موبائل بینکنگ Wi-Fi / GPRS پر مبنی

اگر آپ کارآمد سونیری ویزا ڈیبٹ کارڈ کے حامل ہیں، تو آپ سونیری موبائل بینکنگ سروس ایکٹیویٹ کرانے کے لیے درج ذیل طریقہ کار کی پیروی کرسکتے ہیں:

اسمارٹ فون کے ذریعے سونیری انٹرنیٹ بینکنگ استعمال کرنے کے لیے انٹرنیٹ بینکنگ رجسٹریشن کے لیے پیشگی تقاضے درج ذیل ہیں۔
آپ کے لیے لازم ہے:

  • سونیری بینک کے ایک اکاؤنٹ ہولڈر ہوں
  • ایک کارآمد اور ایکٹیو سونیری ویزا ڈیبٹ کارڈ کے حامل ہوں
  • سونیری ایس ایم ایس الرٹ سروسز کے لیے رجسٹرڈ ہوں

کیسے شروع کریں
اپنی سونیری انٹرنیٹ بینکنگ کو شروع کرنے کے لیے درج ذیل طریقہ کار کی پیروی کریں
رجسٹریشن

  • پہلا قدم : سونیری انٹرنیٹ بینکنگ رجسٹریشن پیچ استعمال کرتے ہوئے پہلے اپنے آپ کو رجسٹر کرائیں، اپنی تفصیلات ڈالیں مثلاً آپ کا کارآمد ویزا ڈیبٹ کارڈ نمبر، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر، لاگ ان آئی ڈی ، کارآمد ای میل ایڈریس ، موبائل فون نمبر( لازماً سونیری ایس ایم ایس الرٹ سروس کے لیے رجسٹرڈ ہو)، خفیہ سوال، سونیری انٹرنیٹ بینکنگ کے استعمال کے لیے سونیری بینک کی شرائط وضوابط کی تصدیق وغیرہ۔
  • دوسرا قدم: اصل سی این آئی سی/ایس این آئی سی کے ساتھ اپنی متعلقہ برانچ تشریف لائیں، اپنی برانچ میں موجودگی کے دوران آٹھ ہندسوں کا ایکٹیویشن کوڈ آپ کے موبائل فون (پہلے چار ہندسے) اور آپ کے دیے ہوئے ای میل ایڈریس (آخری چار ہندسے) پر بھیجا جائے گا ، جو آپ کی انٹرنیٹ بینکنگ ایکٹیویٹ کرنے کے لیے درکار ہوگا۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ اگر آپ نے اپنی ایکٹیویشن نہ کرائی ہو تو آپ کی رجسٹریشن ، آپ کی طرف سے رجسٹریشن کی درخواست جمع کرانے کے وقت سے 72گھنٹے تک کارآمد رہے گی ، جس کے بعد آپ کو سونیری انٹرنیٹ بینکنگ کے استعمال کے لیے خود کو دوبارہ رجسٹرکرانا پڑے گا۔
  • تیسرا قدم:کسی بھی سونیری بینک اے ٹی ایم جاکر یاسونیری فون بینکنگ سروسز +92-111-766-374استعمال کرتے ہوئے اپنی انٹر نیٹ بینکنگ ایکٹیویٹ کرائیں
    اے ٹی ایم یا فون بینکنگ استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ بینکنگ آپشن اختیار کرنے پر آپ کو آٹھ ہندسوں کا انٹرنیٹ بینکنگ ایکٹیویشن کوڈ داخل کرنا ہوگا،آپ کو اے ٹی ایم یاسونیری فون بینکنگ سروسز دونوں پرآپ کی انٹرنیٹ بینکنگ ایکٹیویشن کی تصدیق موصول ہوگی۔

پہلی مرتبہ لاگ ان

  • چوتھا قدم :سونیری انٹرنیٹ بینکنگ ایکٹیویٹ ہونے کے بعد بس ہماری ویب سائٹ وزٹ کیجیے اور پہلی مرتبہ لاگ ان ہونے کے لیے اپنا لاگ ان نا م اور آٹھ ہندسوں کا ایکٹیویشن کوڈ استعمال کریں، آپ کو اپنا الفا نیومیرک کریکٹر ز( مثلاً ABCD1234 )انٹر نیٹ بینکنگ پاس ورڈ کمبینیشن تبدیل کرنے کو کہا جائے گا ، براہ کرم نوٹ کریں کہ سیکیورٹی کے سبب آپ کو ذاتی طور پر کریکٹرز کی وہ لسٹ ٹائپ کرنی ہوگی جو آپ کے لاگ ان نام کے ساتھ آپ کے پہلے پیج پر ایک تصویر جیسی شکل میں نمودار ہوگی۔
    پاس ورڈ تبدیل کرنے کے بعد رسائی حاصل کرنے اور فنڈز ٹرانسفرز ، یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگیوں، اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ دیکھنے ، چیک بک کی درخواستوں جیسی خدمات سے لطف اندوز ہونے کے لیے سونیری انٹرنیٹ بینکنگ میں لاگ ان ہوچکے ہیں۔

