اجارہ

اجارہ کا معنیٰ یہ ہے کہ کسی متعین چیز کے منافع کسی دوسرے شخص کو ایسے کرائے کے بدلے میں منتقل کرنا جس کا اس سے مطالبہ کیا جائے۔ اجارہ کی اصطلاح انگریزی اصطلاح ’’لیزنگ ‘‘ کے مترادف ہے ۔ یہاں پر اثاثہ کے مالک ( لیسر ) کو ’’مؤجر‘‘ جبکہ اثاثہ استعمال کرنے والے (لیسی ) کو ’’مستاجر‘‘ اور اثاثہ کے مالک کو قابلِ ادائیگی کرایہ کو ’’اجرۃ ‘‘ کہتے ہیں ۔

سونیری مستقیم اسلامک بینکاری کے ذریعے کار اجارہ کی سہولت پیش کرتاہے ۔ جس میں 5 برس کے دوران برابر ماہانہ اقساط میں قابلِ واپسی 2,000,000/- روپے تک فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے ۔ استعمال شدہ اور ری کنڈیشنڈ کارکے لیے بھی یہ سہولت دستیاب ہے ۔ اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے ، برائے مہربانی اپنے قریبی سونیری بینک لمیٹڈ کی برانچ پر تشریف لائیں یا مزید معلومات کے لیے فون نمبر 111-567-890 پر کال کریں۔

  • درخواست کا مرحلہ نہایت تیز اور آسان
  • مسترد ہونے والی درخواست پر پروسسنگ فیس کا اطلاق نہیں ہو گا۔
  • سیکیورٹی ڈپازٹ کی ضرورت درخواست منظوری کے بعد ہو گی۔
  • استعمال شدہ اور ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کے انتخاب کی سہولت۔
  • قبل از وقت ادائیگی کی سہولت

1۔فنانسنگ کے لیے کون اپلائی کر سکتا ہے؟

تنخواہ دار افراد،کاروباری لوگ،اپنا کام کرنے والے ، کاشتکار اور کرائے کی رقم ذریعہ آمدنی رکھنے والے افراد

2۔تنخواہ دار ہونے کی صورت میں کم از کم کتنی مدتِ ملازمت درکار ہے؟

موجودہ ملازمت پرکم از کم1سال یا مستقل حیثیت کے ساتھ مسلسل ملازمت کے2سال

3۔کاروباری فرد ہونے کی صورت میں کم از کم کتنی مد تِ کاروبار درکار ہے؟

1سال

4۔عمر کی زیادہ سے زیادہ حد کیا ہے؟

لون میچیورٹی کے وقت ،درخواست گزار کی ملازمت پیشہ ہونے کی صورت میں60سال سے زائد عمر نہیں ہو اورکاروباری/اپنا کام کرنے /کاشتکار/ذریعہ آمدنی کرایہ
ہونے کی صورت میں عمر70سال سے زائد نہیں ہو

5۔آمدنی کی کم از کم حد کیا ہے؟

35,000روپے

6۔کیا مشترک درخواست کی اجازت ہے؟

نہیں

7۔کیاملک سے باہر مقیم پاکستانی کار فنانس کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں؟

نہیں

8۔کم از کم کتنا سیکیورٹی ڈپازٹ درکار ہے؟

مقامی سطح پر تیار کردہ برانڈ نیو کار کے لیے20فیصد
استعمال شدہ/امپورٹڈ ری کنڈیشنڈ کار کے لیے40فیصد

9۔قرض کی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ مدت کیا ہے؟

1سے5سال

10۔کیا میں جزوی /ٹکڑوں میں ادائیگی کر سکتا ہوں؟

نہیں

11۔کیا میں مقررہ مدت سے قبل اپنا قرضہ ادا کر سکتا ہوں؟

جی ہاں!آپ قبل از وقت ادائیگی مکمل کر سکتے ہیں تاہم قبل از وقت ادا کی جانے والی رقم کا5فیصد بطور early پے منٹ چارجز لاگو ہوں گے

