سیف ڈپازٹ لاکرز
سونیری بینک کے لاکرز اپنے کلائنٹس کا ذہنی سکون اور اعتماد یقینی بنانے کے لیے ان کی بیش قیمت اشیا کی حفاظت کرتے ہیں۔درخواست گزار کی پسند کے سائز کا لاکر اس کی دستیابی کی شرط پر الاٹ کیا جائے گا۔ درخواست گزار کو اسٹامپ پیپر پرلاکر کے کرایے پر دینے کے لیے درکار مقررہ لائسنس ایگریمنٹ قابل ادائیگی قیمت کے ساتھ جمع کرانا ہوگا۔
لاکرز سنگل اور جوائنٹ آپریشنز کی ہدایات کے ساتھ تمام اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہیں ۔
لاکرز کے سائز اور فیس
لاکر فیس اکاؤنٹ ہولڈر کو لاکر کی سہولت مہیا کرتے وقت پیشگی وصول کی جاتی ہے۔آئندہ سال کے لیے فیس اس کی آئندہ تجدیدی تاریخ پر لاکرہولڈر کے اکاؤنٹ سے خود بخود ڈیبٹ کرلی جائے گی۔
سائز | کرایا | ڈپازٹ کے مقابل کوئی کرایانہیں |
---|---|---|
چھوٹا | 2,500/- روپے | 30,000/– روپے |
درمیانہ | 3,750/-روپے | 45,000/- روپے |
بڑا | 6,250/- روپے | 60,000/-روپے |
کی ڈپازٹ 2,500/- روپے
کی ڈپازٹ لاکر سے دستبرداری کے وقت قابل واپسی ہے۔ لاکر کی چابی کھوجانے کی صورت میں کی ڈپازٹ ضبط کرلیا جائے گا۔
تاخیر سے ادائیگی کے چارجز 1,00/-روپے ماہانہ
یہ واحدلاکر ہولڈر کی ذمہ داری ہے کہ سالانہ کرایے کی وصولی کے لیے اکاؤنٹ میں خاطر خواہ بیلنس کی دستیابی یقینی بنائے ۔جہاں لاکر فیس/کرایا واجب الادا ہونے کی تاریخوں لاکر ہولڈر کا اکاؤنٹ ناکافی بیلنس دکھاتاہے، لاکر پر آپریشن کی اجازت واجب الادا فیس/کرایا ادا کرنے پرہی دی جائے گی۔لاکر فیس/کرایا کی مسلسل نادہندگی کی صورت میں بینک لاکرز کوکرایے پر دینے کی لاگوشرائط و ضوابط کے مطابق لاکر توڑ کرکھولنے کا حق محفوظ رکھتاہے۔
لاکر توڑنے کے چارجز روپے. 5,000/- یا بمطابق اصل ، ان میں جوبھی زیا دہ ہو۔
لاکر کی چابی کھونے کی تحریری اطلاع لاکر ہولڈر کی طرف سے لازماً جمع کرائی جائے جس میں لاکر توڑ کر کھولنے کے ذریعے لاک تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی ہو جو لاکر ہولڈر کی موجودگی میں کیا جائے گا۔لاکر توڑنے اور لاک کی تبدیلی کے اخراجات لاکر ہولڈر کو برداشت کرنے ہوں گے۔
لاکر سروسز والی برانچز