اکاؤنٹس کی معلومات

  • اکاؤنٹ کی معلومات آپ کو اپنے اکاؤنٹس کی سمری دیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔
  • یہ پیج آپ کو اپنے موجودہ دستیاب بیلنس کے ہمراہ آپ کے تمام منسلکہ اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کرتا ہے۔

انکوائری

  • اکاؤنٹ کا انتخاب درکار ہے ، اس کے بعد ڈراپ ڈاؤن مینیو سے تاریخ منتخب کریں
  • اسٹیٹمنٹ دیکھنے کے لیے سبمٹ بٹن کلک کریں ، آپ اپنے ریفرنس کے لیے یہ اسٹیٹمنٹ پرنٹ بھی کرسکتے ہیں۔
  • اپنی موجودہ تاریخ کی ٹرانزیکشنز دیکھنے کے لیے “ٹوڈیز ٹرانزیکشنز” پر کلک کریں

سروسز

  • اپنی دستاویزی اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ اور چیک بک کی درخواست دینے کے لیے سروسز مینیو پر کلک کریں۔
  • صرف چیک بک ریکویسٹ لنک پر کلک کریں
  • صفحوں کی مطلوبہ تعداد کے ساتھ اکاؤنٹ کا انتخاب کریں اور سبمٹ بٹن پر کلک کریں
  • درخواست کی تصدیق کا پیج نمودار ہوگا جو آپ کو چارجز کی معلومات کی اسٹیٹمنٹ کے ساتھ تفصیلات دے گا مثلاً اکاؤنٹ نمبر، اکاؤنٹ ٹائٹل، برانچ، دستیاب بیلنس، اکاؤنٹ کی قسم اور صفحات کی تعداد۔
  • سبمٹ پرکلک کریں اور آپ کو درخواست کی تکمیل اور پروسیسنگ اور کلیکشن کے وقت کا پیغام ملے گا۔
  • اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کی درخواست پر کلک کرنے کے ذریعے، ڈراپ ڈاؤن مینیو سے اکاؤنٹ کا انتخاب کریں۔
  • ڈراپ ڈاؤن سلیکشن کے ذریعے ” آغاز کی تاریخ/ اختتام کی تاریخ” جیسی تفصیلات داخل کریں۔
  • پک اپ کا طریقہ کار شناخت کریں۔
  • اپنی فنانشل پن داخل کریں (آپ کوئی درخواست کرنے سے پہلے اسے جنریٹ کرسکتے ہیں۔)
  • سبمٹ پریس کریں اور آپ کو درخواست کی تکمیل کا پیغام اور پروسیسنگ اور کلیکشن کا وقت ملے گا

فنڈز ٹرانسفر اور بل ادائیگی کے نئے طریقہ کے لیے پیشگی شرائط

  • لازماً ایس ایم ایس الرٹ سروس کے لیے رجسٹرڈ ہونا چاہیے

فنڈز ٹرانسفر

  • فنڈٹرانسفر کے لیے بینیفشری کے اضافے کے لیے طریقہ کار
    1. ۔فنڈز ٹرانسفر مینیو جائیے اور “ایڈ بینیفشری” ٹیب پر کلک کری
    2. ۔”ایڈ بینیفشری ” بٹن پر کلک کرنے کے بعد تفصیلات داخل کرنے کے لیے ایک پیج کھل جائے گا
      • بینیفشری کی قسم کا انتخاب کریں
      1. سونیری بینک منتخب کرنے کی صورت میں
        • اکاؤنٹ کی قسم کا انتخاب کریں (ا) روایتی (ب) آئی بی اے این
        • اکاؤنٹ نمبر داخل کریں
        • بینیفشری کی عرفیت داخل کریں
        • بینیفشری کا ای میل داخل کریں( اختیاری فیلڈ)
      1. اگر سونیری بینک کے سوا کوئی اور منتخب کیا گیا ہو
        • بینیفشری بینک کا نام منتخب کریں (مثلاً یوبی ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی وغیرہ) *
        • اکاؤنٹ کی قسم کا انتخاب کریں (ا) روایتی (ب) آئی بی اے این
        • اکاؤنٹ نمبر داخل کریں
        • بینیفشری کی عرفیت داخل کریں
        • بینیفشری کا ای میل داخل کریں( اختیاری فیلڈ)
    1. نیکسٹ بٹن پر کلک کریں
    2. بینفشری کی تفصیلات کا حامل نیا پیج نمودار ہوگا۔ شرائط وضوابط لائن کے بکس پر() کا نشان لگائیں اور کنفرم بٹن پر کلک کریں۔ جب آپ کنفرم بٹن پر کلک کریں گے تو ایک بار استعمال کا پاس ورڈ (ایس ایم ایس پر 4ہندسوں اور ای میل میں 4ہندسوں کا) موصول ہوگا۔
    3. ایک نیا پیج کھلے گا:

