پرائم منسٹر یوتھ بزنس لونPMYBL

تعارف

چھوٹے کاروبار ملازمت کے مواقع پیداکرنے، غربت میں کمی اور کاروباری شعبے کواقتصادی رابطوں/خدمات کی فراہمی کے ذریعے اقتصادی سرگرمیوں میں نئی روح پھونکنے کے امکانات رکھتے ہیں۔چھوٹے کاروباروں کی ترقی اور ان کی روایتی فنانس تک رسائی معیشت کے فروغ کے لیے ضروری ہے۔ تاہم اپنے مستحکم امکانات کے باوجود ، چھوٹے کاروبار، خصوصاً نوجوان کاروباری بینکوں کی طرف سے ان معاشی طبقات کی جانب خطرے کے تاثرکی وجہ سے روایتی طور پر قرضوں کی کمی کا شکاررہے ہیں۔جب کہ دوسری طرف تعلیم یافتہ نوجوانوں میں عموماً کاروباری مہارت کی کمی ہوتی ہے۔

حکومتِ پاکستان اور سونیری بینک لمیٹڈ اس صورتِ حال سے پوری طرح آگاہ ہیں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں ذاتی روزگار کے ذریعے مالی خود مختاری کے مواقع مہیا کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔ اس نصب العین کے ساتھ حکو مت ِ پاکستان نے چھوٹے کاروباری قرضوں کی توسیع کے لیے رعایتی مارک اپ اور جزوی ضمانت کی سہولت کے ساتھ پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون اسکیم متعارف کرائی ہے۔

پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون(PMYBL)وزیراعظم کی طرف سے ملک میں نوجوان تاجروں کو آگے لانے کے لیے متعارف کرائی گئی تھی۔ PMYBL اسکیم کا بنیادی مقصد بے روزگار نوجوانوں کو کاروباری ادارہ قائم کرنے یا بڑھانے کے لیے قرضے فراہم کرنا ہے۔ ایک عمل درآمد کرنے والی ایجنسی (EA)کی حیثیت سے، سونیری بینک لمیٹڈ بھی دیگر بینکوں کے ساتھ اس اسکیم میں شامل ہے

فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.

اسکیم کا ایک نظر میں جائزہ

  • مختصر تفصیل

چھوٹے کاروباری قرضے بے روزگار نوجوانوں(تاہم صرف ان ہی تک محدود نہیں ہوں گے) ، خصوصاً کاروباری ادارے قائم کرنے یا توسیع دینے کے خواہش مند تعلیم یافتہ نوجوانوں پرمرکوز ہوں گے۔

  • معیارِ اہلیت

کمپیوٹر ائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حامل، 21تا45سال عمرکے کاروباری صلاحیت والے تمام حضرات/خواتین مقررہ برانچوں سے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔

  • سیکیورٹی کے تقاضے

ایک ضامن

  • قابل قبول اشیا ئے ضمانت

کاروباری رہن

  • خواتین پرارتکاز۔

50فی صد قرضے خواتین قرض طلب کنندگان کو دیے جائیں گے

  • قرض اور ایکویٹی کا تناسب

90:10
قرض طلب کنندہ کا ایکویٹی میں حصہ کیش یا غیر منقولہ جائیداد کی شکل میں ہوگا اور قرض کی منظوری کے بعد درکار ہوگا۔

  • قرض کی مدت

قرض کی میعاد8سال تک بشمول ایک سالہ رعایتی مدت ہے۔

  • پرائسنگ

ایک قرض طلب کنندہ کے لیے 6فی صد فکسڈ

  • قرض کا حجم

2ملین روپے تک

  • شعبے اور پروڈکٹس فزیبلیٹی رپورٹس

تمام شعبے۔
منظورشدہ SMEDAبزنس فزیبلیٹی رپورٹ، پرائیویٹ سیکٹر سروس پرووائیڈرز یا درخواست گزار کی اپنی تیار کردہ فزیبیلیٹی رپورٹ قابلِ قبول ہوگی۔

