صحت کی دیکھ بھال میں حصہ داری

سونیری بینک نے انسانیت کی خدمت کے مقصد کے لیے صحت کی دیکھ بھال کے اداروں کو فراغ دلی سے عطیات مہیا کیے ہیں۔

دی کڈنی سینٹر(TKC)

کڈنی سینٹر ضرورتمند مریضوں کو گردوں کی خرابی کا مفت علاج معالجہ مہیا کرتا ہے۔سونیری بینک نے اس ادارے کے سال2016میں منعقدہ سالانہ فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھرپور مالی معاونت مہیا کی۔

لیڈی ڈیفرن اسپتال

لیڈی ڈیفرن اسپتال پاکستان کا معروف اسپتال ہے جو تمام سماجی اقتصادی طبقات کی خواتین کو نہایت رعایتی نرخوں پر صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرتا ہے۔ سونیری بینک نے سال2016میں منعقدہ اس ادارے کے سالا نہ فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے عطیہ عنایت کیا۔

فاطمید فاؤنڈیشن

فاطمید فاؤنڈیشن ایک نان پرافٹ آرگنائزیشن ہے جو خون کی مختلف پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا مریضوں کوان کے علاج کے ایک اہم حصے کے طورپر مفت خون/خون کے اجزا مہیا کرتی ہے ۔اس نیک کام میں معاونت کے لیے سونیری بینک نے انٹرنیشنل تھیلیسیمیا ڈے کے لیے سیمینار کو اسپانسر کیا۔

پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن

پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن چیرٹی پر مبنی ایک ادارہ ہے جو سب کوصحت کی معیاری دیکھ بھال کی فراہمی کا عزم رکھتا ہے۔ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC)کے ساتھ باہمی شراکت داری میں مریضوں سے متعلق مختلف سرگرمیاں پایہ تکمیل کو پہنچائی گئی ہیں جن میں بلڈنگز کی تعمیرِ نو اور مرمت، اہم آلات کی دوبارہ تنصیب اور مفت ادویات اور لیباریٹری ٹسٹس کی فراہمی شامل ہے۔ پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن پاکستان میں سائبر نائف ٹیکنالوجی بھی لائی ہے جو کینسر کا علاج کرتی ہے۔ سونیری بینک نے فاؤنڈیشن کے سالانہ فنڈریزنگ ایونٹ کی اسپانسرنگ کے ذریعے اس نیک کام میں فراخ دلی سے حصہ لیا۔

عوام کے استعمال کے لیے ROواٹر پلانٹ کی تنصیب

صاف پانی ہر انسان کے لیے لازمی ضرورت ہے، لہٰذا اس نیک کام میں معاونت کے لیے سونیری بینک نے تحصیل شاہکوٹ، ضلع ننکانہ صاحب میں نتھو والا چک نامی گاؤں میں وہاں کے باشندوں کو صاف ستھرے پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے ایک ROواٹر پلانٹ نصب کرایا ہے۔