ا)چار ہندسوں کی موبائل پن( ایس ایم ایس پر موصول شدہ) داخل کریں
ب)چار ہندسوں کی ای میل پن (رجسٹرڈای میل میں موصو ل شدہ )داخل کریں

    1. سبمٹ بٹن پر کلک کریں
  • فنڈز ٹرانسفر کا طریقہ کار :
    1. فنڈز ٹرانسفر مینیو میں جائیں اور “فنڈٹرانسفر” ٹیب پر کلک کریں
    2. ایک پیج کھلتا ہے جس پر تمام اضافہ شدہ بینفشریز کی فہرست موجود ہے۔
    3. فہرست سے بینیفشری کا انتخاب کریں اور پھر “پروسیڈ” بٹن پر کلک کریں
    4. ایک پیج کھلتاہے جس پر بینیفشری کی تفصیلات ہوتی ہیں۔ سورس اکاؤنٹ کا انتخاب کریں اور رقم داخل کرکے “نیکسٹ” بٹن پر کلک کریں
    5. ایک تصدیقی پیج نمودار ہوتاہے جس پر ٹرانسفر کی تمام تفصیلات(یعنی بینیفشری کی تفصیلات، رقم وغیرہ ) دکھائی گئی ہوتی ہیں، ایف پن داخل کریں( کسی بھی مدت یعنی ایک دن، ایک ہفتے ،ایک مہینے کی ایف پن جنریٹ کریں) اور کنفرم بٹن پر کلک کریں

بل کی ادائیگی

  • بل وصول کنندہ کے اضافے کا طریقہ کار:
    1. بل ادائیگی کے مینیو میں جائیں اور”ایڈ بل پے ای ” ٹیب پر کلک کریں
    2. “ایڈ بل پے ای ” بٹن پر کلک کرنے کے بعد تفصیلات داخل کرنے کے لیے ایک پیج کھلتا ہے
    3. بل وصول کنندہ کی قسم کا انتخاب کریں (ا) ٹیلیفون (ب) بجلی (ج) گیس (د) انٹر نیٹ
    4. بل وصول کنندہ کی قسم کے انتخاب کے بعد مذکورہ بل وصول کنندہ کمپنیوں کاایک ڈراپ ڈاؤن مینیو نمودار ہوتا ہے ( یعنی ٹیلیفون کے لیے : پی ٹی سی ایل، وارد وغیرہ بجلی کے لیے: کے ای، لیسکو وغیرہ گیس کے لیے: ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل انٹرنیٹ کے لیے : وطین، ڈبلیو ٹرائب وغیرہ) اور پھر “نیکسٹ” بٹن پر کلک کریں۔
    5. بلنگ کمپنی کے نام کا حامل ایک پیج کھلتا ہے، کنزیومر نمبر داخل کریں اور “کنفرم” بٹن پر کلک کریں۔
    6. تفصیلات(بلنگ کی قسم، بلنگ کمپنی، کنزیومر نمبر) کا حامل نیا پیج نمودار ہوگا۔ شرائط وضوابط لائن کے بکس پر() کا نشان لگائیں اور کنفرم بٹن پر کلک کریں۔ جب آپ کنفرم بٹن پر کلک کریں گے تو ایک بار استعمال کا پاس ورڈ (ایس ایم ایس پر 4ہندسوں اور ای میل میں 4ہندسوں کا) موصول ہوگا۔
    7. ایک نیا پیج کھلے گا
      1. چار ہندسوں کی موبائل پن( ایس ایم ایس پر موصول شدہ) داخل کریں۔
      2. چار ہندسوں کی ای میل پن (رجسٹرڈای میل میں موصو ل شدہ )داخل کریں
    1. سبمٹ بٹن پر کلک کریں
  • بل ادائیگی کا طریقہ کار
    1. بل ادائیگی کے مینیو میں جائیں ور “پے بل” ٹیب پر کلک کریں
    2. ایک پیج کھلتا ہے جس پر تمام اضافہ شدہ بل وصول کنندگان کی فہرست موجود ہے۔
    3. فہرست سے بل وصول کنندہ کا انتخاب کریں اور پھر “پے بل” بٹن پر کلک کریں۔
    4. ایک پیج کھلتاہے جس پر بل کی تفصیلات ہوتی ہیں۔ سورس اکاؤنٹ کا انتخاب کریں اور اگر آپشن فعال ہو(ٹیلی کام بل کی ادائیگیوں اور بعض اقسام کے انٹرنیٹ بل کی اقسام کی صورت میں آپشن فعال ہوسکتاہے) تورقم داخل کریں، بصورت دیگر بل کی رقم اماؤنٹ ٹیب میں ظاہر ہوگی (بجلی اور گیس کے بلوں کی صورت میں)۔ “نیکسٹ” بٹن پر کلک کریں۔
    5. ایک تصدیقی پیج نمودار ہوتاہے جس پر بل کی تمام تفصیلات(یعنی بل کی تفصیلات، رقم وغیرہ ) دکھائی گئی ہوتی ہیں، ایف پن داخل کریں( کسی بھی مدت یعنی ایک دن، ایک ہفتے ،ایک مہینے کی ایف پن جنریٹ کریں) اور کنفرم بٹن پر کلک کریں۔

