ایگریکلچرفنانسنگ
1-فصلوں سے متعلق اشیاء کے لیے زرعی قرضہ (پروڈکشن فنانس)
مقصد:
فصلوں سے متعلق مثلاً بیجوں، کھاد، کیڑے مار ادویات وغیرہ کی خریداری کے لیے فراہم کردہ فنانس اور اس کے علاوہ کاشتکاری سے متعلقہ مختلف اخراجات مثلاً اجرتوں وغیرہ کی تکمیل کے لیے ورکنگ کیپٹل فنانس کی فراہمی کوفصلوں سے متعلق اشیا کے لیے زرعی قرضے کی درجہ بندی میں شمار کیا جاتاہے۔ ایسے قرضے خود لیکویڈیٹی میں تبدیل ہوجانے والے (self-liquidating)ہوتے ہیں جن کی واپسی فصلوں کی کٹائی اور اس فصل کی فروخت کے فوراً واقع ہوجاتی ہے جس کے لیے قرض لیا گیا تھا۔ایسے قرضوں کی میچورٹیز فنانس کی جانے والی فصل کے لیے پیداواری دائرے کے ساتھ رونما ہوتی ہیں۔
درخواست اور طریقہ کار:
- درخواستیں برانچ کے قریبی رسائی کے علاقوں کے کسانوں کی طرف سے تہرے(triplicate) فارم کی شکل میں قبو ل کی جانی چاہیءں۔یہ ضروری نہیں کہ اراضی بھی ارد گرد کے علاقوں میں ہو۔
- فنانس کی درخواست کے تمام کالم درست طرح سے پُر کرنا ضروری ہیں۔درخواست فارم کے اوپر ی حصے (APPENDIX 147P148)میں تاریخ کا حوالہ دینا ضروری ہے۔
- ہر مکمل شدہ درخواست فارم کو ایک نمبرالاٹ کیا جائے گا۔
- درخواست گزار زرعی فنانس کے لیے درخواست جمع کراتے وقت کسی بینک کا نادہندہ نہیں ہونا چاہیے۔
- فی کسان اس کی حقیقی زرعی ضروریات کے مطابق پیداواری فنانس کے لیے صرف ایک درخواست قبول کی جائے گی۔
- دوسرے بینکوں سے قرض کی سہولت حاصل کرنے والے کسان قرض کے اہل نہیں ہیں، حتیٰ کہ وہ دیگر بینکوں کے ساتھ اپنے قرضوں کو ایڈجسٹ کرکے اس حوالے سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ جمع نہ کرادیں۔
- درخواست گزار لازماً کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کا حامل ہو اور اس کی ایک تصدیق شدہ فوٹو کاپی ( دونوں طرف کی) فنانس درخواست فارم کے ساتھ برانچ میں رکھی جائے ۔
- زرعی پیداوار کے فنانس حاصل کرنے کے لیے کسان کے لیے تازہ خسرا ، گردواری اور /یا اس کی ایگریکلچر پاس بُک، دیہی /شہری جائیداد کی دستاویزات یا نقد کولیٹرل /لیکویڈ سیکیورٹی کی ایک نقل فراہم کرنا لازم ہے ۔
- مزارع کسان کی صورت میں بینک کو قابل قبول دو ضمانتوں کے مقابل فی کسان فی سال زیادہ سے زیادہ 100,000/-(ایک لاکھ ) روپے فنانس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ تاہم ایک ضامن/فرد کی مجموعی ضمانت کسی طرح بھی 500,000/(پانچ لاکھ) روپے سے تجاوز نہیں نہیں کرنی چاہیے۔ 50,000/-روپے سے زائد ایسے قرضوں کی منظوری RFCکی طرف سے دی جائے گی۔
- درج ذیل معاملات میں علاقے کے دیگر بینکوں کی طرف سے NOCحاصل کرنا ہوگا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ دیگر بینکوں سے بھی قرض کی سہولت حاصل نہیں کی گئی:
