رازداری پالیسی

آپ کی ذاتی معلومات

یہ پالیسی آپ کی جانب سے اس ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات سے متعلق ہے۔ سونیری بینک لمیٹڈ (SBL)آپ کی ذاتی معلومات کی رازداری کا احترام کرتاہے اور اس کے حوالے سے رازداری اور احتیاط برتے گا۔

آپ کی جانب سے ،اس ویب سائٹ کے ذریعےSBLکو فراہم کردہ کوئی بھی ذاتی معلومات آپ کی طرف سے اس ویب سائٹ پر طلب کردہ پروڈکٹس اور سروسز اور کسی دیگر متعلقہ مقاصد کی فراہمی اور آپریٹنگ کے لیے استعمال کی جائیں گی ۔جن میں SBLکے ریکارڈز کی تجدید اور اضافہ، آپ کی مالیاتی ضروریات کو سمجھنا، کریڈٹ چیکس کی انجام دہی، قرض کی اہلیت ( Credit worthiness) کا جائزہ اور دیگر مالیاتی اداروں کو کریڈٹ چیکس کی انجام دہی میں معاونت، آپ کو دیگر پروڈکٹس اور پروڈکٹس کے بارے میں، جن میں آپ کو دل چسپی ہوسکتی ہے، مشورہ دینا، جرم/فراڈ روکنے اور ڈیبٹ کلیکشن کے مقاصد، قانون یا ضوابط کے مطلوبہ مقاصد ، اورSBLکے کاروبار کی منصوبہ بندی، عمل درآمد اور نگرانی شامل ہے۔

SBLکی طرف سے آپ کی حاصل کردہ معلومات کسٹمرز کے لیے ہماری سروسز کی رینج اور متعلقہ پروڈکٹس ڈیزائن کرنے اور مارکیٹنگ میں بہتری کے لیے بیش قدر ہوں گی۔ اگر آپ کسی ملازمت کے لیے درخواست کے حوالے سے اپنی تفصیلات ہمیں فراہم کررہے ہیں تو براہ کرم ہمارے رازداری کے بیان۔HRپورٹل(ملازمت کی درخواست ) سے رجوع کریں جو آپ کے درخواست جمع کروانے ( ہمارا ’کیریر‘ پیج وزٹ کریں) پر ڈسپلے ہوگا۔ یہ پالیسی آپ کی طرف سے
SBLکو فراہم کردہ کسی دیگر معلومات کو تبدیل یا متاثر نہیں کرے گی۔

SBLآپ کی تفصیلات کودرج ذیل فہرست میں شامل افراد یا اداروں کے علاوہ کسی بیرونی ادارے پر ظاہر نہیں کرے گا، ماسوائے SBLکو آپ کی اجازت حاصل ہو، یا یہ قانونی ذمہ داری ہو یا کسی دیگر ڈیوٹی کے تحت ایسا لازم ہو۔ مذکورہ تفصیلی مقاصد کے علاوہ آپ کی معلومات درج ذیل پر ظاہر کی جاسکتی ہیں:

  • SBLگروپ کی دیگر شاخیں یا کمپنیاں
  • SBLپر قانونی اختیار رکھنے والی کوئی ریگولیٹری ، نگران، حکومتی یا نیم حکومتی اتھارٹی
  • SBLکے لیے رازداری کے تحت فرائض انجام دینے والا کوئی ایجنٹ ، کنٹر یکٹر یا تھرڈ پارٹی سروس پرووائیڈر، پروفیشنل ایڈوائزر یا کوئی اور شخص
  • کریڈٹ ریفرنس ایجنسیز اور نادہندگی کی صورت میں ڈیبٹ کلیکشن ایجنسیاں
  • آپ سے متعلق SBLکے کسی حقوق اور/یا ذمہ داریوں کے حوالے سے کوئی حقیقی یا ممکنہ شراکت یا ذیلی شراکت دار، تفویض کنندہ یا منتقل کنندہ
  • کوئی مالیاتی ادارہ جس کے ساتھ SBLلین دین رکھتا یا رکھنے کا ارادہ رکھتا ہو۔