  • درخواست فارم اور پروسیسنگ فیس

فارم انگلش اور اردو دونوں میں ہوگا اور ایک سادہ فارمیٹ کے ساتھ کم ازکم لازمی معلومات درکار ہوں گی۔
دونوں فارمز ہماری مقررہ برانچز اور کارپوریٹ ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے ۔ ناقابل واپسی فارم پروسیسنگ فیس 100(ایک سو ) روپے ہوگی۔

  • نگرانی

SBPعوام کی معلومات کے لیے اپنی ویب سائٹ پر سہ ماہی بنیاد پراس اسکیم کے تحت دیے گئے قرضوں کے بارے میں مربوط معلومات شائع کرے گا۔
شکایات کو پروسیس اور حل کرنے کے لیے ایک موثر شکایت سینٹر قائم کیا جائے گا،
ITکی وزارت کا ای گورنمنٹ ڈائریکٹوریٹ سپورٹ فراہم کرے گا۔

  • جغرافیائی تقسیم

بینک کی بارہ مقررہ برانچز کے ذریعے پورا پاکستان

  • خصوصی افراد کے لیے کوٹا

بینکوں کو یہ توجہ دینے کا مشورہ دیا جاتاہے کہ وفاقی حکومت نے بینکوں کی طرف سے پرائم منسٹر یوتھ بزنس لونز اسکیم کے تحت منظور کردہ قرضوں کی تعداد کی بنیاد پر 5فی صد کوٹا تین کیٹیگریز یعنی شہید(شہید کی بیوہ اور بچے) ، بیواؤں اور خصوصی افراد(مشترکہ تین کیٹیگریز کے لیے مجموعی کوٹا) مقرر کیا ہوا ہے۔

  • ضامن کا معیارِ اہلیت

ضامن کے لیے لازم ہے کہ:

ا)طلب کردہ قرض کی رقم سے ڈیڑھ گنا مالیت کی انفرادی یامجموعی حیثیت کا مالک ہو۔ درخواست دہندہ طلب کردہ قرض کی رقم سے ڈیڑھ گنا مالیت کی مجموعی حیثیت کے حامل ایک سے زائد (زیادہ سے زیادہ تین) ضامنوں کی ضمانت بھی فراہم کرسکتاہے۔ یا
ب)ضمانت کی فراہمی کے وقت کم ازکم 8سالہ بقایا سروس کے ساتھ BPS-15کا سرکاری ملازم ہو۔اگرضامن BPS-15یا زائد کا سرکاری ملازم ہو تو کوئی مالی حیثیت درکار نہیں ہے۔

(ا) اور(ب) میں دونوں ضامنوں میں سے کسی ایک کو درج ذیل شرائط کو بھی پورا کرنا ہوگا:

  • صاف کریڈٹ ہسٹری
  • PMYBLاسکیم کے عمل درآمد ایجنسی کے طور پر کام کرنے والے بینک کاکوئی ملازم درخواست گزار نہیں ہوسکتا۔

اس حوالے سے درج ذیل نکات بھی ذہن میں رکھے جائیں:

  • خونی رشتے دار ضامن ہوسکتاہے
  • ضامن کے لیے ضروری نہیں کہ وہ اسی شہر میں مقیم ہو جس میں درخواست گزار رہتاہو
  • ایسے ضامنوں کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں جو سرکاری ملازمین نہ ہوں

ج)ایسے قرض طلب کنندگان جو موجودہ کاروبار کی توسیع یا نیا کاروبار قائم کرنا چاہتے ہوں اورقرض کی مطلوبہ رقم کے کم ازکم ڈیڑھ گنامالیت کی غیر منقولہ جائیداد اپنے نام پر رکھتے ہوں، یہ جائیداد ضمانت کی حیثیت سے بطور سیکیورٹی پیش کرسکتے ہیںْ

 

  • رعایتی مدت کے دوران قرض واپسی

تمام قرضے رقم کی تقسیم کی تاریخ سے بارہ ماہ کی رعایتی مدت کے حامل ہوں گے جن کے دوران اقساط ادا نہیں کی جائیں گی۔تاہم کسٹمرز کو رعایتی مدت کے دوران صرف مارک اپ ادا کرنا ہوگا۔