- جہاں ضمانت دہندہ (دہندگان) کی طرف سے بطور اضافی سیکیورٹی بنیادی سیکیورٹی اور زرعی اراضی، دیہی /شہری جائیداد کی گارنٹی کے مقابل فنانس کی اجازت دی جارہی ہوقرض لینے والے کی طرف سے براہ راست کوئی کولیٹرل پیش نہ کیا جارہا ہو۔
- ایسی صورتوں میں جہاں بینک کو قابل قبول صرف دو ضمانتوں کے مقابل فنانس کی اجازت دی جارہی ہو۔
- یہاں مزید وضاحت کی جاتی ہے کہ جہاں NOCحاصل کرنا ضروری ہو، قرض لینے والے/کسٹمرز سے اس کا مطالبہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ ایسی صورتوں میں متعلقہ برانچ کو دیگر بینکوں /اداروں سے براہ راست NOCکابندوبست کرنا چاہیے۔
- پاس بک سسٹم کے تحت زرعی اراضی کی سیکیورٹی کی صورت میں فنانس حاصل کرنے کے لیے ایگریکلچر پاس بک کی اصلیت کی تصدیق کے بعد فنانس حاصل کرنے کے لیے ایگریکلچرپاس بُک میں دکھائی گئی اراضی پرچارج تیار کیا جائے گا۔
- بینک مارکیٹ ویلیو یا پروڈیوس انڈیکس یونٹس (PIU)ویلیو کی بنیاد پر زرعی اراضی کو بطور سیکیورٹی قبول کرسکتاہے۔
- اگر درخواست گزار زمیندار ہے اور بطور مزارع اضافی اراضی کاشت کررہاہے تو اس کی سیکیورٹی کی ویلیو کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کی کاشت کردہ زمین کو درکار مجموعی اشیا کے لیے اگریکلچر پاس بُک کے مقابل پروڈکشن فنانس کی اجازت دی جاسکتی ہے، تاہم اسے اپنی طرف سے بطور مزارع کاشت کردہ اراضی کے لیے چیسر گرداوری/کسی ریوینیو ریکارڈ کی ایک نقل پیش کرنی ہوگی۔
- پاس بُک کی عدم دستیابی کی صورت میں کسی دیہی یا شہری جائیداد کی مورگیج ، ڈپازٹس کی ایئرمارکنگ، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس (DSC)، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس (SSC)وغیرہ کو رہن رکھواکر ان کے مقابل زرعی فنانس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
- فنانس کی درخواست موصول ہونے پر قرض طلب کرنے والے کی بطور کسان اصلیت ، اراضی کی ملکیت کی اصلیت/بینک کو پیش کی جانے والی ضمانتوں کے قابلِ قرض ہونے کے یقینی ہونے کے لیے جامع زمینی چھان بین کرائی جانی چاہیے۔ ہردرخواست کے ساتھ/AFO برانچ منیجر کی طرف سے موقع کی تصدیقی رپورٹ لازماً جمع کرائی جائے۔
- برانچ منیجرفصل کی کٹائی کے وقت ، فصل کٹنے پر قرض طلب کرنے والے پاس کیش کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے قرض طلب کرنے والے کے فنانس کے اصل تقاضے اورفنانس کی واپسی کی تاریخ کے تعین کے لیے قرض طلب کرنے والے کا انٹرویو کرے گا اور اس کے زبانی بیان کی چھان پھٹک کرے گا۔
