جناب محمد آفتاب منظور

صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر/ڈائریکٹر

جناب محمد آفتاب منظور۲۰۱۱سے بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔وہ متنوع بینکنگ میں ۳دہائیوں سے زائد زبردست پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں ۔ماضی میں وہ ۲بڑے بینکوں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رہے اور انہیں ایک زبردست لیڈر شپ فراہم کی ۔انہوں نے بینکنگ مارکیٹ میںمتعلقہ بینکوں کو ایک معروف حیثیت سے مستحکم اور سرفراز کیا۔
 
انہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی،اسلام آباد سے ایم بی اے(MBA)کی ڈگری حاصل کی ۔انہوں نے متعدد ٹریننگ پروگرامز میں حصہ لیا جو ورلڈ بینک واشنگٹن ڈی سی ،ہارورڈ بزنس اسکول اور سلون بزنس اسکول، MITکی جانب سے منعقد کئے گئے۔وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سند یافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔
 
سونیری بینک میں وہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین اور بورڈ کی کریڈٹ اینڈ رسک مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر ہیں