کیش منیجمنٹ

ہم سونیری بینک میں آپ کی کیش مینجمنٹ کی تمام ضروریات کو ایک چھت تلے پوری کرنے کے لیے پروڈکٹس کی وسیع ورائٹی فراہم کرتے ہیں تا کہ آپ کی وصولیابیاں اور ادائیگیاں نہایت مستعدی سے انجام دی جائیں۔

بینک آپ کی کیش فلو پوزیشن کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کے لیے کلیکشن پروڈکٹس کی وسیع رینج پیش کرتا ہے جس میں چیک کلیکشن، کیش کلیکشن اور الیکٹرونک کلیکشن شامل ہیں۔ہمارے ملک گیر برانچ نیٹ ورک اور اسپیشلائزڈ MIS نظام کی بدولت، ہم وصولیوں کو تیزی اورمستعدی سے نقدی میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

سونیری بینک کی طرف سے آپ کی مرضی کے مطابق پیش کی گئی ادائیگی کی سہولیات میں بنیادی طور پر تمام مقررہ سطحوں پر موثر جانچ پرکھ اور کنٹرول کے ساتھ سپلائیرز کو ادائیگی کے لیے چیکس کے بھاری رقوم کی تقسیم مع انٹرنیٹ پر مبنی چیک لکھنے کی سہولت اور مرکزی مقام پر پرنٹنگ شامل ہے۔ ایک منفرد خصوصیت کے طور پر ہمارا بینک فنڈز ٹائم کے پابند ٹرانزیکشن اور مینول پروسیسنگ کے لیے درکار وقت کی بچت یقینی بنانے کے لیے انٹرنیٹ کے ذریعے کلائنٹس کی RTGSکی درخواستوں سے عہدہ برآہونے کے لیے پوری طرح لیس ہے۔

ہماری کیش مینجمنٹ ٹیم اعلیٰ معیار کی ذہانت والی افرادی قوت اور ٹیکنالوجیکل انفرااسٹرکچرز میں بھاری انویسٹمنٹ کے ذریعے پروڈکٹ ڈیولپمنٹ کا عمل مسلسل جاری رکھنے کے لیے پُر عزم ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ SBLکی کیش مینجمنٹ ٹیم ہمارے قابلِ قدر کسٹمرز کو فیصلہ کن سبقت دلاسکے۔

Soneri [email protected] پر لاگ آن ہونے کے لیے یہاں کلک کریں.

Read More