SBLیقینی بنائے گا کہ جن پارٹیوں کو آپ کی تفصیلات منتقل کی جارہی ہیں وہ آپ کی معلومات کو احتیاط اور رازداری سے برتیں۔ ہم ، اگر ہمارا آپ کنٹریکٹ کرنا ضروری ہو، آپ کی معلومات کو ہمارے کسی گروپ یا سپلائیرز کو منتقل کرسکتے ہیں ، اور اس ویب سائٹ کے ذریعے SBLکو تفصیلا ت کی فراہمی کے ذریعے یہ تصور کیا جاتا ہے کہ آپ ہماری طرف سے ایسی تمام منتقلیوں کے لیے رضامند ہیں۔

آپ کے بارے معلومات اس وقت تک رکھی جائیں گی جب تک وہ مقصد جاری رہے گا جس کے لیے معلومات حاصل کی گئی تھیں۔ اس کے بعد معلومات تلف کردی جائیں گی ، ماسوائے اس کے کہ کسی قانونی ، ریگولیٹری یا اکاؤنٹنگ کے تقاضے یا SBLکے مفادات کے تحفظ کے لیے انہیں رکھنا ضروری ہو۔
یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ کی کسی یوزر آئی ڈی اور لاگ ان پاسورڈ کی رازداری برقرار رکھیں۔


کوکیز (Cookies)

ہم آپ کے لیے اپنی انٹرنیٹ خدمات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے وقتا فوقتا Cookies، اسی طرح کی دیگر فائلز اور پروگرامز استعمال کریں گے۔ جو آپ کے SBLویب سائٹ وزٹ کرنے پر مخصوص معلومات آپ کے کمپیوٹر پر منتقل کرسکتاہے ۔ Cookie دراصل ڈیٹا کی ایک چھوٹی سی مقدار ہوتی جو آپ کی طرف سے ہماری ویب سائٹ کے مخصوص حصوں کو وزٹ کرنے پر ہمارا ویب سرور آپ کے ویب براؤزر کو بھیجتاہے۔ ہم درج ذیل کوکیز استعمال کرسکتے ہیں

  • جب آپ ہماری ویب سائٹ پر واپس آئیں تو اس PCکو پہچاننے کی اجازت جو آپ استعمال کررہے ہیں تاکہ ہم اپنی ویب سائٹ پر آپ کی دلچسپی کو سمجھ سکیں اور اس کے مواد اور اشتہارات کو آپ کی پسند کے عین مطابق تشکیل دے سکیں ( اس قسم کی Cookie آپ کے کمپیوٹر میں مستقل طور پر ذخیرہ کی جاسکتی ہے لیکن اس میں کوئی ایسی معلومات نہیں ہوتی جو آپ کو ذاتی طور پر شناخت کرسکے۔)
  • آپ کے لاگ ان ہونے پر Cookie میں ایک عارضی ریفرنس ذخیرہ کرنے کے ذریعے آپ کو شناخت کرے تاکہ ہمارا ویب سرور دیگر کسٹمرز سے ڈیلنگ کے ساتھ ساتھ آپ سے مکالمہ کرسکے ۔( آپ کا براؤزر اس وقت تک اس قسم کی Cookieکو محفوظ رکھتا ہے جب تک آپ log off نہ ہوجائیں ۔ آپ کی طرف سے براؤزر بند کرنے پر اس قسم کی Cookies عموماً تلف ہوجاتی ہیں۔ ایسی Cookies میں معلومات ذخیرہ نہیں ہوتیں۔)
  • یہ آپ کو ہماری سائٹ کے صفحات پر انفارمیشن لے جانے کا موقع دیتی ہیں تاکہ آپ کو دوبارہ معلومات کا اندراج نہ کرنا پڑے۔
  • اگر آپ ہماری کسی آن لائن سروسز میں رجسٹرڈ ہیں توآپ کو ذخیرہ شدہ معلومات تک رسائی کی اجازت دیتی ہیں۔
  • ہمیں شماریاتی معلوم ( بے نام) تیار کرنے کے قابل بناتی ہیں جس سے ہمیں اپنی ویب سائٹ کا اسٹرکچر اور مواد بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے،
  • ہمیں اپنی ایڈورٹائزنگ اور پروموشنز کی موثریت جانچنے کے قابل بناتی ہیں،