اجارہ کی سہولت کا مقصد

  • ذاتی استعمال کے لیے مقامی سطح پر تیار کردہ نئی بغیر رجسٹرڈ /اسمبلڈ کار خریدنا۔
  • ذاتی استعمال کے لیے مقامی سطح پر تیار کردہ استعمال شدہ / درآمد کردہ ری کنڈیشنڈ کاریں جو خریداری کے وقت 3 سال سے زیادہ پرانی مینوفیکچر کردہ نہیں ہوں۔

اجارہ کی سہولت درج ذیل افراد حاصل کر سکتے ہیں۔

  • تنخواہ دار افراد
  • اپنا کام کرنے والے افراد
  • کاروباری افراد
  • کاشتکارحضرات
  • جن کا آمدنی کا ذریعہ کرایہ ہو

اجارہ کی سہولت کے لیے زیادہ سے زیادہ حد

2 ملین روپے تک

سیکیورٹی ڈپازٹ

  • مقامی سطح پر تیار کردہ نئی گاڑی کے لیے کم از کم 20فیصد
  • استعمال شدہ/ درآمد کردہ ری کنڈیشنڈ کار کے لیے کم از کم40فیصد

مدت

1تا5سال تک

پروسسنگ فیس

اسلامک شیڈول آف چارجز کے مطابق

دستاویزات

عام دستاویزات

  • ہر لحاظ سے مکمل شدہ سونیری کار اجارہ درخواست فارم
  • لاگو اور قابلِ اطلاق CNIC/SNIC/NICOP/POC کی نقل
  • دو عدد پاسپورٹ سائز تصاوی
  • مکمل پر شدہ basic borrower fact sheet
  • مکمل پر شدہ Annexure CF-1 انڈر ٹیکنگ
  • موٹر کمپنی کے مجاز کردہ ڈیلر سے گاڑی کی کوٹیشن

تنخواہ دار افراد کے لیے

  • روز گار کا سرٹیفکیٹ جس پر ملازمت شروع ہونے کی تاریخ اور ملازمت کی حیثیت درج ہو گی*
  • گزشتہ ماہ کی تنخواہ کی رسید /تنخواہ کا سرٹیفکیٹ*
  • گزشتہ چھ ماہ کے سیلری اکاؤنٹ کا بینک اسٹیٹمنٹ *

کاروباری افراد اور ذاتی طور پر پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والے افراد:

  • گزشتہ بارہ ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ *

زرعات سے وابستہ افراد کے لیے

  • گزشتہ بارہ ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ *
  • زرعی زمین کے دستایزات کی نقل

ایسے افراد جن کا ذریعہ آمدنی کرایہ ہے

  • گزشتہ بارہ ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ
  • کوئی بھی ایسا دستاویزات کو کرائے سے حاصل آمدنی کا ثبوت ہو ،خواہ وہ کرایہ دار کے ساتھ معاہدہ ہو یا کرایہ پر دی جانے والی جائیداد کی ملکیت کا ثبوت ہواور موجودہ PT-10(اگر قابلِ اطلاق ہے)۔

قرض کا بوجھ

ماہانہ ادائیگی کل وصول تنخواہ /آمدنی کے40فیصد حصے یا ظاہر کردہ آمدنی کے40فیصد سے تجاوز نہیں کرنی چاہئے (دیگر بینکوں DFI/سے حاصل کردہ مالیاتی سہولیات نہیں ہونی چاہئے)

کار/موٹر گاڑیوں کے لیے تکافل

بینک کے پینل پر موجود منظور شدہ تکافل کمپنیوں میں سے کسی بھی کمپنی سے گاڑی کو جامع کور/انشورڈ کروایا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے ،براہِ مہربانی اپنی نزدیکی اسلامک بینکنگ برانچ تشریف لائیں۔