ایس ایم ای

تعارف

سونیری بینک ملک کے SMEکے شعبے کو بینکاری کی سہولیات پیش کرتا ہے تاکہ کسٹمرز کو ا اپنا کاروبار بڑھانے میں مدد ملے اور وہ ملک کی صنعتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ یہ بہت وسیع تعداد میں شعبوں کا احاطہ کرتاہے جن میں مینوفیکچرنگ، سروسز اور تجارت سے متعلق سرگرمیاں شامل ہیں۔بینک معیاری کاروباری افراد کو مالیاتی مجبوریوں سے آزاد کرنے اور اپنی ملک گیر برانچوں کے ذریعے قرض حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کے ذریعے SME کے شعبے کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں پر کلک کریں۔
رابطہ کریں

فوائد

  • مارکیٹ میں مسابقتی ریٹ
  • عمل درآمد کے تیز وقت کے ساتھ SMEفنانسنگ تک آسان رسائی
  • فنڈ اور نان فنڈ دونوں پر مبنی سہولیات پیش کی جارہی ہیں۔
  • کیش فلو پر مبنی قرض، کولیٹرل کو قرض واپسی کے ثانوی ذریعے کے طور پر دیکھاجائے۔
  • SMEکسٹمرز کو ملک بھر میں بشمول پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں وسیع برانچ نیٹ ورک کے ذریعے فنانسنگ مہیاکی جارہی ہے۔
  • SMEsکا ہاتھ تھامنا اور انہیں چھوٹے سے درمیانے درجے کی SMEsتک فروغ پانے میں مددفراہم کرنا۔
  • قرض دینے والے آفیسر ز کو SMEsکے تجزیے اور ان سے عہدہ بر ہ ہونے کی سوچ کے ساتھ پوری طرح تربیت فراہم کی گئی ہے۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

اسمال انٹر پرائز (SE)اور میڈیم انٹر پرائز(ME)کون ہو سکتے ہیں؟

اسمال انٹر پرائز(SE):

اسمال انٹر پرائز ایک ایسا کاروباری ادارہ ہے جو مندرجہ ذیل پیرائے پر پورا اترتا ہے:

  • ملازمین کی تعداد(بشمول کنٹریکٹ ملازمین)تقریبا50تک
  • سالانہ سیلز کا حجم 150ملین روپے تک

میڈیم انٹر پرائز(ME):

میڈیم انٹر پرائز ایک ایسا کاروباری ادارہ ہے جو کہ مثالی طور پر پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں ہوتا لیکن مندرجہ ذیل پرائے پر پورا اترتا ہے:

  • ملازمین کی تعداد(بشمول کنٹریکٹ ملازمین) 51تا250برائے مینوفیکچرنگ اور سروسز
  • ملازمین کی تعداد(بشمول کنٹریکٹ ملازمین)51تا100برائے تجارت
  • سالانہ سیلز کا حجم 150ملین روپے سے لے کر800ملین روپے تک (تمام طرح کے میڈیم انٹر پرائز جیسے کہ مینوفیکچرنگ، تجارت اور سروسز)

MEایک بینک سے 200ملین روپے تک کی سہولیات حاصل کر سکتا ہے۔

کس طرح کی فنانسنگ پروڈکٹس پیش کی جاتی ہیں اور ان کی خصوصیات کیا ہوتی ہیں؟

فی الوقت ہم عام استعمال پروڈکٹس جیسے رننگ فنانس، کیش فنانس،ڈیمانڈ/ٹرم فنانس ، امپورٹ فنانس ، ایکسپورٹ فنانس،LCs، LGsوغیرہ فراہم کر رہے ہیں(تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

کتنی رقم کا حصول ممکن ہے؟

اسمال انٹر پرائز 25ملین روپے تک حاصل کر سکتے ہیں۔
میڈیم انٹر پرائز200ملین روپے تک حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ سہولیات کون حاصل کر سکتا ہے؟

  • کوئی بھی انفرادی فرد (جس کی عمر18سال سے زائد ہو)یا کاروباری ادارہ مینوفیکچرنگ، ٹریڈنگ یا سروسز سیکٹر کے قیام یا توسیع کے لیے ۔
  • کاروباری ادارہ کوئی بھی انفرادی فرد، proprietorship concern،partnership concernیا limited liability companyوغیرہ ہو سکتا ہے۔

بینک کی جانب سے کس طرح کی سیکیوریٹرز درکار ہوتی ہیں؟

  • اسٹاکس، receivables، پلانٹ اینڈ مشینری
  • کوئی بھی رہائشی/تجارتی/صنعتی جائیداد
  • گورنمنٹ سیکیورٹیز جیسے ڈیفنس سیونگ /اسپیشل سیونگ/ریگولر انکم سرٹیفکیٹس
  • مقامی/غیر ملکی کرنسی ڈپازٹس
  • شیئرز / FTCs
  • اسپانسرز/راہن /دیگر کی ذاتی ضمانت
  • بینک کی جانب سے قابلِ قبول کوئی بھی دوسری ضمانت

قرض کے لیے درخواست کرنے پر کونسے دستاویزات درکار ہوتے ہیں؟

ابتدائی درکار دستاویزات کا انحصار قرض کی قسم اور قرض لینے والے پر ہوتا ہے۔جس میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

  • بزنس پروفائل
  • اسپانسرز کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی نقل(انفرادی فرد، پروپرائٹر،پارٹنر یا ڈائریکٹرز)
  • ریکویسٹ لیٹر/درخواست برائے فنانس
  • دستور کا ثبوت (جیسے کہ پارٹنر شپ ڈیڈ، میمورینڈم اینڈ آرٹیکلز آف ایسو سی ایشن وغیرہ)
  • جوائنٹ اسٹاک کمپنی کی صورت میں بورڈ کی قرار داد
  • کاروبار/آمدنی کا ثبوت
  • کیش فلو کا تخمینہ
  • گزشتہ تین سالوں کے مالیاتی تفصیلات
  • موجودہ یوٹیلٹی بلز
  • این ٹی این سر ٹیفکیٹ
  • قرضے کی پروسسنگ کے وقت درکار کوئی بھی دیگر دستاویزات

قرضے کی منظوری کے بعد، کسٹمر کو بینک کی پالیسی اور شرائط و ضوابط کے مطابق تمام درکار قانونی چارہ گوئی مکمل کرنی ہوتی ہے۔

کیا کسی اور بینک کا قرض دہندہ سونیری بینک کی اس سہولت سے فائدہ حاصل کر سکتا ہے؟

ہاں! لیکن ایسی صورتحال میں بینک کی پالیسی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی قانونی ریگولیشنز پر پورا اترنا لازمی ہے۔

کیا کسی دوسرے بینک سے قرض منتقل کیا جا سکتا ہے؟

ہاں!لیکن ایسا ہونا مخصوص معیار پر پورا اترنے سے مشروط ہے۔

درخواست کہاں جمع کروائی جا سکتی ہے؟

آپ سونیری بینک کی ملک بھر میں قائم285سے زائد برانچوں سے رابطہ کر سکتے ہیں جہاں موجود ہمارا برانچ منیجر/ کریڈٹ آفیسر آپ کی مشاورت کے لیے موجود ہے۔

یو اے این: 111-766-374
فون بینکنگ: 111-SONERI (766374)
ویب سائٹ:www.soneribank.com