سلم

یہ خریدوفروخت کی ایسی قسم ہے جس میں خریدار قیمت پہلے ادا کرتا ہے۔ جبکہ بیع (بیچی جانے والی چیز) ادھار (موخر)ہوتی ہے۔ سلم ایک ایسی بیع ہے جس کے ذریعے بائع پر یہ ذمہ داری قبول کرتا ہے کہ مستقبل میں کسی متعین تاریخ پر متعین چیز خریدار کو فراہم کرے گا اس کے بدلے میں قیمت نقد پیشگی وصول کرتا ہے۔

اسلامی بینکاری میں بیع السلم ایسے کسٹمرز کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو اشیاء (جن کا معیار اور مقدار کا تعین درست طورپر کیاجاسکتاہے ) کو نقد پیشگی ادائیگی وصول ہونے پرفروخت کرنا چاہتے ہیں، وہ وصول شدہ نقد رقم کو اپنے کاروبار میں استعمال کرسکتے ہیں ۔ بیع السلم کے ذریعے فروخت کرنے والے کو فائدہ یہ ہے کہ قیمت پیشگی وصول ہوجاتی ہے اور یہ خریدار کے لیے بھی فائدہ مندہے کیونکہ قیمت کی پیشگی (ایڈوانس) ادائیگی نقد ادائیگی کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