استصناع

استصناع :

استصناع خرید و فروخت کی ایک ایسی قسم ہے جس میں مقررہ قیمت کے عوض بیچی جانے والی چیز کو ان خصوصیات کے مطابق جو فروخت کرنے والے(صانع) اور خریدار (مستصنع)کے درمیان طے ہوئی ہو مینو فیکچر ،اسمبل یا تعمیر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے،یعنی بیچی جانے والی چیز (مبیع ) کو اس کے وجود میںآنے سے پہلے فروخت کر دیا جاتا ہے۔استصناع میں ضروری ہے کہ مینوفیکچرنگ، اسمبلنگ اور تعمیر پر آنے والی خام مال اور مزدوری کی لاگت فروخت کرنے والا(صانع ) خود برداشت کرے ۔

استصناع ایسے کسٹمرز کو تمویل کی سہولت دینے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے جو مینو فیکچرنگ ،اسمبلنگ یا تعمیرکے کاروبار سے منسلک ہوں ۔استصناع میں ادا کی گئی قیمت مینو فیکچر ر ،اسمبلر یا کنسٹرکٹر جس مقصد کے لئے چاہے استعمال کر سکتا ہے ۔

خصوصیات اور فوائد :

  • استصناع کی سہولت چھوٹے، درمیانی، کمرشل انٹر پرائزز اور کارپوریٹ ادارے حاصل کر سکتے ہیں ۔
  • استصناع د رمیانی اورمختصر مدت کی فائنانسنگ کیلئے ایک آئیڈیل طریقہ ہے، کیونکہ اس میں آ سان (لچکدار ) شرائط کی بنیاد پر کسٹمرز کی مالیاتی ضروریا ت پورا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
  • استصناع کی سہولت ورکنگ فائنانس کا آئیڈیل حل فراہم کرتی ہے ۔