بحالیِ نو کی کوششیں

تھر بچاؤ۔ اولڈ ایسو سی ایشن آف کینارڈ سوسائٹی (OAKS)

’’تھربچاؤ‘‘ ایک زندگی بچانے والا منصوبہ ہے جس کا مقصد تھرپارکر کے خشک سالی زد میں رہنے والے علاقوں میں مقامی باشندوں کی زندگیاں بہتر بنانا اور انہیں اختیار دینا ہے۔ سونیری بینک نے 157گھرانوں پر مشتمل گاؤں روہاج ہالیپوٹو کو گود لے کر ولیج ڈیولپمنٹ ماڈل کو وسعت دی ہے ۔ مختلف سرگرمیوں مثلاً بیر کے پودے کی پیوندکاری، شجرکاری، کچن گارڈننگ ٹریننگ، بکریاں تحفہ میں دینا اور گھرانوں کے لیے سولر پینلز کی فراہمی پائیدار فلاحی پروگرام کا حصہ ہیں۔

NOWPDP

نیٹ ورک آف آرگنائزیشنز ودھ پیپلز ودھ ڈس ایبلیٹیز، پاکستان (NOWPDP) معاشرے میں معذور افراد کے حقوق کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیتاہے ۔ اس نیک مقصد کے لیے بینک نے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے 25بیٹھکیں اسپانسر کی ہیں۔

روٹری میٹرو پولیٹن ٹرسٹ

روٹری میٹرو پولیٹن ٹرسٹ ایک نان پرافٹ آرگنائزیشن ہے جو کمیونٹی کی ترقی کے لیے کام کررہی ہے۔ ان کے منصوبے کراچی اور سندھ بھرمیں صحت ، بنیادی تعلیم اور ہنرکے فروغ کے شعبوں پر مرکوز ہیں ۔ سونیری بینک نے کمیونیٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹس کے لیے ان کے سالانہ فنڈ ریزنگ ایونٹ کی اسپانسرنگ کے ذریعے اپنی معاونت پیش کی ہے۔