- قرض طلب کرنے سے انٹرویو کرتے وقت یہ یقینی بنایا جائے کہ کسان کو قرض واپسی کے وقت کے حوالے سے مشورہ دینے کے بجائے ، قرض طلب کرنے والا فصل سے کیش کی وصولی کے پیش نظر خود قرض واپسی کی تاریخ کا فیصلہ کرے ۔ تاہم اسے علاقے میں دیگر کسانوں کی طرف سے فصلوں کی کٹائی/فروخت کے رجحان سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔
- پروڈکشن فنانس کی قرض واپسی کی تاریخ فنانس کی درخواست کے متعلقہ کالم میں کسان کی طرف سے ایک حلف نامے کی شکل میں درج ہوگی۔
2-فارم ڈیولپمنٹ فنانس
مقصد:
یہ فنانس اراضی میں مختلف اقسام کی بہتریاں لانے بشمول فارم پرگودام وغیرہ کی تعمیر اور پھلوں کے باغات ، نرسریز وغیرہ کی تیاری وغیرہ کے لیے مہیا کیا جاتاہے۔ایسے قرضے طویل مدتی نوعیت کے ہوں گے جو زیادہ سے زیادہ 5سال کی مدت کے لیے مہیا کیے جائیں گے۔ ایسی صورتوں میں قرض سے قدر کا کم ازکم تناسب 90:10ہوگا۔
درخواست اور طریقہ کار:
- درخواستیں برانچ کے قریبی رسائی کے علاقوں کے کسانوں کی طرف سے تہرے(triplicate) فارم کی شکل میں قبو ل کی جائیں گی ۔ (APPENXIX 147I146)
- فنانس کی درخواست کے تمام کالم درست طرح سے پُر کرنا ضروری ہیں۔درخواست فارم کے اوپر ی حصے میں تاریخ کا حوالہ دینا ضروری ہے۔
- درخواست گزار زرعی فنانس کے لیے درخواست جمع کراتے وقت کسی بینک کا نادہندہ نہیں ہونا چاہیے۔
- درخواست گزار لازماً کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کا حامل ہو اور اس کی ایک تصدیق شدہ فوٹو کاپی ( دونوں طرف کی) فنانس درخواست فارم کے ساتھ برانچ میں رکھی جائے ۔
- اگر SBLکریڈ ٹ کے مقابل کاشت شدہ قطعہ اراضی پر دیگر بینکوں کی طرف سے کوئی کریڈٹ فیسیلیٹی موجود ہوتو پہلے اسے ایڈجسٹ کیا جائے گا اور اس بینک سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے گا۔
- فارم جمع کرانے کے بعد اس پر درخواست گزار کے پرسنل اکاؤنٹ نمبر کے اس کے دستخط یا انگوٹھے کا نشان درکار ہوگا ان دستخطوں/انگوٹھے کے نشان کو برانچ تصدیق کے بعد اپنے پاس رکھے گی۔
- بینک مارکیٹ ویلیو یا پروڈیوس انڈیکس یونٹس (PIU)ویلیو کی بنیاد پر زرعی اراضی کو بطور سیکیورٹی قبول کرسکتاہے۔
- زمین کی تیاری،گوداموں کی تعمیر اور پھلوں کے باغات ، نرسریز وغیرہ کی تیاری جیسے منصوبوں کے لیے فنانسنگ کے لیے فزیبلیٹی رپورٹس لازماً تیار کرائی جائیں۔
- دیہی/شہری جائیداد یا زرعی اراضی کے مقابل فنانس کی منظوری دیتے ہوئے جائیداد کی موجودہ قدر کی بنیاد پر کم ازکم 50%مارجن اپنی تحویل میں رکھاجائے گا۔
مشینری/آلات کی خریداری کے لیے قرضہ
- فارمز پر زرعی مقاصد کے لیے استعمال کے لیے مشینری اور ایکوپمنٹ بشمول ٹریکٹرز، تھریشرز، ٹیوب ویلز وغیرہ ۔
- ایسی فنانسنگ کا دورانیہ مشینری/ایکوپمنٹ کی کارآمد عمر سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ یہ تین سے پانچ سال تک کی مدت کے لیے ہونا چاہیے۔ مشینری /ایکوپمنٹ کی قیمت کا کم ازکم 20% قرض طلب کرنے والے کو بطور ایکویٹی انویسٹ کرنا ہوگا۔
