اے ٹی ایم /سونیری ڈیبٹ ماسٹر کارڈ

تعارف

سونیری ڈیبٹ ماسٹر کارڈ آپ کو ملک بھر میں خریداری اور ادائیگی کرنے کا الجھنوں سے پاک تجربہ پیش کرتاہے۔ سونیری اسٹینڈرڈ، گولڈ اور گولڈ پریمیئر کارڈ ہولڈر کی حیثیت سے آپ بے مثال مواقع اور فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

فوائد

  • کیش ساتھ رکھنے سے زیادہ محفوظ
  • ملکی اور بین الاقوامی سطح ماسٹر کارڈ سائنز کی حامل27ملین آؤٹ لیٹس پر طعام، خریداری، سفر اور دیگر بلز کی ادائیگی کریں
  • دنیا بھر میں سائن کے حامل 1.7ملین سے زائد ATMsپر کیش نکالنے کی سہولت
  • پاکستان بھرمیں 1 Linkاے ٹی ایم1 Link ATM (ون لنک) and Mnet ATM (ایم نیٹ ) نیٹ ورکس پرکیش نکالنے کی آسانی
  • یک ہی کارڈ کے ذریعے متعدد اکاؤنٹس تک رسائی
  • رقم کی منیجمنٹ آسان بنائے
  • 24/7آٹومیٹڈ ٹیلیفون بینکنگ
  • 24/7کال سینٹر فیسیلیٹی
  • شریک 1 Link1 Link ATM (ون لنک) Mnet ATMممبر بینکوں کے درمیان فنڈ ٹرانسفر کی سہولت
  • خرچ کرنے پر پُرکشش انعامات
  • انٹرنیٹ بینکنگ
  • یوفون استعمال کرنے والوں کے لیے موبائل بینکنگ اور GSMکے لیے موبائل بینکنگ
  • انٹرنیٹ پر خریداری
  • ایس ایم ایس الرٹ سروس

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

کون درخواست دینے کے اہل ہیں؟

سونیری ڈیبٹ ماسٹر کارڈ کے لیے معیار اہلیت درج ذیل ہے :

  • بینک میں پاکستانی روپی چیکنگ اکاؤنٹس رکھنے والے افراد
  • دونوں میں کوئی یا بقید حیات کی آپریٹنگ ہدایات کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ ہولڈرز
  • واحد مالک جسے فرم کی طرف سے اختیار دیا گیا ہوکمپنی کے لیٹر ہیڈ پر 100روپے کے اسٹامپ پیپر پر سونیری ڈیبٹ ماسٹر کارڈ کے لیے درخواست دے سکتاہے(ADC Opsسے رجوع کریں۔
  • سونیری بینک کا اکاؤنٹ ہولڈر لازم پاکستان میں مقیم ہو۔ غیرمقیم اکاؤنٹ ہولڈر سونیری ڈیبٹ ماسٹر کارڈ رکھنے کے اہل نہیں ہیں۔

سونیری ڈیبٹ ماسٹر کارڈ درخواست فارم کے لیے کیا لازمی تقاضے ہیں؟

ڈیبٹ کارڈ کی درخواست درج ذیل لازمی شعبوں میں کارآمد معلومات کی دستیابی سے مشروط ہے:

  • /CNIC/NICOP/POC پاسپورٹ (ADC آپریشنز سے چیک کریں) ’’،صرف مقیم غیرملکی شہریوں کے لیے )
  • تاریخِ پیدائش
  • والد/سرپرست/شریک حیات کا نام
  • والدہ کا پیدائشی نام
  • کارڈ پر نام

کون سی اکاؤنٹ کیٹیگریز سونیری اسٹینڈرڈ، گولڈ اور گولڈ پریمیئر ڈیبٹ کارڈ کے حصول کی اہل ہیں:?

درج ذیل اکاؤنٹ کیٹیگریز سونیری اسٹینڈرڈ، گولڈ اور گولڈ پریمیئر ڈیبٹ کارڈ کے حصول کی اہل ہیں:

  • PLS سیونگز
  • سونیری سیونگز
  • بیسک بینکنگ
  • کرنٹ اکاؤنٹ
  • اختیار کرنٹ اکاؤنٹ
  • سونیری سہارا اکاؤنٹ

کون سی اکاؤنٹ کیٹیگریز سونیری ڈیبٹ ماسٹرکارڈ کے حصول کی اہل نہیں ہیں؟

درج ذیل اکاؤنٹ کیٹیگریز سونیری ڈیبٹ ماسٹر کارڈ کے حصول کی اہل نہیں ہیں:

  • کوئی نان پرسنل اکاؤنٹ یعنی کمپنیز، ادارے، ٹرسٹ اکاؤنٹ ، حکومتی اکاؤنٹ اور کلیکشن اکاؤنٹ وغیرہ ماسوائے واحد ملکیتی اکاؤنٹس
  • جوائنٹ آپریشنز والے کسٹمر اکاؤنٹس
  • معطل، استعمال نہ ہونے والے، بلاک شدہ یا پابندی کا شکار اکاؤنٹس
  • پارٹنرشپ اکاؤنٹس
  • ’’صفر‘‘ بیلنس والا اکاؤنٹ
  • اکاؤنٹس جنہیں چلانے کے لیے انگوٹھے کا نشان/فوٹو درکار ہو۔

سونیری اسٹینڈرڈ، گولڈ اور گولڈ پریمیئر ڈیبٹ کارڈ کی دستیاب حدیں کیا ہیں؟

سونیری اسٹینڈرڈڈیبٹ کارڈ سونیری گولڈ ڈیبٹ کارڈ سونیری پریمیئر گولڈ کارڈ
کیش ودھڈرال روپے 35,000 کیش ودھڈرال روپے 50,000 کیش ودھڈرال روپے 75,000
خریداری (مرچنٹ) روپے 50,000 خریداری (مرچنٹ) روپے 100,000 خریداری (مرچنٹ) روپے 200,000
فنڈ ٹرانسفر روپے 250,000 فنڈ ٹرانسفر روپے 250,000 فنڈ ٹرانسفر روپے 250,000

کیا سونیری ڈیبٹ کارڈ خریداریوں کے لیے قابلِ قبول ہے؟

جی ہاں، آپ انٹر نیٹ پر خریداری (سیشن فون بکنگ آفیسر کے ذریعے ایکٹیویٹ کرانا ہوگا)، شاپنگ، کھانوں، سفر، تفریح، تعطیلات ، پیٹرول اور دیگر سہولیات کے لیے ادائیگی کرسکتے ہیں۔

کیا خریداری کی رقم کی فوری طور پر اکاؤنٹ سے کٹوتی کرلی جاتی ہے؟

جی ہاں خریداری کی رقم کارڈ ہولڈر کے اکاؤنٹ سے فوراً منہا کرلی جاتی ہے۔

کیا میں سونیری ڈیبٹ ماسٹر کارڈ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹس کے درمیان فنڈز ٹرانسفر کرسکتا ہوں؟

جی ہاں ، آپ اپنا سونیری ڈیبٹ ماسٹر کارڈ اے ٹی ایم کے ذریعے استعمال کرکے فنڈ ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔

کیاPOSیا اے ٹی ایم پر ٹرانزیکشنز کی تعداد کی کوئی یومیہ حد ہے ؟

POSیا اے ٹی ایم پر ٹرانزیکشنز کی تعداد کی کوئی یومیہ حدنہیں ہے

کیامیں سونیری ڈیبٹ ماسٹر کارڈ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹس کے درمیان فنڈز ٹرانسفر کرسکتاہوں؟

جی ہاں ، آپ اے ٹی ایم اور انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹس کے درمیان فنڈز ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔

کیا میں سونیری ڈیبٹ ماسٹر کارڈ کے ذریعے کسی کوبھی فنڈز ٹرانسفر کرسکتاہوں؟

جی ہاں آپ اے ٹی ایم اور انٹر نیٹ بینکنگ (صرف 1-Linkممبر بینک اکاؤنٹس) کے ذریعے فنڈز ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔ ۔