جناب منظور احمد

نان ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر (NIT نامزدگی )

جناب منظور احمدبینک کے بورڈ میں بطور نامزد گی نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ ("NIT”) کے مفاد کی نمائندگی کرتے ہیں۔وہ نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ(NIT) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (COO) ہیں۔ بطور چیف آپریٹنگ آفیسر وہ کامیابی سے آپریشنز اور150بلین روپے سے زائد کے انویسٹمنٹ پورٹ فولیو کا انتظام سنبھال رہے ہیں۔ان کے پاس میوچوئیل فنڈ انڈسٹری کا 32 سال سے زائد کا تجربہ ہے اور NIT میں کئی کلیدی عہدوں پر فائز رہے ہیں جن میں کیپٹل مارکیٹ آپریشنز، انویسٹمنٹ مینجمنٹ، ریسرچ، اور ریگولیٹری اتھارٹیز کے ساتھ رابطہ شامل ہیں۔انہوں نے مئی 2013 سے مئی 2014 اور ستمبر 2017 سے فروری 2019 تک دو بار NIT کے منیجنگ ڈائریکٹر(قائم مقام)کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔انہوں نے ایم بی اے کیا ہے اور D.A.I.B.Pبھی رکھتے ہیں۔ وہ انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے کونسل ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ فی الحال، وہ چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ (CFA) کوالیفیکیشن لیول III میں ہیں۔

جناب منظور احمد کے پاس معیشت کے متنوع شعبوں سے متعلق پاکستان کی مختلف اعلیٰ ترین کمپنیوں کے بورڈز میں خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ ہے۔

جناب احمد نے مشہور بین الاقوامی اداروں مثلاً لندن بزنس اسکول (LBS) یو کے، انسٹیٹیوٹ آف ڈائریکٹرز، لندن اینڈ فنانشل مارکیٹس ورلڈ، نیویارک (USA) کے زیر اہتمام مختلف تربیتی کورسز میں بھی شرکت کی ہے۔

پاکستان کی کئی معروف نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بطور نامزد ڈائریکٹر NIT نمائندگی کرتے ہیں۔ جناب احمد پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سند یافتہ ڈائریکٹر اور ڈیفنس اتھارٹی کنٹری اینڈ گالف کلب کراچی کے رکن بھی ہیں۔

سونیری میں، وہ بورڈ کی ہیومن ریسورس اینڈ ریمونریشن کمیٹی اور بورڈکی رسک اینڈ کمپلائنس کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ وہ بورڈ کی کریڈٹ اور آئی ٹی اینڈ کوسٹ ریشنلائزیشن کمیٹیوں کے رکن بھی ہیں۔