- صرف اعلی ٰ ساکھ کے حامل سپلائیرز کی طرف سے کوٹیشنز قبول کی جائے گی جس میں مشینری ، ایکوپمنٹ ، امپلیمنٹس اور اس کی اسیسریز/اسپیئرز وغیرہ کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائے گی۔
- فنانس کیا گیا ایکوپمنٹ اور مشینری قرضے کی پوری مدت کے دوران انشورنس شدہ رہیں گے۔
- ٹریکٹر فنانس کیے جانے کی صورت میں ایک جامع انشورکور حاصل کیا جائے گا جو بینک کی منظورکردہ فہرست پر موجودایک انشورنس کمپنی سے تمام مدت کے لیے کارآمد رہے گا۔
- ٹریکٹر پر بینک کارہن چارج رجسٹریشن بوکلیٹ میں رجسٹرڈ اورریکارڈ ہونا چاہیے، جس کی ایک نقل برانچ میں رکھی جائے ۔
ٹریکٹر فنانسنگ کے لیے تفصیلی طریقہ کار :
ٹریکٹر زرعی فارم کے امور میں ایک اہم مشینری ہے ۔ ایک ٹریکٹرنہ صرف زمین کی تیاری میں براہ راست استعمال کیا جاتا ہے ، بلکہ مختلف آلات منسلک کرکے متعدد زرعی مقاصد میں استعمال کیا جاتا ہے جن میں اسپریئرز، سیڈ ڈرلز، لینڈ اسکریپرز وغیرہ شامل ہیں۔ یہ مختلف معاملات میں، مثلاً ٹیوب ویلز ، تھریشرز ، فوڈر کٹرزوغیرہ چلانے کے لیے ایک پاور جنریٹنگ ٹول کے طور پر بھی کام کرتاہے۔ اور سب سے آخرمیں یہ ٹرالی سے منسلک کرکے ایک ٹرانسپورٹ گاڑی کے طور پر بھی کام میں لایا جاتاہے۔ زرعی امور میں اس کے متعدد استعمالات نے اسے زرعی شعبے کے لیے ایک مرکزی مشینری بنادیا ہے ۔
- لائیو اسٹاک فنانسنگ کی زیادہ سے زیادہ مدت پانچ سال ہے (بشمول رعایتی مدت، اگر کوئی ہو)
- لائیو اسٹاک کے لیے SBPکی طرف سے سرکلرACDنمبر1بتاریخ 28اگست 2006کے کور کے تحت جاری کردہ ایک تفصیلی گائیڈ لائن منسلک (APPENDIX 147J148)ہے۔
3-تین سالہ گردشی ( ریوالونگ) فنانس اسکیم (RF):
مقصد:
ترقی پسند کسانوں کی سہولت کے لیے جنہیں سال کے دوران اگائی جانے والی مختلف فصلوں اور کسان کی ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پروڈکشن فنانس درکار ہو، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے ایک ریوالونگ فنانس اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔ اس اسکیم کا سونیری بینک لمیٹڈ کی طرف سے اطلاق کیا گیا ہے۔
اسکیم کی نمایاں خصوصیات :
اس اسکیم کے تحت اہل کسان کواس کی طرف سے ایک سال کے دوران اگائی گئی مختلف فصلوں کے لیے درکارمصارفی اشیا (Inputs) کی ایک سال کے خریداری کے لیے قرض کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے تین سال کی مدت کے لیے ایک رننگ فنانس لمٹ کی منظوری دی جائے گی جو SBPاسکیم کے تحت قابلِ قبول ہے۔
مصارفی اشیا (Inputs) کی اقسام جو ایسی حدود کے لیے اہل ہوں گی :
- بیج
- فرٹیلائزرز اور جپسم
- کیڑے ماد دوا بشمول جڑی بوٹی مار اور خود رو جھاڑی مار ادویات
