بینکاشورنس
بچوں کی تعلیم کے منصوبوں سے لے کر کاروباری تحفظ کے منصوبوں تک اپنی مخصوص ضروریات پوری کرنے کے لیے بینکاشورنس پروڈکٹس کے مجموعے سے فاعدہ اٹھائیں۔
- سنہرا سیور پلان
- روشن تکمیل پلان
- روشن آغازپلان
- کاروبار محافظ پلان
1- سنہرا سیور پلان
محفوظ مستقبل کے لیے دانش مندانہ منصوبہ بندی ہمیشہ فائدہ مند ہوتی ہے۔ صحیح وقت پر کیے گئے دانش مندانہ فیصلوں کے ساتھ آپ اپنے مستقبل کے ارادوں میں استحکام یقینی بناتے ہوئے آنے والے دنوں میں ثمرات سمیٹ سکتے ہیں۔ سنہرا سیورآپ کو اپنے کیریر کے مختلف مراحل پر رقم بچانے کا موقع فراہم کرتا ہے اور بعد میں جب آپ کے اخراجات آپ کی آمدنی سے تجاوز کرجائیں ، آپ کواپنے فنڈ زکے بہتر انتظام کے قابل بناتا ہے تاکہ آپ بے فکری سے اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوسکیں۔
ملازمت کرنے والے نوجوان ، تاجروں ، درمیانی عمر والے پیشہ ورانہ افراد، کام کرنے والی خواتین اور خواتینِ خانہ کو ان کی مستقبل کی مالی ضروریات کی تکمیل مثلا شادیوں، تعلیم ، گھرکی خریداری ، نیا کاروبار شروع کرنے یا موجودہ کاروبارکوتوسیع دینے کے لیے یہ پلان حاصل کرسکتے ہیں۔آپ کی تمام ضروریات کے لیے لچک دار مالیاتی سہولتیں دستیاب ہیں۔
آپ کی قبل از وقت موت آپ کے اہل خانہ کو سنگین مالی بحران میں مبتلا کرکے ان کا مستقبل خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ لائف انشورنس کے فوائد آپ کے خاندان کی آمدنی بڑھانے میں مدد فراہم کریں گے تاکہ آپ کی غیرموجودگی میں آپ کے خاندان کے اخراجات پورے کیے جاسکیں۔
نوٹ:اپنی سرمایہ کاری اور تحفظ کی ضروریات کے مطابق مطلوبہ کوریج کے انتخاب کی بہترتفہیم کے لیے آپ اپنی نزدیک ترین سونیری بینک برانچ پر ہمارے نمائندے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے آپ 111-766374 (SONERI)پرہماری فون بینکنگ پرکال کرسکتے ہیں۔
2- روشن تکمیل پلان
روشن تکمیل پلان ان افراد کی ضروریات پوری کرتا ہے جو ریٹائرمنٹ کے بعد یا قبل ازوقت ریٹائر منٹ کا انتخاب کرنے پرمالی خود مختاری چاہتے ہوں ۔مثلاً :
- ذاتی روزگار والے پیشہ ورانہ افراد جیسے ڈاکٹرز، دندان ساز، ماہرِ تعمیرات، وکیل، انجینئر، مالیاتی مشیر وغیرہ
- کاروباری افراد مثلاً تاجر، دکان دار، ٹھیکے دار، ہول سیلرز وغیرہ۔
- پبلک اور نجی شعبے دونوں میں ریٹائرمنٹ کی مراعات سے محروم نچلے اور درمیانے درجے کے انتظامی ملازمین۔
- مقامی یا کثیر قومی اداروں کے ایگزیکٹیوز اور بیوروکریٹس جو ریٹائرمنٹ کے وقت اپنی پینشن کے فوائد میں اضافہ کرنا چاہتے ہوں۔
- روشن تکمیل پوسٹ ریٹائرمنٹ انکم پلان صرف سونیری بینک شاخوں پر دستیاب ہے۔
روشن تکمیل پلان ایک سیونگز پلان ہے جو آپ کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیاہے۔روشن تکمیل پلان آپ کو مالی طور پر خود مختار رہنے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنا ذاتی احترام اور وقار برقرار رکھنے کا موقع فراہم کرتاہے۔ آپ اپنی ریٹائرمنٹ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پلان کی میعاد کے دوران بتدریج بچت کرسکتے ہیں(شرائط کے مطابق آپ کی طرف سے میعاد، رقم اور ادائیگی کا تسلسل منتخب کیا جاسکتاہے)۔
روشن تکمیل پلان کی کلیدی خصوصیات
