صحتِ عامہ
سونیری بینک ملک بھر میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کی ترقی کے لیے بلا امتیاز اور بلا تفریق کوششیں کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
آغاخان یونیورسٹی
سونیری بینک کی جانب سے نہایت فراغ دلی کے ساتھ معاونت فراہم کرنے کے سبب آغا خان یونیورسٹی میں نومولود بچوں کی انتہائی نگہداشت کے یونٹ اور بچوں کی انتہائی نگہداشت کے یونٹ کے شعبوں میں توسیع کے منصوبے تین سالہ مدت کے دوران بخوبی پایہ تکمیل کو پہنچے۔پاکستان میںآغا خان یونیورسٹی اسپتال بہترین اور جامع علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ مالی حیثیت سے قطع نظر تمام سہولیات اور طریقہ علاج ملک بھر کے تمام شہریوں کے لیے دستیاب ہیں۔ اس رفاہی نقطہ نظر کے ساتھ، سونیری بینک ملک کی سماجی و اقتصادی اقدار کو بہتر بنانے اور ادارے کے توسیعی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال اور ریسرچ سینٹر
ایسے ضرورتمند اور نادار مریضوں کی مالی امداد کے لیے عطیہ ادا کیا گیا جو کینسر جیسے موذی مرض کے علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے، شوکت خانم اسپتال گزشتہ 17سالوں سے اپنے75فیصد سے زیادہ مریضوں کو کینسر کے علاج میں مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