بحالیِ نو

سونیری بینک لوگوں کو بااختیار بنانے کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے لوگوں کی بحالیِ نو میں بھرپور مدد کر رہا ہے، اس سلسلے میں سونیری بینک نے ایسے ایونٹس میں شمولیت اختیار کی جو معاشرے کے کمزور لوگوں کو با اختیار بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

فلڈ ریلیف فنڈ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب جناب شہباز شریف کی جانب سے چلائی جانے والی سیلاب زدگان کی بحالی نو کی مہم “فلڈ ریلیف فنڈ2014 “میں سونیری بینک نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے قومی ترقی اور خوشحالی کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کو ازحد سراہا۔

تھر ریلیف کیمپ

سونیری بینک نے اپنی امداد کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے تھر میں بے گھر ہونے والے لوگوں کی مدد کی۔ اس مقصد کے لیے بینک نے تقریباََ 11.25ٹن کا امدادی سامان بشمول 525اشیائے خوردونوش کے تھیلے مصیبت زدگان کو بھجوائے جنہیں پاکستان آرمی کی مدد سے وہاں تقسیم کیا گیا۔

اولڈ ایسو سی ایٹس آف کینارڈ سوسائٹی (OAKS)

OAKSکا کراچی چیپٹر، الومنائی ایسوسی ایشن آف کینارڈ کالج برائے خواتین ،لاہور ہے۔یہ تین دہائیوں سے، نہایت کامیابی کے ساتھ صحت اور تعلیم کے میدان میں پسماندہ خواتین کی مدد کر رہا ہے۔سونیری بینک نے اس عظیم مقصد میں اس کی معاونت کرتے ہوئے ،ان کے ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ کو جزوی اسپانسر کیا۔