ماحول کی دیکھ بھال

WWF پاکستان

WWFقدرتی ماحول کے تحفظ کے دنیا کے سب سے بڑے اور تسلیم شدہ اداروں میں سے ایک ہے۔ قدرت اور ماحول کے تحفظ کے اس نیک مقصد کے لیے SBLنے ملازمین کی سرگرمیوں کے ذریعے اپنا حصہ شامل کیا جس میں ساحل کی صفائی ، تمر کی شجرکاری(mangrove sapling)، ٹرانزٹ واک، ویب یارن اور قدرت کے بچاؤ اور تحفظ کے لیے مختلف ماحول دوست سرگرمیاں شامل تھیں۔

امید کی شجرکاری

ماحول کے تحفظ کو اسپورٹ کرنے کے مقصد کے ساتھ سونیری بینک نے سلور جوبلی کے پچیس سال کی خوشیاں منانے کے لیے ایک ’’سیڈ کونسیپٹ‘‘ کے ذریعے، جو نمو اور خوشحالی کی علامت ہے، بینک کے سفر کی عکاسی کی ہے ۔ذہنی تخیل اور عملی تشکیل کے ایک حصے کے طور پر بیج کے ایک تھیلے کی فراہمی کے ساتھ اس کے ذریعے لوگوں کو ماحولیاتی پرورش کے لیے ایک ’’ امید کا بیج‘‘ بونے کی ترغیب دی گئی ہے۔