شرکت متناقصہ

شرکت متناقصہ :

شرکت متناقصہ کی بنیاد شرکت الملک کے اصول پر رکھی گئی ہے ۔یہ پروڈکٹ ایسے کسٹمرز کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے جو کسی خاص اثاثے میں(بینک اور کسٹمرکی) مشترکہ ملکیت کے تحت فائنانسنگ کی سہولت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مشترکہ ملکیت قائم کرنے کے بعدبینک اثاثے میں سے اپنا احصہ کسٹمر کو ماہانہ / سی ماہی کرایہ کے عوض اجارہ پر دے دیتا ہے،نیز اسی دوران کسٹمر اثاثہ میں سے بینک کا حصہ بھی وقتاً فوقتاً خرید تا ر ہتا ہے ۔ اس طرح بالآخر ٹرانزیکشن کے اختتام پر کسٹمر اثاثے کا مکمل مالک بن جاتا ہے۔

خصوصیات اور فوائد :

  • شرکت متناقصہ کی سہولت چھوٹے ،درمیانی ،کمرشل انٹر پرائز اور کار پوریٹ ادارے استعمال کر سکتے ہیں۔
  • شرکت متناقصہد رمیانی اورطویل مدت کی فائنانسنگ کیلئے ایک آئیڈیل طریقہ ہے، کیونکہ اس میں آ سان (لچکدار ) شرائط کی بنیاد پر کسٹمرز کی مالیاتی ضروریا ت پورا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