روشن تکمیل ایک لچک دار پلان ہے جو اضافی اختیاری رائیڈرز(اضافی فوائد) پیش کرتاہے:
حادثاتی موت اور اعضا ضائع ہونے پر ادائیگی:یہ رائیڈر بیمہ شدہ رقم کے برابر تک اضافی کوریج مہیا کرتاہے۔ یہ پالیسی ہولڈر کی بے وقت حادثاتی موت کی صورت میں پسماندگان کو مدد فراہم کرتاہے۔
نوٹ:اپنی سرمایہ کاری اور تحفظ کی ضروریات کے مطابق مطلوبہ کوریج کے انتخاب کی بہترتفہیم کے لیے آپ اپنی نزدیک ترین سونیری بینک برانچ پر ہمارے نمائندے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے آپ 111-766374 (SONERI) پرہماری فون بینکنگ پرکال کرسکتے ہیں۔
3- روشن آغازپلان
روشن آغاز آپ کواپنے بچے کی مستقبل کی تعلیمی ضروریات کے لیے رقم مہیاکرنے کے لیے آج بچت کا موقع فراہم کرتاہے۔اگر آپ اپنے پیارے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے بچت کرنا چاہتے ہیں تو روشن آغاز پلان آپ کی ترجیح ہونا چاہیے۔
روشن آغاز چائلڈ ایجوکیشن پلان صرف سونیری بینک برانچز پر دستیاب ہے۔
یہ پلان درج ذیل مقاصد کے لیے موزوں ہے:
- اپنے بچے کو کسی مشہور مقامی یا غیرملکی تعلیمی ادارے میں بھیجنا
- یونیورسٹی فیس کی بھاری لاگت پوری کرنا
- طب، انجینئرنگ ،کمپیوٹر سائنس ، کاروباری امور کی تعلیم ،فیشن ڈیزائننگ ، آرٹس وغیرہ جیسے اسپیشلائزڈ شعبوں کی وجہ سے تعلیم کی مدت میں اضافے کے لیے۔
نوٹ:اپنی سرمایہ کاری اور تحفظ کی ضروریات کے مطابق مطلوبہ کوریج کے انتخاب کی بہترتفہیم کے لیے آپ اپنی نزدیک ترین سونیری بینک برانچ پر ہمارے نمائندے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
4- کاروبار محافظ پلان
ٹیکنالوجی میں مسلسل ترقی کے ساتھ تمام کاروباری تبدیلی سے ہم آہنگ رکھنے اور خود کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خوشحال مستقبل کے ضامن بن سکیں۔
یہ پلان آپ کو باقاعدگی سے رقم بچانے اور کاروبار چلانے والے مرکزی شخص کے انتقال جیسے ناگہانی حالات میں آپ اور آپ کے خاندان کومالی تحفظ حاصل کرنے کے قابل بناتاہے۔
یہ پلان کیسے خریدا جا سکتا ہے؟
SMEs، بڑے کاروباری ادارے اور شراکت داری میں کاروبار کرنے والے افراد اپنے کاروباروں کا استحکام یقینی بنانے کے لیے یہ پلان حاصل کرسکتے ہیں۔ پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والے مثلاً ڈاکٹرز، دندان ساز،اکاؤنٹنٹ،وکلاء، ماہرِ تعمیرات ، انجینئرز وغیرہ بھی اس پلان کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
آپ کی کاروباری ضروریات کے لیے بے مثال پلان
کاروبار محافظ آپ کو مشترکہ بیمہ کا اختیار دیتاہے جونہ صرف آپ کواس پلان کے تحت بیمہ شدہ آپ کے بزنس پارٹنر/فیملی ممبرکوبھی تحفظ فراہم کرے گا۔
یہ پلان آپ کو آپ کے کاروبارکی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کا ایک حتمی حل پیش کرنے کے سوچ سمجھ کر تیارکیاگیاتاکہ یہ آپ کو ہموار اندازمیں اپنا کاروبار چلانے کا موقع مل سکے۔
نوٹ:اپنی سرمایہ کاری اور تحفظ کی ضروریات کے مطابق مطلوبہ کوریج کے انتخاب کی بہترتفہیم کے لیے آپ اپنی نزدیک ترین سونیری بینک برانچ پر ہمارے نمائندے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے آپ 111-766374 (SONERI) پرہماری فون بینکنگ پرکال کرسکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں پر کلک کریں۔