صحتِ عامہ

سونیری بینک ملک کی سماجی و اقتصادی اقدار کو بہتر بنانے اور ادارے کے توسیعی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کو سپورٹ کرنے کے لیے کچھ شہریوں نے سال1990میں نان۔پرافٹ آرگنائزیشن کا آغاز کیا جس کا نام “پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن”رکھا گیا۔ اس فاؤنڈیشن نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ساتھ باہمی شراکت داری سے متعدد انفراسٹرکچر اور طبی آلات سے متعلق پروجیکٹس جیسے سائبر نائف مشین، بلڈ بینک اور ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی سہولیات میں بڑے پیمانے پر مالی تعاون کیا۔ سونیری بینک نے فاؤنڈیشن کے سال2015میں منعقدہ سالانہ فنڈ ریزنگ تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں NICUاورPICUکا قیام

آغا خان یونیورسٹی اسپتال پاکستان میں علاج معالجے کی معیاری اور جامع سہولیات فراہم کرتا ہے۔ سونیری بینک نے اسپتال میں بچوں کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ اور نومولود بچوں کی انتہائی نگہداشت کے یونٹ کے تین سالہ منصوبے میں مکمل سپورٹ فراہم کی۔ آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات بلا امتیاز سب کو مہیا کی جاتی ہیں۔ انسانی خدمتِ خلق کے نقطہ نظر سے سونیری بینک کا مقصد ملک میں سماجی معاشی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرنا ہے جس کے لیے اس تو سیعی منصوبے میں شراکت کی گئی۔

دی کڈنی سینٹر

کڈنی سینٹر ضرورتمند مریضوں کو گردوں کی خرابی کا مفت علاج معالجہ مہیا کرتا ہے۔سونیری بینک نے اس ادارے کے سال2015میں منعقدہ سالانہ فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے عطیہ عنایت کیا۔

لیڈی ڈیفرن اسپتال

لیڈی ڈیفرن اسپتال پاکستان کا معروف اسپتال ہے جو خواتین کو نہایت رعایتی نرخوں پر صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرتا ہے۔ سونیری بینک نے سال2015میں منعقدہ اس ادارے کے سالا نہ فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے عطیہ عنایت کیا۔

میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر(MALC)

MALCایک نان پروفٹ آرگنائزیشن ہے جو ضرورتمند مریضوں کو ٹی بی اور اندھے پن کا علاج نہایت رعایتی نرخوں میں مہیا کرتا ہے۔ سونیری بینک نے سال2015میں منعقدہ اس ادارے کے سالانہ فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے عطیہ عنایت کیا۔