شریعہ بورڈ
شریعہ بورڈکا تعارف
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ریگولیشن کے مطابق، سونیری مستقیم اسلامی بینکنگ کیلئے شریعہ بورڈ قائم کیا گیا جو
27 اکتوبر 2015 سے مؤثر ہے۔
شریعہ بورڈ پانچ قابل اعتماد علمائے کرام پر مشتمل ہے جن میں مفتی احسان وقار احمد (شریعہ بورڈ کے چیئرمین)، مفتی بلال احمد قاضی (رکن شریعہ بورڈ )، مفتی سید عابد شاہ (رکن شریعہ بورڈ )، مفتی سمیع اللہ (رکن شریعہ بورڈ) اور مفتی محمد زاہد (ریزیڈنٹ شریعہ بوررڈ ممبر- RSBM) شامل ہیں۔
مفتی احسان وقار احمد(شریعہ بورڈ کے چیئرمین)
مفتی احسان اسلامک فنانس، بزنس مینجمنٹ اور آپریشن، پروجیکٹ مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن میں متنوع کراس فنکشنل مینجمنٹ کا دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کے پاس افراد اور پروجیکٹ مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ بینکوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینئر انتظامیہ، ریگولیٹرز، آڈیٹرز اور قانونی مشیروں کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔
الحمدللہ انہیں ورلڈ بینک-آئی ایف سی، نیشنل بینک آف پاکستان، اے بی ایل، سونیری بینک، این اے ایف اے، عسکری جنرل انشورنس کمپنی تکافل ونڈو(AGICO)، ایمریٹس گلوبل اسلامک بینک ( موجودہ البرکہ بینک پاکستان)، یو بی ایل، یسار لمیٹڈ -متحدہ عرب امارات اور برطانیہ،منہاج ایڈوائزری -متحدہ عرب امارات اور ،عارف حبیب جیسے اداروں کے ساتھ اسلامک فنانشل انڈسٹری کیلئے خدمات انجام دیتے ہوئے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے۔انہوں نے پاکستان کے سب سے بڑے صکوک نیلم جہلم ہائیڈرو پاورکیلئے سو ارب کے صکوک کے ساتھ کئی صکوک،جیسے فاطمہ فرٹیلائزر، فوجی فرٹیلائزر، ستارہ انرجی، ستارہ پر آکسائیڈ اور آئی بی ایل تشکیل دئیے۔
انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) میں اسلامی مالیاتی اداروں کیلئے اکاؤنٹنگ اور آڈیٹنگ کے معیارات کی تشکیل کیلئے بنائی گئی ٹیکنیکل کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) میں ایس اے ایف کے رکن کی حیثیت سے، انہوں نے اسلامی بینکوں سے متعلقہ مسائل بشمول ہاؤسنگ فنانس، تورق، کموڈیٹی مرابحہ ، ٹریژری، ٹریڈفنانس ، زرعی مالیاتی مصنوعات اور شرکت الملک کیلئے شرعی معیار کی تشکیل پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ فعال انداز میں کام کیا ہے۔
ESAAC میں، انہیں ورلڈ بینک-آئی ایف سی کے اسلامک ری مورگیج فنانس کی تیاری کے پروجیکٹ پر کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے SECP کی انشورنس ڈویژن کی ٹیم کے ساتھ تکافل رولز 2012 پر بھی کام کیا۔
ان کے پاس اسلامی بینکاری کیلئے ضروری مذہبی اور جدید دونوں طرح کی تعلیم موجود ہے۔فن گفتگو میں مہارت کے ساتھ ساتھ وہ کئی زبانوں سے واقفیت بھی رکھتے ہیں۔انہوں نے گریجویشن اورپھر فنانس میں بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز(MBA) اوراکنامکس میں ایم اے بالترتیب آئی او بی ایم (IBoM) اور جامعہ کراچی سے کیا۔انہوں نے روایتی اسلامی تعلیم بھی مکمل کی اور اسلامک اسٹڈیز میں ایم اے کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ممتاز اسلامی اسکول جامعۃالرشید سے اسلامی فقہ میں (پی جی ڈی مفتی) اسپیشلائزیشن بھی کی۔ انہوں نے لاء اینڈ لیجسلیشن (LLB) بھی کیا ہے۔یہ منفرد تعلیمی امتزاج انہیں جدید بینکنگ کے طریقوں کو سمجھنے، موازنہ کرنے اور شرعی اصولوں سے ہم آہنگ کرنے میں دوسروں سے نمایاں کرتا ہے۔
اس کے علاوہ، وہ سی بی ایم، آئی بی اے اور کے یو بی ایس جیسے مشہور بزنس اسکولوں میں اسلامک بینکنگ، کیپٹل مارکیٹس، مشتقات، تکافل اور رسک مینجمنٹ کے کورسز اور سیشنز بھی کرواتے ہیں۔
مفتی بلال احمد قاضی(رکن شریعہ بورڈ )
بلال احمد قاضی نے جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن سے 2003 میں شہادۃ العالمیہ (ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان سے عربی اور اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرز کی تسلیم شدہ ڈگری) کیا ہے۔ پھر جامعہ دارالعلوم کراچی سے اسلامی فقہ میں اپنی اسپیشلائزیشن مکمل کی۔ انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(IBA) کراچی،پاکستان سے ایم بی اے بھی کیا ہے۔
