خواتین کو با اختیار بنانا

سونیری بینک اپنے تمام کاروباری امور کی ادائیگی میں مساوات خصوصاََصنفی مساوات پر پوری طرح یقین رکھتا ہے۔بینک ہمیشہ ادارے سے وابستہ کام کرنے والی خواتین کی قدر کرتا ہے اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے پر پختہ یقین رکھتا ہے کیونکہ بینک کا ایسا ماننا ہے کہ لیڈر شپ کا دارومدار صنف پر نہیں ہوتا۔ مندرجہ ذیل میں کچھ ایسے اہم اقدامات کی جانب نشاندہی کی جاری ہے جو سونیری بینک کی جانب سے مستقبل کی راہنما خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے ہیں۔

انٹر نیشنل ویمن لیڈرز سمٹ

سونیری بینک سال2015میں انٹر نیشل ویمن لیڈرز سمٹ کا اہم حصہ تھا، یہ ایک پیشہ ورانہ فورم ہے جو دنیا بھر سے کامیاب اور قائدانہ صلاحیت رکھنے والی خواتین کو اکھٹا کیا گیا تھا تا کہ مقامی سطح پر خواتین سے ان کے تجربات کو شیئر کیا جائے اور پاکستانی خواتین ان کے تجربات سے مستفید ہو سکیں۔

تھر۔نوعمر لڑکی

پاکستان کے دورافتادہ علاقوں میں سماجی بہبود کی حوصلہ افزائی اور ملک میں خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے ایک مضبوط فورم کی تشکیل کے مقصد کی خاطر سونیری بینک نے 2016کے تہنیتی کارڈ پر تھر سے تعلق رکھنے والی ایک نوعمر لڑکی کی تصویر شائع کی ہے۔