محترمہ نوین سلیم مرچنٹ

خود مختار ڈائریکٹر

محترمہ نوین سلیم مرچنٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈوکیٹ ہیں اور قانونی شعبے میں پچیس سال سے زائد تجربے کے ساتھ مرچنٹ لاء ایسوسی ایٹس میں سینئر پارٹنرکی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔انہوں نے بین الاقوامی سطح پر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن(ورلڈ بینک گروپ کی ممبر)جیسے ادارے کے ساتھ ADR ایکسپرٹ کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ(MENA)میں تنازعات کے حل کے مؤثر نظام کے قیام کیلئے کامیابی سے کام کیا ہے۔انہوں نے ایس ایم لاء کالج سے بیچلر ز آف لاء اور جامعہ کراچی سے بیچلرز آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ یارک یونیورسٹی، ٹورنٹو سے ثالثی میں ڈپلومہ حاصل کر رکھا ہے اور سینٹر آف ایفیکٹیو ڈسپیوٹ ریزولوشن،برطانیہ (Centre of Effective Dispute Resolution, UK)سے منظور شدہ ثالث اور ماسٹر ٹرینر ہیں۔فی الحال وہ سونیری بینک لمیٹڈ،اوٹسکا پاکستان لمیٹڈ اور ایکسائیڈ پاکستان لمیٹڈ میں خود مختار ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں اور آئی بی اے کی جانب سے سر ٹیفائیڈ ڈائریکٹر ہیں۔وہ کمیونٹی کی سماجی سرگرمیوں بالخصوص الٹر نیٹیو ڈسپیوٹ ریزولوشن (ADR)کے فروغ میں گہری دلچسپی لیتی ہیں اور آئی بی اے کے ڈسپیوٹ ریزولوشن فورم اور انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس (ICC)،پاکستان کے اے ڈی آر کمیشن کی سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔اس سے پہلے وہ آغا خان ہاسپٹل اینڈ میڈیکل کالج فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کی اعزازی سیکریٹری،آغاخان انٹرنیشنل کے مفاہمتی اور ثالثی بورڈ کی ممبر،آغاخان فاؤنڈیشن کی ممبر، آغاخان کاؤنسل پاکستان کی لیگل پورٹ فولیو ممبر،ڈائریکٹر آغاخان ایجوکیشن سروسز پاکستان اور آغاخان پلاننگ اینڈ بلڈنگ سروسز کی ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