سونیری بینک لمیٹڈ اسلامک بینکنگ میں شامل ہونے سے پہلے وہ میزان بینک لمیٹڈ میں بطور شریعہ اسکالرامورانجام دیتے رھے۔ وہ NAFA اسلامک میوچل فنڈز کے شرعی مشیر اور البرکہ بینک کے شریعہ بورڈ کے رکن بھی رھے۔ وہ اس وقت سونیری بینک اسلامی بینکنگ اور سمٹ بینک کے شریعہ بورڈ کے رکن ہیں۔ وہ شاہین اور ٹی پی ایل لائف ونڈو تکافل آپریشنز سے بھی بطور شرعی مشیر وابستہ ہیں۔
مفتی محمد زاہد(ریزیڈنٹ شریعہ بورڈ ممبر-آر ایس بی ایم)
مفتی محمد زاہد نے اپنے تعلیمی کیریئر میں شاندار ریکارڈ کے ساتھ اسلامی فقہ میں اپنی تعلیم مکمل کی اور متعدد ایوارڈ جیتے۔ انہوں نے جامعہ دارالعلوم کراچی سے 2005 میں شہادۃ العالمیہ (ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان سے عربی اور اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرز کی تسلیم شدہ ڈگری) کیا۔ پھر انہوں نے اسی ادارہ یعنی جامعہ دارالعلوم کراچی سے 2008 میں اسلامی فقہ (تخصص فی الا فتاء) میں اپنی اسپیشلائزیشن مکمل کی۔ فی الحال، وہ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ قرآن وسنت سے اسلامیات میں ایم فل کر رہے ہیں۔
سونیری بینک لمیٹڈ اسلامی بینکنگ میں شمولیت سے قبل 2008 سے اکتوبر 2016 تک انہوں نے پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کیلئے شریعہ کمپلائنس کے سربراہ کے طور پر کام کیا۔ وہ ستمبر 2018 تک پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے شریعہ بورڈ کے رکن رہے ہیں۔
مفتی محمد زاہد انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) اور الایمان اینڈ الحکمۃ انسٹیٹیوٹ، کراچی میں جُزوقتی پروفیسر ہیں۔ان کی بنیادی توجہ جدید دور سے متعلقہ مسائل کے اسلامی حل پیش کرنے پر ہے، اور وہ جدید دنیا کو شرعی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ وہ مختلف فورمز پر اسلامی مالیات، تکافل اور رسک مینجمنٹ کی تربیت فراہم کرتے ہیں۔ساتھ ہی وہ سونیری بینک، اسلامی بینکنگ میں ریزیڈنٹ شریعہ بورڈ ممبر (RSBM) اور ٹی پی ایل لائف اینڈ شاہین، ونڈو تکافل آپریشنز میں شریعہ بورڈ کے رکن کے طور پر ذمہ دار یاں نبھا رہے ہیں ۔
مفتی سید عابد شاہ (رکن شریعہ بورڈ)
مفتی سید عابد شاہ ایک معروف شریعہ اسکالر اور محقق ہیں، اسلامی قانون کے تمام پہلوؤں سے بخوبی واقف ہیں، اسلامی فقہ اور اسلامی فنانس میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے جامعہ دارالعلوم کراچی سے شہادۃ العالمیہ (ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان سے عربی اور اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرز کی تسلیم شدہ ڈگری) اورتخصص فی الا فتاء (اسلامی فقہ میں اسپیشلائزیشن) کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس وقت وہ کراچی یونیورسٹی سے ایم فل کر رہے ہیں۔
وہ جامعۃ الرشید کراچی سے دارالافتاء کے سینئر مفتی اور فقہ المعا ملا ت کے شعبہ میں لیکچرار کے طور پر وابستہ ہیں۔ وہ کئی سالوں سے اسلامک اسٹڈیز اور فقہ و فتویٰ پڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف موضوعات پر تحقیقی کام کیا ہے جن میں اسلام میں معاشی فکر، جدید معاشیات، اسلامی بینکاری اور مالیات اور حلال فوڈ کے معیارات شامل ہیں۔ ان کے تحقیقی مقالات میں مجلۃ الاحکام العدلیہ (عثمانی قانون برائے معاشیات) کی روشنی میں اسلامی تجارت اور کاروباری قوانین، مفتی محمد تقی عثمانی کی زیر سرپرستی اسلام میں زر کی خریدوفروخت، اور حلال وحرام سے متعلق بنیادی اسلامی قوانین / اصول شامل ہیں۔
مفتی سمیع اللہ (رکن شریعہ بورڈ)
مفتی سمیع اللہ نے جامعہ دارالعلوم کراچی سے شہادۃ العالمیہ (عربی اور اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹر ڈگری) اورجامعتہ الرشید سے الفقہ المعاملات (اسلامی تجارتی قانون) میں اسپیشلائزیشن (تخصص فی الا فتاء) کی ہے ۔ انہوں نے جامعہ کراچی سے فنانس میں ایم بی اے کیا اور اس وقت انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) کراچی سے اسلامک بینکنگ اور فنانس میں ایم ایس کر رہے ہیں۔
ان کے پاس اسلامی بینکاری کا تقریباً پانچ سال اور تحقیق اور فتاویٰ کے اجراء کا تقریباً آٹھ سال کا تجربہ ہے۔ انہوں نے تجارت، بینکنگ، فنانس، وراثت وغیرہ سے متعلقہ سو سے زائد فتاوی مرتب کئے ہیں۔انہوں نے اسلامی بینکاری کے کئی عملی مسائل پر شرعی نقطہ نظر سے جامع تحقیق بھی کی ہے۔
شریعہ کمپلائنس کے عملے سے رابطہ کی تفصیلات
جناب راحیل بھاگر۔ ہیڈ شریعہ کمپلائنس
رابطہ نمبر ۔+92-21-36312253
ای میل: [email protected]