ہمیں Cookies آپ کے بارے میں ذاتی معلومات جمع کرنے کے قابل نہیں بناتی ہیں ، ماسوائے اس کے کہ آپ نے ہمارے سرور کو معلومات دی ہوں۔ زیادہ تر انٹرنیٹ براؤزر سوفٹ ویئر تمام Cookies کو بلاک کرنے کی اجازت دیتے ہیںیا آپ کو Cookie اسٹور کرنے سے پہلے وارننگ وصول کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم اپنے انٹرنیٹ براؤزر سوفٹ ویئر کی ہدایات یا Help Screenسے رجوع کریں۔


انٹرنیٹ پر روابط

ہمارے systems کی سیکیورٹی برقرار رکھنے، ہمارے اسٹاف کی حفاظت ، ٹرانزیکشنز ریکارڈ کرنے ، اور، مخصوص حالات میں جرم یاغیر مجاز سرگرمیوں سے بچاؤ اور نشان دہی کے لیے ،SBLتمام انٹرنیٹ روابط ، بشمول آنے اور جانے والی ویب اور ای میل ٹریفک کی نگرانی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔


حقوق اور ہم سے رابطے کے طریقے

آپ ڈیٹا پروٹیکشن قانون کے تحت فیس کی ادائیگی کے ذریعے بینک کے پاس موجود اپنی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنے اور جہاں مناسب ہو اس کی تصحیح کروانے کا حق رکھتے ہیں۔ اگر آپ ہمارے پاس موجود اپنی کسی بھی ذاتی معلومات تک رسائی ، اس میں کچھ درستگی یا کمی بیشی چاہتے ہوں، یا آپ ہماری ڈیٹا پروٹیکشن اور پرائیویسی اسٹیٹمنٹ کے بارے میں کوئی سوالات رکھتے ہوں، تو براہ کرم متعلقہ SBLڈیٹا پروٹیکشن نمائندے سے رابطہ کریں ۔ آپ کوکریڈٹ ریفرنس ایجنسیز کے پاس موجود تفصیلات تک رسائی کا حق بھی مل سکتاہے۔آپ کی جانب سے درخواست پر SBL متعلقہ ایجنسیز کی تفصیلات بھی فراہم کرے گا۔


آپ سے رابطہ

آپ اپنے ٹیلی فون نمبر، فیکس نمبر ، ڈاک، ای میل ایڈریس اور اسی طرح کی تفصیلات فراہم کرنے سے ،اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ SBLان طریقوں کے ذریعے SBLپروڈکٹس اور سروسز کے بارے میں آپ کو مطلع رکھنے یا کسی اور وجہ سے آپ سے رابطہ کرسکتا ہے۔ اگر آپSBLپروڈکٹس اور سروسز سے مطلع نہیں رہنا چاہتے تو بذریعہ ای میل SBLسے رابطہ کریں۔

SBLموجودہ ڈیٹا پروٹیکشن اور پرائیویسی اسٹیٹمنٹ میں کسی بھی وقت ترمیم کا حق محفوظ رکھتا ہے اور ایسی ترامیم کی اطلاع اس ویب سائٹ پر مہیا کرے گا۔ یہ پرائیویسی اسٹیٹمنٹ SBLپر کوئی ارادہ یا معاہدہ جاتی حقوق یا کوئی دیگر قانونی حق عائد نہیں کرتی ، نہ ہی کسی پارٹی کے حوالے سے یا کسی پارٹی کی طرف سے کوئی ذمہ داری لاگوکرتی ہے۔