مستقیم راحت اکاؤنٹ

تعارف

اکاؤنٹ کھولنے کے لیے مطلوبہ دستاویزات اور طریقہ کا رکو آسان بنانے کے لیے ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے آسان اکاؤنٹ کے نام سے ایک نیا کم خطرات پر مبنی اکاؤنٹ متعارف کرایاہے ۔ یہ اکاؤنٹ ایسے تمام کم آمدنی والے افراد کے لیے ہے جنھیں عام طورپر اکاؤنٹ کھولنے میں دشواریوں کا سامناہے ۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں پر کلک کریں ۔
رابطہ کریں

اکاؤنٹ کی خصوصیات

کرنسی پاکستانی روپے
قسم کرنٹ یا سیونگ
اہلیت افراد (سنگل یا جوائنٹ)
ابتدائی ڈپازٹ 100/- روپے
ٹرانزیکشن کی حد مجموعی ماہانہ ڈیبٹس:
زیادہ سے زیادہ کریڈٹ بیلنس :  
500,000/- روپے
500,000/- روپے

اکاؤنٹ کی سہولیات

کرنٹ

مستقیم آسان کرنٹ اکاؤنٹ قرض کے اسلامی طریقے کی بنیادپر پرنسپل رقم کو محفوظ بنانے کی سہولت فراہم کرتاہے ۔ اس اکاؤنٹ میں فنڈز کی سرمایہ کاری شریعت کے تمام اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے کی جاتی ہے۔

اس اکاؤنٹ میں درجِ ذیل خدمات دستیاب ہوں گی۔

  • سونیری ڈیبٹ ماسٹر کارڈ
  • مطالبے پرچیک ۔ بک کی فراہمی
  • انٹر نیٹ بینکنگ ، موبائل بینکنگ اور ایس ایم ایس الرٹس کی سہولیات(اہلیت سے مشروط)
  • اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس (ضرورت کے مطابق)

سیونگ

مستقیم آسان سیونگ اکاؤنٹ مضاربہ کی بنیادپر کھولاجاتاہے جس میں کسٹمر رب المال ( سرمایہ کار) کے طورپر اور بینک مضارب( فنڈ منیجر) کی حیثیت سے کردار اداکرتاہے ۔ جہاں خریدار (کسٹمر ) کو نہ صرف شریعت کی پاسداری کرنے والے طریقوں کے تحت اپنی سرمایہ کاری پر نفع حاصل ہوتا ہے بلکہ بینکنگ ضروریات پر مبنی سروسز کا ایک وسیع فائدہ بھی اٹھاتا ہے۔کسٹمرز کی جانب سے موصول ہونے والے فنڈز کو بینک ایک ڈپازٹ پول میں رکھتاہے اور اس پول میں سے اسلامی اصولوں کے تحت دیگر کسٹمر ز کو فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں ۔ ڈپازٹس پر منافع کی شرح کا حساب کتاب شریعت سے منظورشدہ نظام کے تحت ویٹیجز(weightages )کے مطابق کیاجاتاہے جس کا ہرمہینے کے آغاز پر اعلان کردیاجاتاہے ۔

اس اکاؤنٹ میں کسٹمر ز کے لیے درجِ ذیل خدمات دستیاب ہوں گی۔

  • سونیری ڈیبٹ ماسٹر کارڈ
  • مطالبے پرچیک ۔ بک کی فراہمی
  • انٹر نیٹ بینکنگ ، موبائل بینکنگ اور ایس ایم ایس الرٹس کی سہولیات(اہلیت سے مشروط)
  • اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس (ضرورت کے مطابق)
  • منافع کا حساب کتاب ڈپازٹ کے تناسب سے ماہانہ بنیادپر کیا جاتاہے