جناب محتشم احمد اشائی

صدر/چیف ایگزیکٹو آفیسر

جناب محتشم احمد اشائی نے یکم اپریل 2020 کو سونیری بینک لمیٹڈ میں بطور پریزیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر شمولیت اختیار کی۔ سونیری بینک میں شمولیت سے قبل وہ MCB اسلامک بینک لمیٹڈ کے پریزیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر تھے۔وہ مقامی اور بین الاقوامی مالیاتی صنعت میں 29 سال سے زیادہ کا مجموعی تجربہ رکھنے والے ایک تجربہ کار بینکر ہیں۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فیڈیلیٹی انویسٹمنٹ بینک انٹرنیشنل سے کیا اور بعدازاں ABN ایمرو بینک میں شمولیت اختیار کی، جہاں وہ ان کے پاکستان، جاپان اور چین کے آپریشنز سے وابستہ رہے۔بعد ازاں، جناب اشائی نے MCB بینک لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی، جہاں انہوں نے 11 سال سے زائد عرصے تک گروپ ہیڈ کارپوریٹ فنانس کی حیثیت سے اور انٹرنیشنل بینکنگ میں خدمات انجام دیں۔ان کے پاس کارپوریٹ بینکنگ، ٹرانزیکشن، اور انویسٹمنٹ بینکنگ کے شعبوں کا وسیع تجربہ ہے۔