جناب جمیل حسن ہمدانی

خود مختار ڈائریکٹر

جناب ہمدانی بینک کے خودمختار ڈائریکٹر ہیں۔ ان کے پاس1973سے بینکنگ کا وسیع تجربہ ہے اور انہوں نے مختلف غیر ملکی بینکوں کے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے 2016 میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی،لاہور سے اکنامکس میں بیچلرز ڈگری حاصل کی۔ وہ کریڈٹ ایگریکول انڈوسوز (Suisse)،ایس اے کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر ریٹائر ہوئے، جہاں وہ پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، اور نیپال سے متعلق کاموں کی نگرانی کے ذمہ دار تھے۔ اس وقت وہ پاکستان فرانس بزنس الائنس کے چیئرمین/سی ای او ہیں۔ وہ فی الحال بورڈ کی آئی ٹی کمیٹی اور ہیومن ریسورس اینڈ ریمونریشن کمیٹی کے ممبر ہیں۔ وہ بورڈ کی آڈٹ کمیٹی اور بورڈ کے خو د مختار ڈائریکٹرز کی کمیٹی اور بورڈ کی کوسٹ ریشنلائزشن کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔

انہوں نے وقتاً فوقتاً پیشہ ورانہ اداروں، ریگولیٹری اداروں کی طرف سے منعقد کئے جانے والے مختلف بین الاقوامی اور مقامی سیمینارز اور تربیتی کورسز میں شرکت کی ہے۔ وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سند یافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