  • قرض کی قبل ازمیعاد منسوخی

PMYBL اسکیم کے تحت قرض طلب کنندہ کی درخواست پر قرض کی سہولت کی قبل از وقت بے باقی کی اجازت ہے۔تاہم قرض طلب کنندہ سے قبل اوقت منسوخی کا کوئی جرمانہ وصول نہیں کیا جائے گا۔

  • چھُوٹ

اس پروگرام اسکیم کے تحت بینک کے شیڈیول آف چارجز میں درج پروسیسنگ چارجزکی چھُوٹ دی گئی ہے۔تاہم دیگر چارجز CIB، قانونی/سیکیوریٹی ڈوکومنٹیشن ، ویلیوایشن چارجز(اگر لاگو ہوں)، انشورنس چارجز وغیرہ قرض طلب کنندہ کو بمطابق اصل یا موجودہ شیڈیول آف چارجز برداشت کرنے ہوں گے۔

  • منظوری کے لیے ٹرن اراؤنڈ ٹائم

اس اسکیم کے تحت قبولیت/منظوری کاپروسیس پیریڈ ، ٹرن اراؤنڈ ٹائم 15کاروباری دن رکھا گیا ہے۔ پروسیسنگ ٹائم 15کاروباری دنوں سے تجاوز نہیں کرے گا۔

ہم کہاں درخواست جمع کراسکتے ہیں؟

نمبرشمار برانچ کوڈ برانچ برانچ ایڈریس رابطے کی تفصیلات
-1 0001 مین برانچ لاہور 87، شاہراہِ قائد اعظم ،پی او بکس49لاہور ٹیلی کوڈ(042) فیکس :6303266، 6368138، ،ٹیلیکس:47694 SONRI PK اور ٹیلیفونز:6368141-48
Swift: SONEPKKALHR
-2 0007 مین برانچ گوجرانوالا نزد آفتاب اسٹیل مارکیٹ، G.Tروڈ، گوجرانوالا ٹیلی کوڈ: (055)، فیکس :3843564
PABX: 3843560
-3 0009 اسمال انڈسٹریل ایسٹیٹ برانچ، سیالکوٹ شہاب پورہ روڈ،سیالکوٹ، پی اوبکس2958 Swift: SONEPKKASKT ، فیکس :3242611،ٹیلیفونز: 3242607-9,
ٹیلی کوڈ :(052), ٹیلیکس: UAN: 111-567-890 , SONRI PK 53327
4- 0022 مین برانچ ملتان مال پلازا، قائد اعظم روڈ، ملتان کینٹ Swift: SONEPKKASKT فیکس :3242611،ٹیلیفون ,(جنرل)4519927 (PABX) ,4512884, ( انٹرنیشنل بکنگ) 4511022
5 0014 مین برانچ راولپنڈی کچلیو بلڈنگ، 41۔ بینک روڈ، پی او بکس 62، راولپنڈی کینٹ Swift: SONEPKKARWP , ٹیلی کوڈ: 051، فیکس:5522906، ٹیلیفون:5522901-03
ای میل: main.rawalpindi@soneribank.com
6 0016 مین برانچ اسلام آباد 68-W،سما پلازا، بلیوایریا، پی او بکس 2931، اسلام آباد ٹیلی کوڈ 051، فیکس:2803238
Swift: SONEPKKAISD ، ٹیلیفونز:2277551،2272460اور 2824993 اور UAN 111-567-890
ای میل: main.islamabad@soneribank.com
7 0003 مین برانچ پشاور صدر روڈ ،پشاور کینٹ ، پشاور  ٹیلی کوڈ:(091)، فیکس:5273727،
(PABX) 5277914-16, 5277394، Swift: SONEPKKAPSH
8 0002 مین برانچ کراچی الرحیم ٹاور، آئی آئی چندریگر ، پی او بکس 5798، کراچی Swift: SONEPKKAKAR ,   فیکس 2436980، ٹیلیفونز:2436990-94 اور , UAN 111-567-890

