شرکت متناقصہ

شرکت متناقصہ شراکت داری کی ایک ایسی قسم ہے جس میں بینک اور صارف(کسٹمر ) ایک اثاثے یا مشینری کے مشترکہ مالکان کی حیثیت سے ایک معاہدے میں شریک ہوتے ہیں ۔ اس میں سرمایہ کاری کرنے والا فریق( بینک) اپنے حصص کو مختلف اکائیوں میں تقسیم کرے گااور کسٹمر یہ حصص (بینک حصص)آہستہ آہستہ خاص اوقات میں (جو کہ طے شدہ اوقات ہوں گے)اس وقت پر بینک سے خریدتا رہے گا۔نیز ساتھ ساتھ بینک اپنے حصص کو استعمال کرنے کے عوض کرایہ بھی وصول کرے گا۔جیسے جیسے بینک کے حصص کم ہوتے جائیں گے کرایہ بھی کم ہوتا جائے گا۔خریدنے کے عمل کے دوران آہستہ آہستہ صارف کا حصہ بڑھتا جائے گا یہاں تک کہ وہ بینک کے سارے حصص خرید کر اکیلا مالک بن جائے گا۔