رئیل ٹائم گروس سیٹلمنٹ-RTGS

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے تحت سونیری اپنے کسٹمرز کو RTGS کی سہولت فراہم کر رہا ہے،جس کے ذریعے ہمارے کسٹمرز رئیل ٹائم میں پاکستان کے کسی بھی بینک میں باآسانی رقم منتقل کرسکتے ہیں۔

RTGSکی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • RTGS: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے الیکٹرونک پیمنٹ سسٹم (PRISM)کے ذریعے انٹر بینک رئیل ٹائم منی ٹرانسفر کی سہولت
  • اہل کسٹمرز: سونیری بینک کے تمام اکاؤنٹ ہولڈرز اس سہولت کے حصول کے اہل ہیں۔
  • ٹرانزیکشن کی نوعیت: رئیل ٹائم میں ایک بینک اکاؤنٹ سے دوسرے بینک اکاؤنٹ میں فنڈز کی منتقلی
  • ٹرانسفر کی قسم : MT-103 کے تحت سنگل اکاؤنٹ کریڈٹ یا MT-102 کے تحت ایک RTGS ہدایات کے مقابل زیادہ سے زیادہ 10 ٹرانزیکشنز کی حد کے ساتھ multiple account credits

MT-102(شرائط و ضوابط ):

  • MT-102میں ہر کریڈٹ ٹرانسفر کے لیے نچلی مالیاتی حد-/ 100000 روپے ہے۔
  • ایک MT-102میسیج کے ذریعے زیادہ سے زیادہ10 ادائیگیوں کی ہدایات بھیجنے کی اجازت ہے۔

MT-103(شرائط و ضوابط ):

  • RTGSکے تحت ٹرانزیکشن کا یہ طریقہ صرف تھرڈ پارٹی ٹائم کریٹیکل کریڈٹ ٹرانسفر کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔

یہ سہولت SBPکے مقررکردہ وقت کے مطابق صبح 9بجے تا سہ پہر4بجے (پیر تا جمعہ)* حاصل کی جاسکتی ہے اور پاکستان بھر میں سونیری بینک کی تمام برانچوں پر دستیاب ہے۔
 
نوٹ: RTGSٹرانزیکشن پر کمیشن اور چارجز*: تمام چارجز بینک کے موجودہ شیڈیول آف چارجز کے مطابق لاگو ہیں۔
RTGS کے لیے درکار پروسیسنگ ٹائم 30 منٹ ہے

مزید تفصیلات/مدد کے لیے اپنی قریب ترین سونیری برانچ میں برانچ منیجر یا برانچ آپریشنز منیجر سے رابطہ کریں یا ہماری ہیلپ لائن 021-111-766-374 پر کال کریں۔

مزید معلومات کے لیے کلک کرکے ہم سے رابطہ کریں