ٹرم ڈپازٹس

تعارف

سونیری ٹرم ڈپازٹس خاص طور پر ایسے کسٹمرز کے لیے ہے جو اپنی رقم کو مخصوص مدت تک محفوظ رکھتے ہوئے اس پر زیادہ شرحِ منافع حاصل کر نا چاہتے ہیں۔ٹرم ڈپازٹس میں کسٹمرز ایک ماہ سے تین سال تک کی مدت کے لیے رقم رکھتے ہوئے پرکشش شرح منافع حاصل کرتے ہیں۔ ڈپازٹر کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ وہ منافع دوبارہ اکاؤنٹ میں انویسٹ کر دے۔

مزید معلومات کے لیے کلک کرکے ہم سے رابطہ کریں
رابطہ کریں

خصوصیات

خودکار تجدید

میچورٹی پر ڈپازٹ کی موجودہ شرح منافع پر اسی میعاد کے لیے تجدید کرائی جاسکتی ہے ، ماسوائے اس کے کہ اس کے علاوہ ہدایت دی گئی ہو۔

قبل از وقت رقم نکلوانا

ایک تا تین سال تک کی مدت والے ٹرم ڈپازٹس کو اگر ڈپازٹ کی تاریخ سے ایک سال پورا ہونے سے قبل نکلوا لیا جائے تو اصل رقم پر 1% قبل از وقت ودڈرال سرچارچ لاگو ہو گا۔

رننگ فنانس کی سہولت

آپ اپنے ٹرم ڈپازٹ اکاؤنٹ کو رننگ فنانس کی سہولت کے لیے بطور کولیٹرل استعمال کرسکتے ہیں:

  • 50000/- روپے سے زائد تمام کیش ودڈرالز پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور اکاؤنٹ میں منافع کریڈٹ ہونے پر 10% ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوتا ہے ۔
  • ٹرم ڈپازٹ اکاؤنٹ پر زکوٰۃ لاگو ہے ، تاہم زکوٰۃ سے استثنیٰ کے فارمز قابل قبول ہیں۔ کم ازکم ڈپازٹ کی رقم : 25000/- روپے

پرافٹ ریٹس

پرافٹ ریٹس کے لیے یہاں کلک کریں