ہسٹری:

ہسٹری مینیو سے آپ سونیری انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے پروسیس کی گئی اپنی درخواستوں ( مثلاً اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ، چیک بک، فنڈز ٹرانسفر، بل کی ادائیگی اور لاگ ان ہسٹری) کا ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں۔آپ ریکارڈ رکھنے کے لیے ہسٹری کو پرنٹ بھی کرسکتے ہیں۔

سیٹنگز

سیٹنگز مینیو میں آپ درج ذیل یوزر ڈیفائنڈ سیٹنگز کرسکتے ہیں مثلاً

    1. “جنریٹ فنانشل پن” پر کلک کریں:آپ کی فنانشل پن فوری طور پر آپ کے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس پر بھیج دیا جائے گا۔
    2. “ایکسپائرڈ فنانشل پن” پر کلک کریں: آپ کی فنانشل پن فوری طور پر ایکسپائر ہوجائے گی۔
    3. ” اپنا ای میل تبدیل کریں” پر کلک کریں: اپنا موجودہ ای میل ایڈریس (اختیاری) ، اپنا خفیہ جواب ، نیا ای میل ایڈریس دے کر آپ یہ آپشن استعمال کرتے ہوئے اپنا ای میل ایڈریس تبدیل کرسکتے ہیں۔
    4. “خفیہ جواب کی تبدیلی” پر کلک کریں: اپنا موجودہ خفیہ جواب داخل کر یں، ڈراپ ڈاؤن مینیو سے اپنا خفیہ سوال تبدیل کریں اور نیا خفیہ جواب داخل کریں۔ آپ اس آپشن کے ذریعے اپنا خفیہ سوال بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔
    5. “خفیہ سوال بھولنا” پر کلک کریں: آپ کی طرف سے اپنا خفیہ سوال بھولنے کی صورت میں صرف اپنی فنانشل پن داخل کریں( آپ کوئی درخواست کرنے سے پہلے اسے جنریٹ کرسکتے ہیں)،ڈراپ ڈاؤن مینیو سے نیا خفیہ سوال منتخب کریں، اپنا نیا خفیہ سوال داخل کریں اور آپ کا خفیہ سوال تبدیل ہوجائے گا۔
    6. “بلاک انٹرنیٹ بینکنگ” پر کلک کریں: آپ یہ اختیار استعمال کرتے ہوئے اپنی انٹرنیٹ بینکنگ بلاک کرسکتے ہیں( اس آپشن کا استعمال حددرجہ یقین کے ساتھ کریں جیسا کہ اسے ایک بار استعمال کرنے کے بعد آپ اس وقت تک سونیری انٹرنیٹ بینکنگ استعمال نہیں کرسکتے ، جب تک آپ کسی سونیری بینک اے ٹی ایم سے یا 111-SONERI (766374)پر سونیری فون بینکنگ سروسز کے استعمال کے ذریعے پاس ورڈ پیج پر”پاسپورٹ بھول گیا” یا “اپنا پاس ورڈ تبدیل کریں” آپشن استعمال نہ کرلیں۔