9 0004 مین برانچ کوئٹہ شاہراہ اقبال،پی او بکس :624کوئٹہ ٹیلی کوڈ:(081)، فیکس :2821524
Swift: SONEPKKAQTA , ٹیلیفونز:2821610 & 2821641 اور UAN 111-567-890
10 0006 مین برانچ حیدرآباد ڈاکٹر ضیاالدین احمد روڈ، صدر، پی او بکس:419، حیدرآباد ٹیلی کوڈ: (022)فیکس: 2781530 ، Swift: SONEPKKAHYD ٹیلیفونز:2781528-29 اور UAN 111-567-890

11 0010 مین برانچ گلگت راجا بازار ، گلگت 05811-453749
12 0145 مین برانچ چترال گولڈن مارکیٹ،گورنر کاٹیج روڈ، چترال 0943-412078-9

اکثرپوچھے جانے سوالات

سوال 1۔ PMYBLاسکیم کے لیے اہلیت کا معیار کیا ہے؟

کمپیوٹر ائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حامل، 21تا45سال عمرکے کاروباری صلاحیت والے تمام حضرات/خواتین مقررہ برانچوں سے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔۔

سوال2۔ قرض کے لیے سیکیورٹی کے کیا تقاضے ہیں؟

  • ایک ضامن

سوال3۔کیا کوئی اشیائے ضمانت(collateral) درکار ہوں گی؟

  • ججی ہاں ، قرض کے لیے کاروباری تشہیر کی ضرورت ہوتی ہے جیسے کہ اسٹاک ان ٹریڈ /کاروبار کی قابلِ وصول اشیا کا رہن ۔

سوال-4کیا PMYBاسکیم میں خواتین کے لیے کوئی کوٹا ہے؟

  • جی ہاں،50%قرضے خواتین کو دیے جائیں گے۔

سوال PMYBL-5اسکیم میں درخواست گزار کے لیے قرض اور ایکویٹی کا تناسب کیاہے؟

  • 90:10،قرض طلب کنندہ کا ایکویٹی میں حصہ کیش یا غیر منقولہ جائیداد کی شکل میں ہوگا اور قرض کی منظوری کے بعد درکار ہوگا۔

سوال-6قرض کی مدت کیا ہے؟

  • قرض کی میعاد8سال تک بشمول ایک سالہ رعایتی مدت ہے۔

سوال PYMBL-7اسکیم کے لیے مارک اپ ریٹ کیا ہے ؟

  • ایک قرض طلب کنندہ کے لیے 6فی صد فکسڈ

سوال-8قرض کی زیادہ سے زیادہ رقم کیا ہے؟

  • 2ملین روپے تک

سوال PYMBL-9اسکیم کے لیے کسی ضامن کے لیے کیا تقاضے ہیں؟

  • ضامن(ضامنوں) کے لیے لازم ہے کہ:

ا)طلب کردہ قرض کی رقم سے ڈیڑھ گنا مالیت کی انفرادی یامجموعی حیثیت کا مالک ہو۔ درخواست دہندہ طلب کردہ قرض کی رقم سے ڈیڑھ گنا مالیت کی مجموعی حیثیت کے حامل ایک سے زائد (زیادہ سے زیادہ تین) ضامنوں کی ضمانت بھی فراہم کرسکتاہے یا
ب) ضمانت کی فراہمی کے وقت کم ازکم 8سالہ بقایا سروس کے ساتھ BPS-15 کا سرکاری ملازم ہو۔اگرضامن BPS-15 یا زائد کا سرکاری ملازم ہو تو کوئی مالی حیثیت درکار نہیں ہے۔
(ا) اور(ب) میں دونوں ضامنوں میں سے کسی ایک کو درج ذیل شرائط کو بھی پورا کرنا ہوگا:

  • صاف کریڈٹ ہسٹری
  • PMYBLاسکیم کے عمل درآمد ایجنسی کے طور پر کام کرنے والے بینک کاکوئی ملازم درخواست گزار نہیں ہوسکتا۔

اس حوالے سے درج ذیل نکات بھی ذہن میں رکھے جائیں:

  • خونی رشتے دار ضامن ہوسکتاہے
  • ضامن کے لیے ضروری نہیں کہ وہ اسی شہر میں مقیم ہو جس میں درخواست گزار رہتاہو
  • ایسے ضامنوں کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں جو سرکاری ملازمین نہ ہوں

