جناب امین اے فیراستہ

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر /چیف آپریٹنگ آفیسر

جناب امین فیراستہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر/چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں۔ وہ متنوع کمرشل،کارپوریٹ،انویسٹمنٹ،اسپیشل ایسسٹس ،پروجیکٹ فنانس،آئی ٹی اور ایڈ منسٹریشن کے۱۷سالہ تجربہ کے حامل ہیں ۔ بینک کے ساتھ اپنے کیریئر میں انہوں نے مختلف ڈپارٹمنٹس کے سینئر مینجمنٹ کے عہدوں پر کام کیا اور رسک مینجمنٹ اور ریمیڈئیل مینجمنٹ پر خاص توجہ دی۔
 
انہوں نے ۱۹۹۹میںسانتا کلارا یونیورسٹی،یو ایس اے سے بی ایس سی(BSC) فنانس کی ڈگری حاصل کی۔وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں اور انہوں نے مقامی اور بین الاقوامی پیشہ ورانہ اداروں کی جانب سے منعقد کئے گئے مختلف سیمینارز اور ورک شاپس میں شرکت کی ہے۔
 
وہ سونیری میں بورڈکی آئی ٹی کمیٹی کے چیئر مین اور مختلف اعلیٰ سطحی مینجمنٹ کمیٹیز کے ممبر بھی ہیں۔