خواتین کو با اختیار بنانا

انٹر نیشنل ویمن لیڈرز سمٹ

سونیری بینک سال2016میں انٹر نیشل ویمن لیڈرز سمٹ کا اہم حصہ تھا، یہ کانفرنس ایک پیشہ ورانہ فورم ہے جہاں دنیا بھر سے کامیاب اور قائدانہ صلاحیت رکھنے والی خواتین کو اکھٹا کیا گیا تھا تا کہ وہ سیع تر نقطہ ہائے نظر اور علم کے تبادلے کے لیے ایک مقامی فورم پر یک جا ہوکر اپنے تجربات کا اظہار کرسکیں اور پاکستانی خواتین ان کے تجربات سے مستفید ہو سکیں۔

اٹک سہارا فاؤنڈیشن

فلاحی سرگرمیوں سے وابستہ نان پرافٹ آرگنائزیشن اٹک سہارا فاؤنڈیشن (ASF) 1966سے سماجی خدمات انجام دے رہی ہے۔ یہ مختلف فلاحی پروجیکٹس کے ذریعے گردونواح کی آبادیوں کے سماجی اقتصادی حالات بہتر بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔
سونیری بینک نے اس نیک مقصد کے لیے ایک سالانہ فنڈ ریزنگ نمائش کی اسپانسرنگ کے ذریعے ان کے مشن کو معاونت مہیا کی۔

بہبود ایسوسی ایشن کراچی

بہبود ایسوسی ایشن کراچی صحت ، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں کئی سالوں سے پروگراموں کے انعقاد اور تیاری سے وابستہ ایک معروفNGOہے ۔ سونیری بینک نے ان کے ایک سالانہ فنڈ ریزنگ ایونٹ میں عطیات کی ادائیگی کے ذریعے انسانیت کی خدمت کی ان کی کاز میں معاونت کی ۔