
جناب علائو الدین فیراستہ
چیئرمین/نان۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر
جناب علاؤ الدین فیراستہ سونیری بینک لمیٹڈ کے چیئرمین اور اسپانسر ڈائریکٹر ہیں۔ وہ اسپنٹیکس لمیٹڈ اورروپالی فوڈز (پرائیویٹ لمیٹڈ) کے چیئرمین بھی ہیں۔ وہ ایک مشہور صنعت کار ہیں جن کے پاس پولیسٹر اسٹیپل فائبر، پولیسٹر یارن کی تیاری ومارکیٹنگ، کاٹن یارن کی تجارت اور کمرشل بینکنگ کا 40 سال سے زیادہ کا متنوع تجربہ ہے۔ ان کی مہارت میں بڑے پیمانے پر صنعتی پلانٹس کا قیام، پروجیکٹ کے قابلِ عمل ہونے کا جائزہ لینا، بولی کا جائزہ، اور معاہدے کے مذاکرات شامل ہیں۔ ملک میں کنفیکشنری کی مسلسل بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے ایک جدید کنفیکشنری مینوفیکچرنگ یونٹ، روپالی فوڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ قائم کیا گیا تھا۔ انہوں نے وقتاً فوقتاً پیشہ ور اداروں، ریگولیٹری باڈیز کی جانب سے منعقد کئے جانے والے مختلف بین الاقوامی اور مقامی سیمیناروں اور تربیتی کورسز میں شرکت کی ہے۔ وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سند یافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