انسان دوستی (بحالیِ نو )

سونیری بینک لوگوں کو بااختیار بنانے کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے لوگوں کی بحالیِ نو میں بھرپور مدد کر رہا ہے، اس سلسلے میں سونیری بینک نے ایسے ایونٹس میں شمولیت اختیار کی جو معاشرے کے کمزور لوگوں کو با اختیار بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

تھر بچاؤ۔ اولڈ ایسو سی ایشن آف کینارڈ سوسائٹی (OAKS)

سونیری بینک نے سال2015میں OAKSکراچی چیپٹر(ایلومنائی ایسو سی ایشن آف کینارڈ کالج آف ویمن لاہور )کے پروجیکٹ”تھر بچاؤ”،جو کہ حصار فاؤنڈیشن کے ساتھ باہمی شراکت داری میں کیا گیا ہے، اس پروجیکٹ کے تحت تھرپار کر کے ذیلی ڈسٹرکٹ چھاچھرو میں کنویں کی کھدائی کے لیے تعاون کیا۔ یہ کنواں 120گھرانوں کے900سے زائد مکینوں اور 2000سے زائد جانوروں کے پانی کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ یہ کنواں آئندہ 50سالوں کے لیے قابلِ استعمال ہے اور پاکستان کے شورش زدہ علاقوں میں خشک سالی سے نمٹنے کا بہترین وسیلہ ہے۔