تعلیم کے لیے اختیار

تعلیم کے شعبے پر توجہ کے ساتھ سونیری بینک نے فروغ علم کے لیے مختلف تعلیمی اداروں کوفراخ دلی سے معاونت مہیا کی ہے۔

آغاخان ایجوکیشن سروسز ، پاکستان

آغا ایجوکیشن سروس پاکستان میں تعلیمی اداروں کے سب سے بڑے پرائیویٹ نیٹ ور کس میں شامل ہے۔ یہ ادارے ناخواندگی کے خاتمے کے لیے AKESPکے تحت کام کرتے ہیں۔ سونیری بینک نے تعلیم کے فروغ اور بہتری کے لیے متعدد تعلیمی پروگرامز اسپانسر کیے ہیں۔

دی سٹیزن فاؤنڈشن

سٹیزن فاؤنڈیشن (TCF)ایک نان پرافٹ آرگنائزیشن ہے جو تعلیم کے ذریعے تبدیلی لانے کے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ پاکستان میں کم وسائل رکھنے والے افراد کے لیے تعلیم کے شعبے میں سرفہرست اداروں میں سے ایک ہے۔
TCFکی پاکستان میں شرح خواندگی بہتر بنانے کی مہم میں معاونت کے لیے سونیری بینک نے 3 بچوں کی 11سالہ بنیادی تعلیم (یعنی کنڈرگارٹن تا میٹرک) کو اسپانسرکیا ہے ۔

انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ، کراچی

انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA)کراچی کے قدیم ترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے۔IBAنے منیجمنٹ اور بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم کے ممتاز ترین ادارے کی حیثیت سے اپنے مقام برقرار رکھا ہے۔ سونیری بینک نے پبلک /پرائیویٹ سیکٹر انویسٹرز، پالیسی میکرز، سرکاری حکام اور دیگر افراد میں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC)پروگرام کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک سی پیک بزنس کانفرنس کو جزوی اسپانسر کرکے اپنے تعاون کو توسیع دی ہے۔

فیملی ایجوکیشن سروسز فاؤنڈیشن

فیملی ایجوکیشن سروسز فاؤنڈیشن (FESF)ایک نان پرافٹ تعلیمی ادارہ ہے جو1984سے پاکستان میں فعال ہے۔ FESFمعاشرے کے تمام ارکان کا معیارِ زندگی بہتربنانے کے لیے کوشاں ہے، خصوصاً جو وسائل سے محروم ہیں۔ سونیری بینک نے ان کے ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرامز میں فیاضانہ معاونت فراہم کی ہے تاکہ ضرورت مند افراد کو اپنی پوری صلاحیتوں کے مطابق کامیاب ہونے کے لیے اختیار مل سکے۔

سٹیزنز آرکائیو آف پاکستان(CAP)

CAPنان ۔پرافٹ آرگنائزیشن ہے جو ثقافت اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے مختص ہے۔اس آرگنائزیشن کا مقصد معاشرے کو قوم کی تاریخ کے بارے میں تعلیم اور آگاہی فراہم کرنا ہے۔CAP کو اپنے تعلیمی پروگراموں کی تشکیل کے مشن اور تعلیمی پروڈکٹس کی تیاری میں مدد فراہم کرنے کے لیے ، سونیری بینک نے سال2016میں منعقدہ فنڈ ریزنگ کارنیول میں اسپانسر شپ پیش کی۔

خواندگی کا فروغ

خواندگی میں فروغ سے طلبہ پر مرکوز ماڈل اسکولز میں غریب بچوں ، خصوصاً لڑکیوں کوتعلیم اور اختیار ملتا ہے اور پاکستان بھر میں اساتذہ اور پرنسپلز کو اعلیٰ درجے کی پیشہ ورانہ ڈیولپمنٹ فراہم کی جاتی ہے۔ سونیری بینک نے تعلیم اور خواندگی کے فروغ کے لیے فنڈ ریزنگ ایونٹ کی اسپانسر نگ کے ذریعے اس نیک کام میں معاونت پیش کی ہے۔

SOSچلڈرن ولیج ۔پاکستان

SOSچلدرنز ولیجز آف پاکستان دنیا کی سب سے بڑی یتیم و لاوارث بچوں کی فلاحی تنظیم سے منسلک سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن ہے ۔SOSگھروں سے محروم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات انجام دے رہی ہے۔ SOS یتیم و لاوارث بچوں کو طویل دورانیے میں ایک بہتر زندگی کی فراہمی میں مدد مہیا کرنے کے لیے رہائش، بہترین تعلیم اور ملازمت کی تربیت مہیا کر رہی ہے۔ سونیری بینک نے بچوں کے لیے ایک سالانہ کارنیوال کی اسپانسرنگ کے ذریعے اس کاز کے لیے اپنی اسپورٹ جاری رکھی ۔