ہوم ریمیٹینس ۔سونیری محنت وصول
تعارف
سونیری بینک لمیٹڈ (SBL)نے Pakistan Remittance Initiative (PRI) (جو کہ اسٹیٹ بینک ، منسٹری آف فنانس اور منسٹری آف اوور سیز پاکستانی ، پاکستان کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے ) کی ہدایات کے تحت جولائی2012 سے ہوم ریمیٹنس پیمنٹس کی ادائیگیوں کے اقدام کا آغاز شروع کیا تھا۔
محنت وصول پروڈکٹس
غیرمعمولی کسٹمر سپورٹ اور سروس ڈلیوری اسٹینڈرڈز کے ساتھ نہایت قلیل مدت میں، سونیری بینک، ہو م ریمیٹینس بزنس میں مثبت کردار ادا کرنے میں کامیاب رہاہے۔سونیری بینک نے ہوم ریمیٹینس بزنس کی کامیابی کو دیکھتے ہوے اپنے ہوم ریمیٹینس بزنس کو ’’سونیری محنت وصول ریمیٹینس ‘‘ کے نام سے منسوب کیا ۔ سونیری بینک اب تک بیرون ملک میں مندرجہ ذیل ایکسچینج کمپنیز کے ساتھ معاہدہ کرچکاہے۔
سونیری محنت وصول سے اب آپ کوملک بھر میں 285 سے زائد سونیری برانچز کے ذریعے آسانی کے ساتھ منی گرام (200 ممالک اور علاقوں میں 350,000+ ایجنٹس کی موجودگی کے ساتھ) ، Riaمنی ٹرانسفر(134 ممالک اور 243,000+ ایجنٹس کی موجودگی کے ساتھ)،
Al Ansari Exchange/World Wide Cash Express منی ٹرانسفر(دنیا بھر میں 100,000 سے زائد ایجنٹس کے ساتھ)،وال اسٹریٹ فنانس (کینیڈا) ، گولڈن منی ٹرانسفر (USA) الپائن ایکسچینج (USA) اور سمال ورلڈ (لندن) کے ذریعے، بھیجی گئی رقوم وصول کر سکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں پر کلک کریں۔
رابطہ کریں
کمشنر برائے شکایات:
حافظ احسان احمد کھوکھر | |
---|---|
سینئر قانونی مشیر/رجسٹرڈ شکایات کمشنر برائے اوورسیز پاکستانی ، آفس برائے وفاقی محتسب | |
ویب سائٹ | www.ombudsman.gov.pk |
ای میل | [email protected] |
[email protected] | |
لینڈ لائن نمبر: | 0092-51-9217243 |
فیکس: | 0092-51-9217256 |
موبائل نمبر: | 0092-300-8487161 |
ایڈریس: | وفاقی محتسب سیکریٹریٹ ،36-Constitution Avenue،G-5/2،اسلام آباد، پاکستان |
فوائد
- فوری: صرف*10 منٹ میں آپکی باہر سے بھیجی گئی رقوم پاکستان میں جہاں چاہیں حاصل کریں
- محفوظ: ہر ٹرانزیکشن نہایت محفوظ حفاظتی اقدامات کے تحت انجام دی جاتی ہے تا کہ درست فرد تک رقم کی ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
- سب کے لیے دستیاب: آپ کو بینک اکاؤنٹ یا کریڈٹ کارڈ کی ضرورت نہیں ہے۔
- آسان: رقم وصول کرنے کے لیے آپ کو اپنی اصلی شناختی دستاویز اور PIN Numberکے ہمراہ قریبی سونیری بینک برانچ تشریف لانا ہو گا۔
* وصولی کے کاروباری گھنٹوں سے مشروط
رقم حاصل کرنے کے لیے:
- رقم بھیجنے والے سے اپنا ٹرانسیکشن پن حاصل کریں۔
- قریبی سونیری بینک برانچ تشریف لائیں۔
- اپنا ٹرانزیکشن PINنمبراور تصویری شناختی دستاویز فراہم کریں۔
- رقم اسی وقت آپ کو مہیا کر دی جائے گی۔
