور دیگر کنٹرولز کے ذریعے اس پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ تاہم بینک دیگر عوامل مثلاً جغرافیائی مقام، فنڈز/کاروبار کی نوعیت ، اندرونِ ملک ریمیٹینس کی آمد کے مقام، SBPکے ریڈ الرٹس کی مثالوں کے ساتھ ٹرانزیکشن پیٹرن کی ممکنہ مشابہت،اور کسی دیگر رسک فیکٹر کو نظر میں رکھ سکتا ہے اور رسک سینسیٹیو بنیادپر کوئی مناسب فیصلہ لے سکتا ہے۔

      26-کیا کسٹمر کو بینک میں آسان اکاؤنٹ کے علاوہ ریگولر اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دی جاسکتی ہے؟

      بینک آسان اکاؤنٹ ہولڈر ز کو ریگولر اکاؤنٹس کی اجازت دینے کے بجائے ان کے آسان اکاؤنٹس کو ریگولر اکاؤنٹس میں تبدیل کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کرسکتاہے۔ گائیڈ لائنز پہلے ہی آسان اکاؤنٹس کو پہلے ہی AML/CFT ریگولیشنز کے مطابق کسٹمر ڈیو ڈیلیجنس(CDD)کی تکمیل کی شرط پر اور بینکوںDFIs/کے لیے رسک بیسڈ اپروچ پر گائیڈ لائنز اور دیگر لاگو تقاضوں کی تکمیل پر ریگولر اکاؤنٹس میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔

      27-اگر کسٹمر کسی بینک میں پہلے ہی ریگولر اکاؤنٹ رکھتا ہے اور اسی بینک میں آسان اکاؤنٹ کھولنا چاہتا ہے،کیا اسے وہ کھولنے کی اجازت دے دی جائے گی؟

      گائیڈ لائنز واضح طور پر نشان دہی کرتی ہیں کہ بینکوں کی طرف سے آسان اکاؤنٹس کھولنے کے لیے سادہ طریقہ کار مالیاتی خدمات کے فوائد عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے وضع کیا گیا ہے جو بینک کے لیے نئے (NTB)ہیں ، خصوصاً بینکاری نہ کرنے /کم بینکاری کرنے والے طبقات۔ لہٰذا ریگولر اکاؤنٹ ہولڈرز کو آسان اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔

      28-کیاSBPنے بیسک بینک اکاؤنٹ (BBA)پر ہدایات واپس لے لی ہیں؟

      نہیں۔ تاہم بینکوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ کسٹمرز کو ان کے BBAآسان اکاؤنٹس میں تبدیل کرنے کے لیے رہنمائی کریں جیسا کہ وہ یہ زیادہ لچک اور بہتر خصوصیات رکھتاہے ۔

      29-کیا ایسا کوئی تقاضا ہے کہ کسٹمر کی طرف سے آسان اکاؤنٹس کھولنے کے لیے فراہم کردہ شناختی دستاویزات کی فوٹوکاپیز کی گزیٹڈ آفیسر، ناظم یا ایڈمنسٹریٹر وغیرہ سے تصدیق کرائی جائے ؟

      نہیں۔ شناختی دستاویزات کی فوٹوکاپیز کی بینک کے آفیسر کی طرف سے اصل دستاویزات دیکھنے کے بعد تصدیق کی جاسکتی ہے۔

      30-منجمد(ڈورمینٹ) اور اکاؤنٹس کی ایکٹیویشن اور بے دعویٰ ڈپازٹس کے حوالے سے آسان اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے کیا طریقہ کار ہوگا؟

      کم مالی قدر والے کسٹمرز کے کے لیے آسان اکاؤنٹ پراکاؤنٹ کھولنے کے طریقہ کار گائیڈ لائنزسادہ بنادی گئی ہیں تاکہ انہیں بینکاری کی خدمات تک رسائی میں آسانی فراہم کی جاسکے۔ انجماد(ڈورمینسی) او ر اکاؤنٹس کی ایکٹیویشن، بے دعویٰ ڈپازٹس کے حوالے سے برتاؤ، کاروباری مقاصد کے لیے پرسنل اکاؤنٹس پر پابندی،کسٹمرز پروفائلز کی تجدید، ریکارڈ کیپنگ اور مشکوک لین دین کی اطلاع دینے جیسے معاملات لاگو قوانین/ریگولیشنز کے تابع ہوں گے۔

      31-بینک کی طرف سے متاثرہ بینائی والے افراد یا فوٹو اکاؤنٹس وغیرہ کے لیے آسان اکاؤنٹس کھولنے کے لیے کون سا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا؟

      متاثرہ بینائی والے افراد یا فوٹو اکاؤنٹس کے لیے متعلقہ قوانین/ریگولیشنز کے تحت قابل اطلاق تقاضوں کے مطابق بینکاری کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

      32-اگر کوئی سیاسی طور پر نمایاں شخص(PEP)آسان اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست کرتاہے تو کیا ہوگا؟

      آسان اکاؤنٹ عام لوگوں خصوصاًخصوصاً بینکاری نہ کرنے /کم بینکاری کرنے والے طبقات تک مالیاتی خدمات کے فوائد پہنچانے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ بینک PEPs کو ریگولراکاؤنٹس کھولنے کے لیے رہنمائی فراہم کرسکتاہے۔

      33-کیا کوئی مائیکرو فائنانس بینک آسان اکاؤنٹس کو مائیکرو سیونگ اکاؤنٹس سے بدل سکتاہے؟

      نہیں

      34-کیا اکاؤنٹ ٹائٹل نام کے الفاظ کے ساتھ’’آسان اکاؤنٹ‘‘ یا آخر میں اس کے مخفف کا حامل ہونا چاہیے؟

      ٹائٹل میں نام کے الفاظ اور آسان اکاؤنٹ شامل ہونا چاہیے ۔

      35۔ کیا سونیری آسان کرنٹ اکاؤنٹ میں مفت سہولیات حاصل کرنے کے لیے بیلنس کی کوئی شرط ہے؟

      نہیں!تاہم سونیری ڈیبٹ اسٹینڈرڈ ماسٹر کارڈ مفت حاصل کرنے کے لیے سونیری آسان کرنٹ اکاؤنٹ میں 20,000روپے یا زائد ماہانہ برقرار رکھنا لازمی ہے۔

      دیکھنے/ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں