SMS الرٹ

تعارف

سونیری بینک اپنے تمام کسٹمرز کی زندگی الجھنوں سے پاک اور محفوظ بنانے کے لیے انہیں ایس ایم ایس الرٹ سروس فراہم کررہاہے۔ایس ایم ایس الرٹس آپ کی مالیاتی ٹرانزیکشنز کے بارے میں فوری تازہ ترین اطلاعات کی فراہمی کے ذریعے آپ ڈیبٹ کارڈ کے استعمال کی حفاظت کے لیے ایک مفید ذریعہ ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ یہ کرنٹ اور سیونگز اکاؤنٹس کے ذریعے کی گئی آپ کی مالیاتی ٹرانزیکشنز کی معلومات حاصل کرنے کی سہولت آپ کے موبائل فونز پربھی مہیا کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

درج ذیل کسٹمرز ایس ایم ایس الرٹس سروس وصول کرنے کے اہل ہیں:

  • کرنٹ اور سیونگز اکاؤنٹس کے حامل اور ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز
  • کوئیGSMکنیکشنز( تمام موبائل سم پرووائیڈر ز شامل ہیں) استعمال کرنے والے اہل کسٹمرزیہ سروس حاصل کرسکتے ہیں۔

سروس درج ذیل مالیاتی ٹرانزیکشنز کا احاطہ کرتی ہے:

  • کیش کاؤنٹرٹرانزیکشنز(ڈپازٹ یا نکلوائی گئی کوئی رقم)
  • کلیئرنگ چیک (اندرونی کلیئرنگ اور بیرونی ریٹرن)
  • اے ٹی ایم کیش ودھڈرال
  • انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ ، کال سینٹر اور اے ٹی ایم کے ذریعے بل کی ادائیگی
  • انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ ، کال سینٹر اور اے ٹی ایم کے ذریعے فنڈ ٹرانسفر
  • POSشینز پر ڈیبٹ کارڈ کا استعمال

یہ سروس درج ذیل ٹرانزیکشنز کااحاطہ نہیں کرتی:

  • منافع کی ادائییاں
  • آٹو دیبٹ

مزید سوالات کے لیے ، کلک کرکے ہم سے رابطہ کریں
رابطہ

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

ایس ایم ایس الرٹ سروس کیا ہے؟

ایس ایم ایس الرٹ سروس ایک موبائل ٹیکنالوجی ہے جوکسٹمر ز کو موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے ان کے بینک کے موجوداکاؤنٹ سے متعلق یا بطور کارڈ ہولڈر تازہ ترین معلومات کی سہولت فراہم کرتی ہے

سونیری الرٹ سروس کون حاصل کرسکتاہے؟

سونیری ڈیبٹ کارڈ کے حامل اورسونیری بینک میں کرنٹ اور سیونگزاکاؤنٹس رکھنے والے تمام کسٹمرز ایس ایم ایس الرٹ سروس حاصل کرسکتے ہیں۔

میں ایس ایم ایس سروس کے لیے کیسے رجسٹر ہوسکتاہوں؟

ایس ایم ایس الرٹ سروس کے لیے رجسٹرڈ ہونے کے دو سادہ طریقے ہیں:

  • آپ سونیری24/7کال سینٹر کے ذریعے رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔ ہمارا فون بینکنگ آفیسر آپ کو ایس ایم ایس الرٹ سروس کے لیے رجسٹر کرے گا۔
  • آپ ہماری برانچ تشریف لاسکتے ہیں اور ایک فارم پُر کرکے ایس ایم ایس الرٹ سروس کے لیے رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔

پلیزنوٹ:رجسٹریشن فارم کی پروسیسنگ اور ایکٹیویشن سروس کے لیے باضابطہ پُرشدہ ایکٹیویشن فارم جمع کرانے یا کال سینٹر کے ذریعے رجسٹریشن کی تاریخ سے کم ازکم پانچ دن درکار ہوں گے۔

میں کب ایس ایم ایس الرٹس وصول کروں گا؟

آپ کے اکاؤنٹ یا سونیری ڈیبٹ کارڈسے متعلق کوئی مالیاتی ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد آپ کے موبائل پر ایس ایم ایس الرٹ بھیجا جائے گا۔

یہ سروس حاصل کرنے کے لیے مجھے کتنی ادائیگی کرنی پڑے گی؟

اپنی تمام مالیاتی ٹرانزیکشنز کے لیے ایس ایم ایس الرٹ سروس حاصل کرنے کے لیے آپ کو صرف 50/-روپے ماہانہ ادائیگی کرنی ہوگی۔

میں ایس ایم ایس الرٹ سروس کے لیے اپنا رجسٹرڈ موبائل نمبر کیسے تبدیل کرسکتاہوں؟

اپنا موبائل نمبر تبدیل کرنے کے لیے آپ کو اپنی متعلقہ برانچ جانا ہوگا۔برانچ آفیسر آپ کی درخواست متعلقہ شعبے تک پہنچادے گا جہاں پانچ کاروباری دنوں میں آپ کی فرمائش پوری کردی جائے گی۔

کیا میں کسی بھی وقت ایس ایم ایس الرٹ سروس ختم کرسکتاہوں؟

جی ہاں ، آپ -111-سونیری (766374) یا 111 (سونیری) پرہمارے 24/7سونیری بینکنگ کو کال
کرکے کسی بھی وقت ایس ایم ایس الرٹ سروس ختم کرسکتے ہیں۔

شرائط وضوابط

کسٹمر اپنے موبائل فون کے تحفظ اور رازداری کی مکمل ذمہ داری قبول کرتاہے۔
بینک کی طرف سے اس سہولت کو بینک کی طرف سے وقتافوقتاً اپنی واحد صوابدید پرپیش کردہ دیگر پروڈکٹس اور/یا سروسز تک توسیع دی جاسکتی ہے۔
بینک کسی بھی وقت سہولت کے ذریعے پیش کردہ سروسز میں کسی اضافے یا کٹوتی کا حق بھی محفوظ رکھتاہے۔
کسٹمر موبائل سروس پرووائیڈر کے موبائل کنکشن سے دستبردار ہونے/استعمال ترک کرنے کی بینک کو فوری اطلاع دے گا۔
کسٹمر سہولت کے استعمال کے تفصیلی پروسیس سے خود جو آگاہ کرنے کا پابندہے اور بینک کسٹمر کی طرف سے کسی غلطی/بھول چوک کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔
رجسٹریشن فارم کی پروسیسنگ اور ایکٹیویشن سروس کے لیے پُرشدہ رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ سے کم ازکم کاروباری دن درکار ہوں گے۔
اپنے موبائل فون نمبر میں کسی تبدیلی کی بینک کو تحریری اطلاع دینے کے لیے کسٹمرواحد ذمہ دارہے اور بینک کسٹمر کے موبائل نمبر پر ایس ایم ایس الرٹس یا کوئی دیگر معلومات بھیجنے کے حوالے سے کسی بھی طرح ذمہ دار نہیں ہوگا۔
کسٹمر اقرار کرتاہے کہ یہ سہولت پاکستان کے اندرٹیلی کمیونیکیشن انفرا اسٹرکچر ، کنیکٹیویٹی اور سروسز پر انحصار کرتی ہے۔ کسٹمر قبول کرتاہے بینک کی طرف سے بھیجے جانے والے الرٹس کے وقت کادارومدار ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری پر اثر انداز ہونے والے عوامل پر ہوگا۔نہ تو بینک اور نہ اس کا سروس پرووائیڈر کسٹمرکوالرٹس کی ڈلیوری نہ ہونے یا تاخیرسے ڈلیوری ہونے ، غلطی م گم شدگی ٹرانسمشن میں خرابی اور الرٹس کی غلط ٹرانسمشن کا ذمہ دار ہوگا۔
کسٹمر قبول کرتا ہے کہ ہر الرٹس کسٹمرسے متعلق اکاؤنٹ(اکاؤنٹس) کی مخصوص معلومات کا حامل ہوسکتاہے۔ کسٹمر بینک کو اکاؤنٹ سے متعلق معلومات بھیجنے کا اختیار دیتاہے۔
کسٹمر کے لیے ضروری ہے کہ اپنا سم کارڈ اور موبائل فون ہمیشہ محفوظ تحویل میں رکھے ۔ اگر کسٹمر مندرجہ بالا ہدایت کی پابندی میں ناکام رہے اور /یا اس کے موبائل فون یا سم کارڈ کے غیر مجاز استعمال کی صورت میں کسٹمر نتائج کا تنہا ذمہ دار ہوگا۔
بینک کسٹمر کو کوئی نوٹس دے کریابغیر نوٹس اضافی سروسز متعارف کرانے کا حق محفوظ رکھتاہے۔
بینک کسٹمر کی طرف سے منظوری کے اظہار کے بغیراپنی پروڈکٹس، سروسز یا کسی دیگر معاملے سے متعلق پیغامات رجسٹرڈ موبائل فونز پر بھیجنے کا حق محفوظ رکھتاہے۔
