جناب نور الدین فیراستہ

نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر

جناب نور الدین فیراستہ بینک کے کفیل ڈائریکٹر ہیں۔ وہ روپالی پولی ایسٹر لمیٹڈ، روپافِل لمیٹڈ،روپالی نائیلون (پرائیویٹ)لمیٹڈ اور روپافِل پاور جنریشن(پرائیویٹ) لمیٹڈ میں اپنے کاروبار کا انتظام سنبھالے ہوئے ہیں اور بحیثیت چیئر مین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسرکے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے ۱۹۸۶میں متحدہ ریاست ہائے امریکہ سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد گروپ بزنس میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے متعدد بین الاقوامی اور ملکی سطح پر منعقد ہونے والے سیمینارز میں بھی حصہ لیا جو صنعتی ترقی،مارکیٹنگ حکمتِ عملی ،قوانین اور ٹیکسیشن سے متعلق تھے۔
وہ پاکستان کے معروف صنعت کار ہیں جو پولی ایسٹر اسٹیپل اور پولی ایسٹر یارن کی تیاری ،تجارت اور بینکنگ کیلئے مارکیٹنگ میں اپنی کاروباری دلچسپی رکھتے ہیں وہ اس صنعت کی فعال سرگرمیوں جیساکہ مارکیٹنگ ، فنانس،مینو فیکچرنگ،پلانٹ آپریشن اور قانونی اور کارپوریٹ مینجمنٹ کے انتظام میں۳۰سال سے زائد متنوع تجربہ رکھتے ہیں۔
وہ بورڈ کی کریڈٹ کمیٹی کے چیئر مین اور آڈٹ کمیٹی کے ممبر ہیں۔