- کرائے پر لائے گئے کھیت مزدور
- کھیت پر کرائے پر حاصل کردہ بجلی
- ٹریکٹر اور ٹیوب ویل چلانے کے لیے ڈیزل کی خریداری کے اخراجات
- ٹیوب ویلز کے لیے بجلی کے اخراجات
- تمباکو کی کیورنگ کے لیے ایندھن کی لکڑی
- ٹیوب ویل کے پانی کی خریداری کے لیے آبی اخراجات
- SBPکی زیرنگرانی ایگریکلچر کریڈٹ اسکیم کے تحت کوئی اور قابل قبول مصارفی شے
قرض کی تخمینہ کاری کے تقاضے :
کسی قرض طلب کرنے والے کے قرض کی تخمینہ کاری کے لیے اس سے مشاورت اورSBPاسکیم کے تحت فراہم کردہ گائیڈ لائنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے کسان کی کاشت کردہ زمین (ذاتی یا لیزشدہ اراضی) پر سال کے دوران اگائی گئی فصلوں کے مجموعی مصارفی تقاضوں کا تعین کیا جائے گا۔
معیارِ اہلیت :
- یہ اسکیم ملک بھر میں تمام علاقوں میں تمام درجوں کے کسانوں کے لیے قابلِ اطلاق ہوگی۔
- درخواست گزار کے لیے برانچ کا اکاؤنٹ ہولڈر ہونا ضروری ہے۔
- کسان کی کاشت کردہ زمین (ذاتی یا لیزشدہ اراضی) پر سال کے دوران اگائی گئی فصلوں کے مجموعی مصارفی تقاضے اور کسان کی ورکنگ کیپیٹل کی تکمیل کے لیے درکار دیگر زرعی فنانسز فنانس فیسیلیٹی کے لیے قابل قبول ہوں گے ۔
- قرض طلب کرنے والے کی طرف سے بطور رہن پیش کی جانے والی زرعی اراضی/جائیدادکو کسی دیگربینک/اداروں/فردکی طرف سے کسی بار سے آزاد ہونا چاہیے۔
- قرض طلب کرنے والے کی اراضی ایسے علاقے میں واقع ہونی چاہیے جہاں برانچ کی طرف سے اس کی نگرانی کی جاسکے یا قرض طلب کرنے والے کو ایسے علاقے میں مقیم ہونا چاہیے جہاں نرانچ کی طرف سے اس سے رابطہ کیا جاسکے۔
منظوری کا طریقہ کار:
- R/Fفیسیلیٹی کے لیے درخواستیں برانچز کی طرف سے عام زرعی فنانس درخواست فارمز پر وصول کی جائیں گی۔
- لمٹ پروپوزل کی تیاری کے لیے زرعی فنانس لمٹ پروپوزل کے لیے استعمال ہونے والے معمول کے فارمیٹس استعمال کیے جائیں گے۔
- مقررہ فارمیٹ پرAFOکی طرف سے موقع کی تصدیقی رپورٹ لمٹ پروپوزل کا لازمی حصہ بنائی جائے گی۔
لمٹ کی رقم:
- سال کے دوران اگائی گئی تمام فصلوں کے مجموعی مصارفی تقاضوں کا حساب کتاب کسان سے مشاورت لمٹ کی رقم کے تعین کے لیے SBPفارمولے کے مطابق کیا جائے گا۔
- ایک سال کے دوران اگائی گئی مختلف فصلوں کے لیے درکارکسان کی قرض کی حقیقی ضروریات(مصارفی اشیا(Inputs) کی خریداری کے لیے) کو پیش نظر رکھتے ہوئے /AFOبرانچ منیجر کی سفارشات کے مطابق حسب معاملہ برانچ منیجرRFC/COBs/ACM/کی طرف سے تین سال کی مدت کے لیے ایک رننگ فنانس لمٹ کی منظوری دی جائے گی۔
- RFCکے اختیار سے تجاوز کرنے والی لمٹس EFCکو بھیجی جائیں گی۔
- لمٹ پر عمل درآمد سے پہلے فنانس کی درخواست کی وصولی پرAFOکی طرف سے ایک ،وقع کی تصدیقی رپورٹ ( مقررہ فارمیٹ پر) جمع کرانی ہوگی ۔