سونیری میں، آپ صرف بیرونِ ملک سے بھیجی رقوم ہی وصول کر سکتے ہیں۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
1۔سونیری بینک میں ہوم ریمیٹنس کے لیے کتنی کمپنیاں (بمعہ اس ملک کا نام جہاں سے ان کا آغاز ہوا)درج کردہ ہیں؟
سونیری بینک فی الوقت منی گرام انٹر نیشنل، Ria منی ٹرانسفر ، ایکسپریس منی ، کیش ایکسپریس ، ٹرانس فاسٹ ، اسمال ورلڈ اور دیگر ایکسچینج کمپنیز سے رقم وصول کرتا ہے۔
2۔ہوم ریمیٹنس کے چارجز کتنے ہیں؟ کیا سونیری بینک اس سلسلے میں کوئی فیس چارج کرتا ہے؟
کوئی چارجز نہیں ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق ، رقم وصول کرنے والا رقم وصولی کے لیے کسی قسم کی کوئی ادائیگی نہیں کرے گا۔
سونیری بینک بیرونِ ملک سے موصول پوری رقم ادا کرے گا۔
3۔ بیرونِ ملک سے بھیجی گئی رقم کادرکار وقت کتنا ہے؟
جیسے ہی رقم بیرونِ ملک سے وصول ہوتی ہے، وصول کنندہ والے کے لیے پاکستان میں موجود ہماری کسی بھی سونیری بینک برانچ میں دستیاب ہوتی ہے۔
رقم بینکنگ اوقات میں با آسانی وصول کی جا سکتی ہے۔
4۔کیا ہوم ریمیٹنس کی سہولت حاصل کرنے کے لیے سونیری بینک میں اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے؟
سونیری بینک میں اکاؤنٹ بہونا لازمی نہیں ہے، رقم حاصل کرنے والا بذاتِ خود سونیری بینک کی کسی بھی برانچ کا دورہ کر کے رقم حاصل کرسکتا ہے۔
شناخت کی غرض سے اسے اپنے ہمراہ CNICیا پاسپورٹ لازمی لانا چاہئے۔
5۔سونیری بینک سے جاری ہونے والی ہوم ریمیٹنس میں کون کون سی کرنسیاں شامل ہیں؟
ہوم ریمیٹنس صرف پاکستانی روپے میں ادا کی جاتی ہیں۔
6۔ہوم ریمیٹنس کے ذریعے فارن کرنسی کون دے سکتا ہے؟
ہوم ریمیٹنس صرف پاکستانی روپے میں ادا کی جاتی ہیں۔
7۔ریمیٹنس کے حصول کے لیے کونسی ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہے؟
وصول کنندہ کے لیے لازمی ہے کہ اس کے پاس حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ قانونی شناختی دستاویز جیسے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ہونی چاہئے۔
8۔اگر کوئی وصول کنندہ اپنی ریمیٹنس سونیری بینک سے وصول نہیں کرتا تو ایسی صورتحال میں بینک کتنی مدت تک رقم اپنے پاس رکھے گا؟
اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ مدت کی کوئی قید نہیں ہے، رقم وصول نہ کرنے کی صورت میں رقم بینک کے پاس رہے گی جب تک کہ بھیجنے والی کمپنی اس کی منسوخی اور دوبارہ واپسی کی درخواست نہ کرے۔
9۔کیا سونیری بینک ہوم ریمیٹنس کے بدلے فارن کرنسیDDجاری کرتا ہے؟
فیس ہوم ریمیٹنس صرف نقد پاکستانی روپے میں ہی ادا کی جاتی ہے۔
آن لائن ریمیٹینس
کورونا وائرس (COVID-19)کے دنیا بھر میں پھیلاؤاور موجودہ حالات کے پیش نظر برائے مہربانی احتیاط کریں اور اپنے پیاروں کو رقم کی ترسیل کیلئے موبائل ایپ،کریڈٹ /ڈیبٹ کارڈاور دیگر آن لائن طریقہ کار کے استعمال سے آگاہ کریں اور اپنے گھروں میں محفوظ رہیں۔