تعلیم

سونیری بینک تعلیمی اقدامات میں شمولیت کے ذریعے ، معاشرے کے غریب نوجوانوں میں خواندگی پھیلانے کے لیے سر گرمِ عمل ہے۔

سٹیزنز آرکائیو آف پاکستان(CAP)

CAPنان ۔پرافٹ آرگنائزیشن ہے جو ثقافت اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے مختص ہے۔اس آرگنائزیشن کا مقصد معاشرے کو قوم کی تاریخ کے بارے میں تعلیم اور آگاہی فراہم کرنا ہے۔یہ آرگنائزیشن اس لحاظ سے، تعلیمی پروگرامز اور پروڈکٹس کو سپورٹ مہیا کرتی ہے۔CAP کی اس عظیم مقصد کے حصول میں مددکرنے کے لیے سونیری بینک نے سال2015میں منعقدہ فنڈ ریزنگ کارنیول میں اسپانسر شپ پیش کی۔

SOSچلڈرن ولیج ۔پاکستان

SOSنان ۔پرافٹ آرگنائزیشن ہے جو گھروں سے محروم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات انجام دے رہی ہے۔ SOSکی ٹیم یتیم و لاوارث بچوں کو رہائش، بہترین تعلیم اور ملازمت کی تربیت مہیا کر رہی ہے تا کہ وہ ملک کی دوسرے بچوں کی طرح اچھی زندگی گزارنے کے قابل بن سکیں۔ سونیری بینک نے سال2015میں منعقدہ فنڈ ریزنگ ایونٹ”A tribute to the legends”میں بھرپور شراکت داری کی۔