SME فائنانس

تعارف :

چھوٹی انٹر پرائزز(SE) اور درمیانی انٹر پرائزز (ME):

چھوٹی اور درمیانی انٹر پرائزز کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ دنیا بھر میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اقتصادی ترقی اور ملازمتوں کے مواقع کی فراہمی میں 80 فیصد سے زیادہ حصہ ان دونوں شعبوں کا ہے۔ اس کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے سونیری مستقیم اسلامک بینکنگ نے ایک مکمل الگ ڈپارٹمنٹ بنایا ہے تاکہ ان دونوں شعبوں کی مالی ضروریات کو پورا کیا جاسکے ۔

چھوٹی انٹر پرائزز:

چھوٹی انٹر پرائز ایک ایسی پروپرائیٹرشپ یا شراکت داری ہو سکتی ہے جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پروڈنشل ریگولیشن کے مطابق درج ذیل معیار پر پورا اترتی ہو۔

ملازمین کی تعداد 50تک ہو۔

سالانہ سیلس ٹرن آور 150ملین تک ہو۔

درمیانی انٹر پرائزز :

درمیانی انٹر پرائز سے مراد ایک یسا ادارہ ہے جو آئیڈیلی پبلک لمیٹڈ کمپنی نہ ہو،اور جو اسٹیٹ بینک ٓف پاکستان کی پروڈنشل ریگولیشن کے مطابق درج ذیل معیار پر پورا اترتی ہو۔

ملازمین کی تعداد 51سے 250تک ہو (مینو فیکچر نگ اور سروسز مہیا کرنے والی درمیانی انٹر پرائزز کے لیے)۔

ملازمین کی تعداد 51سے 100تک ہو (ٹریڈنگ کرنے والی درمیانی انٹر پرائز کے لیے)۔

سالانہ سیلس ٹرن آور 800ملین تک ہو۔