سیکیورٹی/رہن :
ا) بنیادی سیکیورٹی
- ایسی لمٹس کے لیے بنیادی سیکیورٹی ایگری پاس بُک سسٹم کے تحت زمین کی پروڈیوس انڈیکس یونٹس (PIU)یا مارکیٹ ویلیو کی بنیاد پربینک کاکم ازکم 50%مارجن کے ساتھ چارج ہوگا ۔ دیگر کولیٹرلز مثلاً دیہی یا شہری جائیداد کی مورگیج ،سیونگز سرٹیفکٹس پر بینک کے رہن، بینک ڈپازٹس بھی قبول کیے جاسکتے ہیں۔
- ایسی صورت میں کہ زمین کی مالیت بینک کے رسک کو کور کرنے کے لیے کافی ہو تو فنانس کو کور کرنے کے لیے کوئی اور ٹھوس سیکیورٹی قبول کی جاسکتی ہے۔
- ایسی صورت میں کہ ایگری پاس بُک میں زمین کی مالیت درج نہ ہو، ریوینیو ڈپارٹمنٹ کی طرف سے اسے ایگری پاس بُک میں درج کرانا چاہیے۔
دیگر قابل قبول سیکیورٹیز/رہن :
- دیہی /شہری جائیداد مع مارکیٹ ویلیو پر 50%مارجن
- کیش کولیٹرلز مع قابلِ وصولی قدر پر10%مارجن
- COKکی طرف سے تفویض کردہ اختیار کے ساتھ بینک کو قابل قبول دو ضمانتوں کے مقابل۔
قرض طلب کرنے والے کی طرف سے فنانس کے لیے درخواست جمع کراتے وقت فراہم کی جانے والی بنیادی دستاویزات:
- کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی نقل (تصدیق شدہ)
- اصل ایگری پاس بُک یا دیگر دیہی/شہری جائیداد کی دستاویزات، سیونگز سریٹیفکیٹس بطور رہن پیش کرنے ہوں گے
- قرض طلب کرنے والے کی طرف سے کاشت کردہ لیزشدہ زمین کے خسرا گرداوری کی نقل
فنانس کی تقسیم سے پہلے درج ذیل دستاویزات حاصل کی جائیں:
- ایگریمنٹ کم گارنٹی 113-7
- ریوینیو اتھارٹی کی طرف سے ایگری پاس بُک سسٹم کے تحت جاری کردہ چارج سرٹیفکیٹ
- دیگر چارج ڈوکومنٹس (حسبِ معاملہ)
- ڈوکومنٹیشن فنانس کی مجموعی مدت کے لیے تین سال میں ایک مرتبہ کی جائے گی۔
- جہاں فنانس کی مالیت 0.5ملین سے زائد ہو E-CIBرپورٹ حاصل کرنا ہوگی۔
ڈیبٹ سروسنگ/تجدید :
- سال میں ایک مرتبہ مجموعی لمٹ (پرنسپل+مارک اپ) ایڈجسٹ (کلین اپ) کی جائے گی تاکہ آئندہ سال کے لیے سہولت جاری رہ سکے۔
- ریوالونگ فنانس اسکیم یک وقتی دستاویزات کے ساتھ تین سال کے لیے کارآمد ہوگی، جو سال میں ایک مرتبہ کلین اپ سے مشروط ہوگی۔ قرض طلب کرنے والے کی طرف سے پورے ایک سال کی مدت کے لیے کسی تاریخ پر اکاؤنٹ کی کلیننگ پر بینک کی طرف سے کسی تازہ دستاویز/درخواست/ایپلیکیشن کے بغیر ایک سال کی مدت کے لیے لمٹ کی خودبخود تجدید کردی جائے گی۔
سالانہ کلین اپ درج ذیل کی بنیاد پر کی جائے گی:
* قرض طلب کرنے والے کی مشاورت کے ساتھ سال میں ایک مرتبہ طے شدہ تاریخ پر پوری اصل رقم اور مارک اپ کی واپسی کے ذریعے
یا
اگر اکاؤنٹ میں مجموعی میعادی کریڈٹس سال کے دوران حاصل کردہ لمٹ کی رقم کے مساوی یا اس سے زائد ہو ، لمٹ کو ریگولر/کلینڈ اپ تصورکیا جائے گا۔
