بیسک بینک اکاؤنٹ
تعارف
سونیری بینک لمیٹڈ نے یکم جولائی 2006کو بیسک بینکنگ اکاؤنٹ اسکیم متعارف کروائی ۔ اسکیم کی نمایاں خصوصیات مندجہ ذیل ہیں:
- بیسک بینکنگ اکاؤنٹس افراد بشمول بچوں کی جانب سے پاکستانی روپیہ میں کھولے جا سکتے ہیں۔
- اکاؤنٹ کھولنے کے لیے ابتدائی ڈپازٹ 1000روپے درکار ہیں۔
- ہر ماہ زیادہ سے زیادہ دو ڈپازٹ ٹرانزیکشنزاور دو چیکنگ ٹرانزیکشنز کی اجازت ہے۔
- ہرماہ کے دوران چیکس کے ذریعے ہر اضافی ٹرانزیکشن پر25/-روپے چارج کیے جائیں گے۔
- کم ازکم بیلنس برقرار رکھنے کی کوئی شرط نہیں ہے۔
- بیسک بینکنگ اکاؤنٹ بلامنافع اکاؤنٹ ہے۔
- بینک کی الیکٹرانک بینکنگ سروس کے استعمال کے لیے سونیری بینکنگ کارڈ ز ، کارڈز کے ایک بار اجرا کے لیے مفت جاری کیے جاتے ہیں۔
- اے ٹی ایم کے ذریعے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں تاہم وہ موجود رقم کے لیے لاگویومیہ ودڈرال کی حد سے مشروط ہوگی۔
- سونیری بینک کے ATMsسے کیش نکالنے پر کوئی سروس چارج وصول نہیں کیا جاتا۔ دیگر کسی بینک کے ATMکا استعمال لاگو سروس چارجز سے مشروط ہوگا۔
- بیسک بینکنگ اکاؤنٹ ہولڈر زلاگو رسمی کارروائیوں کی تکمیل کی شرط پر سونیری بینک کی دیگر الیکٹرونک بینکنگ سروسز بھی استعمال کرسکتے ہیں جو قابل اطلاق سروس چارجز سے مشروط ہوں گی۔
- لگاتار چھے ماہ تک صفر بیلنسز کے حامل اکاؤنٹس کسی پیشگی اطلاع کے بغیر بند کردیے جائیں گے۔
- اکاؤنٹس کی اسٹیٹمنٹ کلینڈر سال میں ایک مرتبہ سال کے آخر میں فراہم کی جاتی ہے۔
- ایسے افراد جو پہلے ہی سونیری بینک کی برانچزکے پاس پہلے ہی PLSسیونگ اکاؤنٹس/کرنٹ اکاؤنٹس رکھتے ہوں ، اپنے اکاؤنٹس کو بیسک بینکنگ اکاؤنٹ میں تبدیل کرواسکتے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے براہ کرم کسی سونیری بینک برانچ سے رابطہ کریں۔ - تمام کیش ودڈرال پر ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہے۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں پر کلک کریں:
ہم سے رابطہ کریں