ج) ایسے قرض طلب کنندگان جو موجودہ کاروبار کی توسیع یا نیا کاروبار قائم کرنا چاہتے ہوں اورقرض کی مطلوبہ رقم کے کم ازکم ڈیڑھ گنامالیت کی غیر منقولہ جائیداد اپنے نام پر رکھتے ہوں، یہ جائیداد ضمانت کی حیثیت سے بطور سیکیورٹی پیش کرسکتے ہیںْ

سوال-10کیا رعایتی مدت کے دوران کوئی قسط قابلِ ادائیگی ہے ؟

  • تمام قرضے رقم کی تقسیم کی تاریخ سے بارہ ماہ کی رعایتی مدت کے حامل ہوں گے جن کے دوران اقساط ادا نہیں کی جائیں گی۔تاہم کسٹمرز کو رعایتی مدت کے دوران صرف مارک اپ ادا کرنا ہوگا۔

سوال-11کیا PMYBLاسکیم کے تحت قرض کی قبل از میعاد منسوخی کی اجازت ہے؟

  • PMYBLاسکیم کے تحت قرض طلب کنندہ کی درخواست پر قرض کی سہولت کی قبل از وقت بے باقی کی اجازت ہے۔

سوال-12کیا PMYBLاسکیم کے تحت قرض طلب کنندہ کی طرف سے قبل اوقت منسوخی پر کوئی جرمانہ وصول کیا جائے گا؟

  • نہیں، قرض طلب کنندہ سے قرض کی قبل ازوقت بے باقی کا کوئی جرمانہ وصول نہیں کیا جائے گا۔

سوال-13 PMYBLاسکیم کے تحت قرض درخواست کی پروسیسنگ کے لیے درخواست گزار سے کون کون سے چارجز وصول کیے جائیں گے؟

  • PMYBL اسکیم کے تحت پروسیسنگ چارجزکی چھُوٹ دی گئی ہے۔تاہم دیگر چارجز قانونی/سیکیوریٹی ڈوکومنٹیشن ، اشیائے ضمانت کی ویلیوایشن چارجز(اگر لاگو ہوں)، انشورنس چارجز وغیرہ قرض طلب کنندہ کو بمطابق اصل یا موجودہ شیڈیول آف چارجز برداشت کرنے ہوں گے۔

سوال-14 PMYBLاسکیم کے لیے عمل درآمد کا وقت (TAT)کیاہے؟

  • PMYBL اسکیم کے تحت پروسیسنگ اورمنظوری کاٹرن اراؤنڈ ٹائم 15کاروباری دن رکھا گیا ہے۔

سوال-15ہم کہاں سے قرض کے درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں؟

  • دونوں فارمز ہماری مقررہ برانچز اور کارپوریٹ ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے ۔

سوال-16کیاPMYBLاسکیم میں خصوصی افراد کے لیے بھی کوئی کوٹا ہے؟

  • جی ہاں، وفاقی حکومت نے بینکوں کی طرف سے وزیراعظم یوتھ بزنس لونز اسکیم کے تحت منظور کردہ قرضوں کی تعداد کی بنیاد پر 5فی صد کوٹا تین کیٹیگریز یعنی شہید(شہید کی بیوہ اور بچے) ، بیواؤں اور خصوصی افراد(مشترکہ تین کیٹیگریز کے لیے مجموعی کوٹا)۔

سوال-17کوئی درخواست گزار کس شعبے میں قرض کی درخواست جمع کراسکتاہے اور ایک درخواست گزار اپنے مجوزہ کاروبار/پروجیکٹ کے لیے بزنس فزیبلیٹی رپورٹ کہاں سے حاصل کرسکتاہے؟

  • تمام شعبے ۔ اسٹینڈرائزڈ اسکیم/پروجیکٹس/انڈر ٹیکنگز SMEDA سے حاصل/ڈیزائن کرائے جاسکتے ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر سروس پرووائیڈرز یا درخواست گزار کی اپنی تیار کردہ فزیبیلیٹی رپورٹ بھی قابلِ قبول ہوگی۔