جناب انعام الٰہی

خودمختارڈائریکٹر

جناب انعام الٰہی بینک کے بورڈ میں خودمختار ر ڈائیریکٹر ہیں ۔ان کا۴۳سال سے زیادہ کا بینکنگ کا تجربہ ہے اس دوران انہوں نے الائیڈ بینک لمیٹڈ ،نیشنل بینک لمیٹڈ ،پلاٹینم کمرشل بینک لمیٹڈ اور سعودی پاک کمرشل بینک لمیٹڈ میں بطور پریزیڈنٹ اینڈ چیف ایگزیکٹیو آفیسرنمایاں خدمات انجام دیںاور انہیں اسٹریٹیجک لیڈرشپ بھی فراہم کی جس نے انہیںمستعدی ،بہتری اور ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مسائل کے حل کی کمیٹی کے چیئرمین اور انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان (“IBP”)کی فنانس کمیٹی کے چیئر مین کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں ۔اس وقت وہ آئی بی پی (IBP)کی پروویڈنٹ فنڈ اینڈ گریچویٹی فنڈ کمیٹی کے چیئر مین ہیں ۔
 
۱۹۹۴میںانہیں انسٹیٹیوٹ آف بینکرز نے پاکستان کی جانب سے بہترین خدمات اور پاکستان کی بینکنگ میں نمایاں کردار پرگولڈ میڈل سے نوازا ۔وہ انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے رکن بھی ہیں اور مختلف مقامی اور بین الاقوامی سیمینار ز اور ورکشاپس میں شرکت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کے سند یافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں ۔
 
وہ آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین ،رسک مینجمنٹ ،ITکمیٹی ،ہیومن ریسورس اینڈ رمیونیریشن کمیٹی اور بورڈ کے خودمختار ڈائریکٹر زکی کمیٹی کے ممبر بھی ہیں ۔