بینک اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت سہولت کو کلی یا جزوی طور پرعارضی طور پر واپس لے سکتا یا ختم کرسکتاہے۔ بینک کسی مینٹیننس کے کام یا ضروری مرمت، ہو یا کسی ایمرجنسی کی صورت میں یا ایسی سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر جن کے سہولت کی عارضی معطلی درکار ہو، بغیر کسی پیشگی نوٹس سہولت کو عارضی طور پر معطل کرسکتاہے ۔کسٹمر یا بینک کسی بھی وجہ پر کسی بھی وقت ایک ہفتے کے پیشگی تحریری نوٹس پر یہ معاہدہ ختم کرسکتاہے۔
سروس چارجز بینک کے شیڈیول آف چارجز کے مطابق لاگو کیے جائیں گے۔
کسٹمر بینک کو سروس کے استعمال کے لیے فیس اور چارجز اداکرے گا۔ اس حوالے سے بینک کو کسٹمر کی طرف سے بذریعہ ہٰذا اختیار دیا جاتاہے کہ بینک کے ساتھ کسٹمر کے کسی بھی اکاؤنٹ (اکاؤنٹس) سے انہیں ڈیبٹ کرلے۔
کسٹمر موبائل سروس پرووائیڈر کی طرف سے الرٹ موصول ہونے سے متعلق عائد کردہ ایئرٹائم یا دیگر چارجز کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا جو موبائل سروس پرووائیڈر کی طرف سے موبائل سروس پرووائیڈر کی شرائط وضوابط کے مطابق عائد کیے گئے ہوں اور بینک کا اس سے کسی بھی طرح کا تعلق نہیں ہے۔
بینک کاکسٹمر اور موبائل سروس پرووائیڈر کے درمیان ہونے والے کسی بھی تنازعے سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور نہ ہی اسے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اورموبائل سروس پرووائیڈر کی طرف سے فراہم سروس کے معیار کے حوالے سے نہ کوئی نمائندگی کرتاہے اور نہ کوئی وارنٹی دیتاہے اور نہ ہی ہرالرٹ کے مواد کی بروقت ڈلیوری کے لیے گارنٹی فراہم کرتاہے۔
بینک موبائل سروس پرووائیڈر کی طرف سے موبائل ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی میں کسی تعطل یا ناکامی کے لیے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا۔
کسٹمر اقرار کرتاہے کہ موبائل ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی میں کسی تعطل یا ناکامی کے حوالے سے کسی شکایت کے لیے موبائل سروس پرووائیڈر سے رابطہ کیا جائے گا۔
کسٹمربذریعہ ہٰذاازالے کا اقرار کرتاہے اوربینک اور اس کے سروس پرووائیڈر(پرووائیڈرز) کوکسٹمر اور/یا تھرڈ پارٹی کی طرف سے غفلت ، فراڈ ، گٹھ جوڑیا اس معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کے نتیجے میں واجب ہونے والی تمام ادائیگیوں،خساروں، دعووں اورنقصانات سے مکمل طور پر بری الذمہ اوربے قصور ٹھہراتاہے۔

 
یوبی کسی بھی صورتِ حال میں کسی نقصانات کے ذمہ دار نہیں ہوگا ، خواہ ایسے نقصانات براہ راست، بالواسطہ ، حادثے کا نتیجہ ہوں اور قطع نظر اس کے کہ کوئی دعویٰ آمدنی میں خسارے، کاروبار میں خلل یا کسی کر دار یا نوعیت کا خسارہ ہو اور خواہ یہ صارف نے یا کسی اور شخص نے برداشت کیا ہو۔مزید برآں بینک اس معاہدے کے نتیجے میں یا حوالے سے ہونے والے کسی خرچے، دعوے، خسارے یا نقصان کے لیے ذمہ دار نہیں ہوگا جس میں جنگ، بغاوت، طوفان، زلزلہ، بجلی، کمپیوٹر یا مکینیکل خرابیاں شامل ہیں۔

کسٹمر بذریعہ ہٰذا کسی نوٹس کی ضرورت یا آمادگی کے اظہار کے بغیر، ان شرائط وضوابط میں کسی بھی یا مستقبل کی تمام ترامیم، جدتوں، ردوبدل یا تغیرات کی پابندی کرنے کا اقرار کرتاہے۔
دیکھنے / ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں