فن اور ثقافت کا فرو غ

سونیری بینک پاکستانی فن اور ثقافت کی قومی میراث کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے پاکستان کی شناخت کا اہم ترین جز گردانتا ہے۔اسی لیے سونیری بینک ہمیشہ جنوبی ایشیائی موسیقی کے فروغ کی کوششوں میں سرگرداں رہتا ہے۔

گیلری6، اسلام آباد

گیلری6، اسلام آباد ، ایک معروف آرٹ گیلری، نوجوان پاکستانی مصوروں کوپروموٹ کرتی اور انہیں ’’ارجمند پینٹنگ ایوارڈ‘‘ سے نوازتی ہے۔ کلاسیکل پینٹنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالنا اور کلاسیکل آرٹ میں دل چسپی پیدا کرنا اس کا مقصد ہے۔ سونیری بینک کلاسیکی فنون کی روایت کی بحالی کے لیے اس کاز کو سپورٹ کرتاہے۔

سیاچین۔ پاکستانی تھیٹر کا ایک شہ پارہ۔

سیاچین حب الوطنی پر مبنی ایک مقبول ترین پلے رہا ہے جو ملک بھر میں سینکڑوں شوز میں اسٹیج پر پیش کیا جاچکا ہے۔ اپنی ایمپلائی انگیجمنٹ ڈرائیو2016کے ایک حصے کے طور پر سونیری بینک نے لگاتار تین اسٹاف شوز مختص کروائے جن سے انتہائی دل گرمادینے والا ردِ عمل سامنے آیا ۔

موسیقارِ اعظم میموریل سوسائٹی

سونیری بینک نے مرحوم ’’ماسٹر غلام حیدر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے لاہور کی ایک میوزک اکیڈمی موسیقارِ اعظم میموریل سوسائٹی کے زیر انتظام پاکستانی کلاسک میوزک کو پیکج اور اسپانسر کیا تاکہ برصغیر کی کلاسیکی موسیقی کو محفوظ کیا جاسکے۔