جناب محمد راشد ظاہر

نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر

جناب محمد راشد ظاہر۲۰۱۱سے بینک بورڈ کے نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیں اور بورڈ کی آڈٹ اور کریڈٹ کمیٹی کے ممبر ہیں۔
 
ان کے بینکنگ تجربے کی شروعات ۱۹۶۸سے ہوتی ہے۔۱۹۹۱ سے۲۰۱۱تک وہ سعودی پاک انڈسٹریل اور ایگریکلچرل انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر/چیف ایگزیکٹیو رہے ۔ وہ سعودی پاک کمرشل بینک لمیٹڈ (موجودہ سلک بینک لمیٹڈ)سعودی پاک رئیل اسٹیٹ لمیٹڈ،سعودی پاک انشورنس کمپنی لمیٹڈ،سعودی پاک لیزنگ کمپنی لمیٹڈ، اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج(گارنٹی) لمیٹڈ اور اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک،جدّہ کے ممبر ممالک میں ایسوسی ایشن آف ڈیویلپمنٹ فنانس انسٹیٹیو شنز(ADFIMI)کے بورڈ چیئر مین رہے۔وہ۱۹۷۸ میںپبلک سیکٹر اینٹر پرائزز کی تنظیم۔نو کیلئے صدر پاکستان کی جانب سے بنائی گئی اطلاقی کمیٹی سے بھی وابستہ رہے ۔جناب ظاہرJCR-VISکریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ کے مشیر بھی ہیں۔انہوں نے ایک کتاب، لیگیسی آف اے منیجربھی لکھی ہے۔
 
انہوں نے ۱۹۶۸میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ،کراچی سے ایم بی اے کیا ۔وہ مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے منعقد کردہ پروگرامز برائے اسلامائیزیشن آف اکانومی ،ایڈوانسڈ مینجمنٹ برائے سینئر ایگزیکٹیو ز،لیز فنانسنگ اور انڈسٹریل پروجیکٹس میں بھی شرکت کرچکے ہیں ۔۲۰۱۵میں انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کے زیرانتظام’’ انسٹیٹیوٹ آف ڈائریکٹرز،یوکے کا پیش کردہ ’’ایکسیلریٹڈسرٹیفیکٹ اِن کمپنی ڈائریکشن۔انٹرنیشنل ‘‘کاایک ہفتے کا کورس بھی کیا ۔