- 12ماہ کی مدت کے دوران اکاؤنٹ میں مجموعی واجب الادا رقم کسی بھی وقت مقررہ/منظورشدہ لمٹ سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔
- ہرلمٹ کا سال میں ایک مرتبہ جائزہ لیا جانا چاہیے۔ لمٹ کے جائزے کا نتیجہ قرض طلب کرنے والے کی کارکردگی کی بنیاد پر سہولت کے تسلسل، لمٹ میں اضافے، لمٹ کی منسوخی /سہولت کی واپسی کی صورت میں برآمد ہوسکتاہے۔
- ریجنل آفس مقرہ فارمیٹ پر باقاعدگی کی بنیاد پر (APPENDIX 147I148)برانچز سے معلومات اکٹھی کرنے کے ذریعے تین سالہ ریوالونگ فنانس اسکیم کے تحت منظور شدہ فنانسز کا سالانہ جائزہ یقینی بنائے گا۔
توسیع/دوبارہ شیڈیولنگ :
جب بینک نے کسانوں کو متاثر کرنے والی قدرتی آفات کی بنیادپر توسیع دے دی ہے اور/یاواپسی کی مدت کو دوبارہ شیڈیول کردیا ہے ، توآپریشنز کی حیثیت کے اطمینان بخش یا بصورت دیگر ہونے کے تعین کے لیے مدت میں توسیع ہوجائے گی۔ جب مجوزہ توسیع بارہ ماہ سے زائد ہے ، مجموعی قرضے جن کے لیے توسیع دی گئی ہے ، اقساط کی واپسی کے لیے مقررہ مدت کے تعین کے ساتھ ایک ٹرم فنانس اکاؤنٹ میں منتقل کردیے جائیں گے۔
-4کارپوریٹ فارمنگ :
ایگریکلچرل فنانسنگ کے مختلف شعبوں کے لیے مقرر کردہ پروڈینشل ریگولیشنز کے علاوہ ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ریگولیشنR-26اورR-27کا اضافہ کیا ہے جو مالیاتی اشاریوں اور مجموعی سرمایہ کے مابین تعلق کے علاوہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹس اور بیسک فیکٹ شیٹ کے ایک مختلف سیٹ کے حصول کی ضرورت کی نشاندہی کرتی ہیں۔
بینک ایک پالیسی کے طور پرحسب معاملہ کمرشل اور کارپوریٹ کسٹمرز یا SMEsکے لیے پالیسی اور پروڈینشل ریگولیشنز کے تحت زراعت پر مبنی صنعت اور کارپوریٹ فارمز کو فنانسنگ پر غور کرتاہے ۔
جناب محمد عارف ضیاء VPاینڈ ہیڈ آف ایگریکلچر کریڈٹ ڈویژن (قائم مقام) سونیری بینک لمیٹڈ ، سیکنڈ فلور، الرحیم ٹاور،آئی آئی چندریگر روڈ ، کراچی ۔ ٹیلیفون نمبر : (+92) (21) 32458433 ای میل ایڈریس:[email protected] |
ایگریکلچر کریڈٹ ڈپارٹمنٹ (سینٹرل ریجن) |
---|
ایگریکلچر کریڈٹ ڈپارٹمنٹ (سینٹرل ریجن) جناب محمد عارف ضیاء VPاینڈ ہیڈ آف ایگریکلچر کریڈٹ ڈویژن (قائم مقام) سونیری بینک لمیٹڈ ،90-B-C/II، لبرٹی مارکیٹ ، گلبرگ III-، لاہور۔ ٹیلی فون نمبر: (+92) (42) 35772282, 35772285-87 فیکس نمبر: (+92) (42) 35772284 ای میل ایڈریس:arif.z[email protected] |
اسریٰ یونیورسٹی برانچ |
---|
جناب غلام مصطفی پنہور VPاینڈ ریجنل ہیڈایگریکلچر کریڈٹ ساؤتھ ریجن ۔سندھ اسریٰ یونیورسٹی برانچ ، حیدرآباد ٹیلی فون نمبر: (+92) (22) 2032346 فیکس نمبر (+92) (22)2032323 ای میل ایڈریس:[email protected] |
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں پر کلک کریں۔
ہم سے رابطہ کریں