انسانی وسائل

کیرئیرز

سونیری بینک کا ہیومن ریسورس کمپنی سے سب سے قیمتی اثاثے کے انتظام میں ہمیشہ بہتری لانے کی کوششوں میں سر گرمِ عمل رہتا ہے اور ہمارا یہ قیمتی اثاثہ ہمارے لوگ ہیں۔ہم ملک بھر سے بہترین لوگوں کا انتخاب کرنے، انہیں پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتے ہوئے تجربہ کار بینکرز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ سونیری بینک میں ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کا سب سے اہم کام ان حکمتِ عملیوں اور طریقہ کار کا نفاذ کرنا ہے جن پر ہمارے ملازمین کو عمل پیرا کرنا ہوتا ہے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ میں ایسی خوبیاں موجود ہیں جو آپ کو پیشہ ورانہ افراد کی فیملی کا حصہ بنا سکتی ہیں تو ہمارے آن لائن پورٹل کے ذریعے سونیری بینک میں ملازمت کے لیے اپلائی کریں۔

سونیری بینک لمیٹڈ میں مندرجہ ذیل اسامیوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔

فی الوقت ہمارے ادارے میں کوئی اسامی خالی نہیں ہے۔

SBLمیں ملازمت:

ہمارے لوگ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،اس میں ہمارے ملازمین اور کسٹمرز دونوں ہی شامل ہیں۔ کسٹمرز پر توجہ مرکوز رکھنے کی حکمتِ عملی ہمیں شراکت داری، ہم آہنگی کے فروغ اور بہتر نتائج کے حصول میں مدد دیتی ہے۔ ہم اپنے ملازمین کی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے پر عزم ہیں اور اس مقصد کے لیے ہم نے ملازمین کے مفاد میں پالیسیاں اور حکمتِ عملیاں مرتب کر رکھی ہیں جن کا کامیابی سے اطلاق بھی کیا جاتا ہے۔

سونیری بینک بلا صنفی تضاد ملازمت کے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے۔ہم اپنے تمام ملازمین کے لیے متواتر سیکھنے، ترقی کے مواقع مہیا کرنے، مسابقتی رجحان کو فروغ دینے اور کام کے صحت مند ماحول کو تشکیل دینے پر یقین رکھتے ہیں۔

ہمارے ملازمین متفرق رنگ و نسل سے تعلق رکھتے ہیں اور سونیری بینک میں اسے نہایت اہمیت بھی حاصل ہے۔ اسی لیے ہمار مقصد سونیری بینک میں کام کے ایسے ماحول کی تشکیل ہے جس میں سب ہم جل کر انفرادی اور اجتماعی ترقی کے لیے بر سرِ پیکار ہوں۔

ہم پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں توازن رکھنے پر یقین رکھتے ہیں اسی لیے ہم اپنے ملازمین کی ذاتی ضروریات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ہماری اولین ترجیح کام کے ایسے ماحول کی تشکیل و فروغ ہے جہاں لوگ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کام سے مکمل مطمین ہوں ، وہ کسٹمرز کو بہترین انداز میں خدمات مہیا کریں جس سے خود وہ، کسٹمرز، بینک اور معاشرہ ترقی کی منازل طے کرے۔

لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ

ہم سونیری بینک میں منظم طریقے سے اپنے اسٹاف کی معلومات اور صلاحیتوں میں بھرپور اضافے کے لیے متواتر کوششیں جاری رکھتے ہیں۔
ہماری لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیم ہمارے اسٹاف کو بہترین ٹریننگ فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے تا کہ وہ تمام صلاحیتوں سے لیس ہو کر جدید دور میں کسٹمرز کی بدلتی ضروریات کو پورا کر سکیں۔
ہمارے اسٹاف کی مسلسل ٹریننگ ان کی اہلیت میں اضافہ کرتی ہے جس سے مجموعی طور پر آرگنائزیشن کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔

ہم سے رابطہ کریں

مزید معلومات و راہنمائی کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔
ٹیلی فون نمبر: 021-111-567-890
ای میل: [email protected]
پتہ :ہیومن ریسورس 9thفلور، PNSCبلڈنگ، ایم ٹی خان روڈ،کراچی۔